
لندن (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہ نما شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایم کیوایم کا مطالبہ تسلیم کر تے ہوئے کراچی میں آپریشن کی ذمہ داری فوج کو دی جائے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ شیخ رشید کا کہناتھاکہ کراچی کا کنٹرول مختصر مدت کے لیے فوج کو دیا جائے تاکہ وہ بلاتفریق کارروائی کرے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اغوا برائے تاوان اور لوٹ مارکے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں تاہم پنجاب حکومت لاپروائی برت رہی ہے۔
