
محبت اک عبادت ہے
عبادت میں تصنع سے
خدا بھی روٹھ جاتا ہے
نمائش اور دکھاوے سے
تعلق ٹوٹ جاتا ہے
محبت اور عبادت میں
نمائش ہو نہیں سکتی
محبت اک عبادت ہے
عبادت کے لیے بہتر ہے
تنہائی کا عالم ہو
کبھی دردِ شبِ فرقت سے دل بے چین ہو جائے
تصور میں کوئی چہرا حسیں مہتاب کی صورت
نظر آ جائے تو دل کو
ذراتسکین ہو جائے
محبت اک عبادت ہے
عبادت روز ہوتی ہے
سو اس کے واسطے
کچھ خاص دن مخصوص کر لینا
حماقت ہے
محبت کی ضلالت ہے
کامران غنی صبا
معاون مدیر سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز، مدیر اعزازی اردو نیٹ جاپان
