
لاہور (جیوڈیسک) ایل پی جی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نوٹیفیکشن کے بغیر ایل پی جی کی قمیت میں 5 روپے فی گلو گرام اضافہ کر دیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر 60 اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ اوگرا معاملے کا نوٹس لے۔
