Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عشقِ رسول جنت سے بڑھ کر (حصہ) 5

March 18, 2015March 18, 2015 0 1 min read
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضائوں میں پھیلی درود و سلام کی مشکبو گونج کیف ُ سرور کی لذتیں بکھیر رہی تھیں۔ عاشقان ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہروں پر عقیدت و احترام کے سینکڑوں چاند روشن تھے۔ پوری دنیا سے آئے ہوئے پروانوں کی درود و سلام کی صدائوں سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کونہ کونہ گونج رہا تھا۔

پوری دنیا سے آئے ہوئے یہ عاشقان ِ رسول پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانثار تھے مگر کچھ لوگ جانثاروں کی صف میں بہت نمایاں ہوتے ہیں یہ لوگ شہنشاہِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر سنت کو زندہ کرنے کے لیے اپنے نفس کے ساتھ ساتھ شاہان ِ وقت سے بھی جنگ کرتے ہیں۔سرورِ دوعالم سے محبت کا یہ عالم کہ اپنی ایک ایک سانس کو مزاج ِ نبوت کے مطابق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسے ہی عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اولیا اللہ کے نام قیامت تک امر ہو جاتے ہیں کہاں گئے وہ ظالم حکمران آج زیرِ زمین حشرات الارض اُن کی ہڈیوں میں سوراخ کر چکے ہونگے ۔کیڑے مکوڑے اُن کی ہڈیوں کو بھی کھا چکے ہونگے ۔اُن کے مقبرے آج ابابیلوں کے مسکن ہیں۔

کوئی فاتحہ خواں نہیں کوئی چراغ روشن نہیں آج اُن ظالموں پر کیا عالم تنہائی اور بے بسی ہے ۔روز و شب کے ہنگامے اِسی طرح جاری رہیں گے زمین اِسی طرح اپنے محور پر گھومتی رہے گی ۔ لیکن قیامت تک روزانہ اِسی طرح ہجوم ِ عاشقان کی کثیر تعداد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عقیدت کے پھول نچاور کرتی رہے گی ہر نئے دن کے ساتھ ہی اِس کی تعداد اور عشق و احترام میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔ چودہ صدیوں سے عاشقان ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قافلہ عقیدت و احترام اور درود و سلام کی صدائوں کے ساتھ رواں دواں ہے اور قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ چودہ صدیوں کے تصور کے ساتھ ہی ایک خیال برقی رو کی طرح آیا اور میرے دل و دماغ کو ہلا کر چلا گیا۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کے آخری دن۔ جب دعوت و تبلیغ کا کام پورا ہو گیا جب ایک نئے اسلامی معاشرے کی تعمیر و تشکیل عمل میں آگئی اب گویا غیبی ہاتف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل و دماغ کو یہ احساس دلا رہا تھا کہ دنیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا زمانہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ١٠ ھ میں جب آپ نے حضرت معاذ بن جبل کو یمن کا گورنر بنا کر روانہ کیا تو رخصت کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے معاذ غالباً تُم مجھ سے میرے اِس سال کے بعد نہ مل سکو بلکہ غالباً میری اِس مسجد اور میری قبر کے پاس سے گزرو گے تو حضرت معاذ یہ سن کر شافع ِ محشر کی جدائی کے غم میں رونے لگے پھر حجتہ الوداع کے موقع پر ایک لاکھ چوالیس ہزار انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاریخی جامع خطبہ ارشاد فرمایا ۔اے لوگوں میری بات سنو کیونکہ میں نہیں جانتا شاید اِس سال کے بعد اِس مقام پر تم سے کبھی نہ مل سکوں گا۔

میں تم میں اِیسی چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم نے اُسے مضبوطی سے پکڑے رکھا تو اِس کے بعد ہر گز گمراہ نہ ہوگے اور وہ ہے اللہ کی کتاب لوگوں یاد رکھو میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمھارے بعد کوئی امت نہیں لہذا اپنے رب کی عبادت کرنا پانچ وقت کی نماز پڑھنا رمضان کے روزے رکھنا ۔ خوشی سے اپنے مال کی زکوة دینا۔ اپنے اللہ کے گھر کا حج کرنا اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرنا ایسا کروگے تو اپنے رب کی جنت میں داخل ہوگے (ابنِ ماجہ) اور تم سے میرے متعلق پوچھا جانے والا ہے تو تم لوگ کیا کہو گے صحابہ نے کہا ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبلیغ کر دی پیغام پہنچا دیا اور خیر خواہی کا حق ادا کر دیا یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگشت ِ شہادت کو آسمان کی طرف اٹھایا اور لوگوں کی طرف جھکاتے ہوئے تین بار فرمایا اے اللہ گواہ رہنا۔جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ فرما چکے تو پروردگار نے یہ آیت نازل فر مائی ترجمہ : آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمھارے لیے اسلام کوبحثیت دین پسند فرمایا جب یہ آیت مبارکہ حضرت عمر فاروق نے سنی تو بہت روئے پوچھنے پر کہ آپ کیوں رو رہے ہیں تو فرمایا اِس لیے کہ کما ل کے بعد زوال ہے تمام مناسک ِ حج سے فارغ ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ کی طرف لوٹ گئے۔ اب دعوتِ دین مکمل ہوگئی تھی اب سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احوال و گفتار سے ایسی علامات نمودار ہونا شروع ہو گیئں تھیں کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس حیات مستعمار اور اِس جہان ِ فانی کے باشندگان اور اپنے پروانوں کو الوداع کہنے والے ہیں ۔ ١٠ ھ رمضان المبارک میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیس 20دن کا اعتکاف فرمایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ دس دن کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے اِس سال حضرت جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو مرتبہ قرآن کا دورہ کرایا جبکہ ہر سال ایک ہی مرتبہ دور کرایا کرتے تھے اور حج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ سے حج کے اعمال سیکھ لو کیونکہ شاید اِس کے بعد میں حج نہ کر سکوں پھر ایام تشریق کے وسط میں سورة نصر نازل ہوئی اِس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سمجھ لیا کہ اب دنیا سے جانے کا وقت آن پہنچا ہے صفر ١١ ھ میں آپ احد میں شہدا کی قبروں پر تشریف لے گئے اور اِس طرح دعا فرمائی گویا زندوں اور مردوں سے رخصت ہو رہے ہیں پھر واپس آکر منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا میں تمھارا امیرِ کاروان ہوں اور تم پر گواہ ہوں بخدا میں اِس وقت اپنا حوض ِ کوثر دیکھ رہا ہوں مجھے زمین اورزمین کے خزانوں کی کنجیاں عطا کی گئی ہیں اور بخدا مجھے یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے بلکہ اندیشہ اِس کا ہے کہ دنیا طلبی میں باہم مقابلہ کرو گے (متفق علیہ) ۔ ایک رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بقیع تشریف لے گئے اور جا کر اہل بقیع کے لیے دعا ئے مغفرت کی فرمایا اے قبر والوں تم پر سلا م ہو فتنے سیاہ رات کے ٹکڑے کی طرح ایک کے پیچھے ایک چلے آرہے ہیں اور بعد والا پہلے والے سے زیادہ بُرا ہے اور یہ کہہ کر اہل قبور کو بشارت دہ کہ جلد ہم بھی تم سے آملنے والے ہیں۔

29صفر ١١ ھ روز دو شنبہ کو سرور ِ دو عالم ایک جنازے میں بقیع تشریف لے گئے جنازے سے فراغت کے بعد واپسی پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دردِ سر شروع ہو گیا ۔ دردِ سر کی شدت سے تیز حرارت ہو گئی کہ سر مبارک پر بندھی پٹی کے اوپر سے حرارت محسوس ہونے لگی ۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الموت کا آغاز تھا ۔ فخرِ دوعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس مرض میں تقریباً 13یا 14دن تک مبتلا رہے ۔ شہنشاہ ِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِسی بیماری کے عالم میں گیارہ دن تک نماز پڑھائی ۔ شافع محشر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری بڑھتی گئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طبیعت روز بروز بوجھل ہوتی جا رہی تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازواج مطہرات سے پوچھتے کہ کل میں کہاں رہوں گا ۔ ازواج ِ مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوال کو سمجھ گئیں ۔ اِس لیے ا نہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجازت دے دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاں چاہیں رہیں ۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ کے حجرہ مبارک یعنی مکان میں داخل ہوگئے ۔ حضرت عائشہ کے مکان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فضل بن عباس اور حضرت علی بن ابی طالب سہارا دے کر لے گئے ۔ شہنشاہِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے صحابہ کرام بہت زیادہ دکھی اور مضطراب تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کی وجہ سے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے چین ، بے قرار اور بہت زیادہ غمگین تھے بار بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحت یابی کی دعائیں کی جارہی تھیں ۔ جس دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ کے مکان میں منتقل ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک پر پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات ِ مبارکہ کا آخری ہفتہ حضرت عائشہ کے مکان میں گذارا۔ دوران بیماری ہماری ماں حضرت عائشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حفظ کی ہوئی دعائیں پڑھ پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دم کرتی رہتی تھیں ۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جسم کی حرارت اور بڑھتی جا رہی تھی ۔شفاء اور صحت یابی کی امید میں حضرت عائشہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ مبارک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک پر بار بار پھیرتی تھیں کہ دستِ اقدس کی برکت سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری شفا میں تبدیل ہو جائے۔

PROF ABDULLAH BHATTI
PROF ABDULLAH BHATTI

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org

Share this:
Tags:
Earth heaven Human Islam Love Muslim اسلام اللہ جنت دنیا عشقِ عقیدت مسجد نبوی
Anushka Sharma
Previous Post فلم میں بڑے ستاروں کے بجائے کہانی کو دیکھ کر کام کرتی ہوں، انوشکا شرما
Next Post فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کمی، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں
Electricity

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close