
پاکستان (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیکرز کے حملے کے بعد بحال کردیا گیاہے۔ ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان کے اعلامیئے کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ایم کیوایم کا ٹوئٹراکاونٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔
ترجمان نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ ہیکرز کے حملے کے چند منٹ بعد یہ اکاونٹ بحال کردیا گیا ہے۔
