
جکارتہ (جیوڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو سے جکارتا میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت کی۔
صدر ودودو نے محمود عباس کو فلسطین کی علاقائی اور عالمی سطح پر حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
فلسطینی صدر اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جکارتا میں ہیں۔
