
انتاناناریو (جیوڈیسک) مڈغاسکر کے سابق صدر مارک راوالومنانا پانچ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ راوالومنانا نے دارالحکومت انتاناناریو میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ امن اور جمہوریت کے استحکام کے لیے واپس آئے ہیں۔
یادرہے کہ وہ اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے جنوبی افریقہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
