Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ملالہ اندھیرے میں تعلیم کی روشنی

April 18, 2017 0 1 min read
Malala Yousuf Zai
Malala Yousuf Zai
Malala Yousuf Zai

تحریر: سید انور محمود
تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔ علم یعنی تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتا ہے ، لہذا اس کے بار ے میں ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد (صلّی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم) نے فرمایا کہ’’علم حاصل کرو چاہئے تمیں چین جانا پڑے‘‘۔ باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کرسکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں۔میدانِ عرفات میں 25 اکتوبر 2012کو مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے تعلیم کی بابت فرمایاتھا کہ ’’مسلمانوں کو چاہئے کہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ٹیکنالوجی کی طرف جائیں، مسلمانوں کی بقاء کیلئے ایسا کرنا بہت ضروری ہے‘‘۔ بدقسمتی سےآج پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تعلیم کا معیار نہایت پست ہے۔ ہمارے اپنے خطے میں واقع دیگر کئی ترقی پذیرممالک مثلاً سری لنکا وغیرہ تعلیمی میدان میں پاکستان سے بہت آگے ہیں۔ یونیسف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 6 کروڑ سے زائد بچے پرائمری اور دو کروڑ سے زائد بچے سیکنڈری لیول کی تعلیم سے محروم ہیں۔

دو ہزار آٹھ میں سوات میں ملا فضل اللہ کی قیادت میں طالبان دہشتگردوں کا راج تھا اورانہوں نے ٹیلی ویژن، موسیقی اور بچیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگائی ہوئی تھی، کافی اسکولوں کو مسمار کردیا تھا۔ اس وقت سوات کی تقریباً بارہ سالہ ملالہ یوسف زئی (پیدائش12جولائی، 1997سوات)نے تعلیمی حقوق کے بارے میں آواز اٹھائی جو اس وقت ایک خطرناک کام تھا۔ بارہ سالہ اس بچی نےاپنے والد ضیاء الدین یوسف زئی کے ہمراہ پہلی مرتبہ پشاور پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے طالبان دہشتگردوں کو للکارااور کہا کہ ’’طالبان کی جرات کیسے ہوئی کہ وہ میری تعلیم کے حق کی راہ میں رکاوٹ بنیں‘‘۔2009 کی ابتداء میں بارہ سالہ ملالہ نے “گل مکئی” کے قلمی نام سے بی بی سی کے لئے ایک بلاگ لکھا جس میں اس نے طالبان کی طرف سے وادی پر قبضے کے خلاف لکھا تھا اور اپنی رائے دی تھی کہ علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دی جانی چاہیے۔

نو اکتوبر، 2012 کو ملالہ اسکول جانے کے لئے بس پر سوار ہوئی۔ ایک مسلح شخص نے بس روک کر اس کا نام پوچھا اور اس پر پستول تان کرتین گولیاں چلائیں۔ ایک گولی اس کے ماتھے کے بائیں جانب لگی اورکھوپڑی کی ہڈی کے ساتھ ساتھ کھال کے نیچے سے حرکت کرتی ہوئی اس کے کندھے میں جا گھسی۔ پہلے اس کا علاج پاکستان میں ہوا بعد میں اسے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال بھیج دیا گیا تاکہ اس کی صحت بحال ہو۔ پاکستانی طالبان دہشتگردوں کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملالہ کفر اور بے شرمی کی علامت ہے۔ طالبان نے اپنے اقدام کو قرآن سے درست ثابت کرنے کی کوشش بھی کی کہ اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بچوں کا قتل بھی جائز ہے۔ لعنت ہے ان دہشتگردوں پرجو اللہ اور قران کا نام لیکر بے گناہ معصوم بچوں، عورتوں اور مردوں کو مارتے ہیں اور پھر بزدلوں کی طرح سے بھاگ جاتے ہیں، یہ مسلمان تو ہرگز نہیں البتہ یہ درندئے ضرور ہیں۔

اقوام متحدہ نے بارہ جولائی 2013 کا دن دنیا بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کو ان کا یہ حق فراہم کرنے کےلئے ایک یاد دہانی کے طور پر منایا ۔ اس دن کو ملالہ کی جدوجہد کے تناظر میں عالمی ملالہ ڈے قرار دیا گیا تھا۔ اس دن ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ میں نوجوانوں کی ایک خصوصی جنرل اسمبلی میں تعلیم کے حوالے سے ایک تاریخی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ملالہ نے تعلیم کو حقیقی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگرد تعلیم کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کہتے ہوئے وہ ہر اس فرد کی آواز ہیں جو تعلیم کا حق حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ طالبان کا خیال تھا کہ ان کی گولی مجھے خاموش کرا دے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ میں اب بھی وہی ملالہ ہوں جو حملے سے پہلے تھی۔ میرے عزائم ، امید اور حوصلہ بھی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کو دیکھ کر ہمیں قلم اور کتاب کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ملالہ نے اپنے اس تاریخی خطاب میں ایک تاریخی جملہ کہا کہ ’’ایک طالب علم، ایک استاد، ایک کتاب اور ایک قلم دنیا تبدیل کر سکتے ہیں‘‘۔ اس لئے میں اقوام متحدہ میں کھڑی ہوکر یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ دنیا کے ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ تعلیم ہی سب مسائل کا حل ہے۔

آج ملالہ دنیا بھر میں خواتین اور بچیوں کے حقوق اور تعلیم کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔ گذشتہ ساڑھے چار سال میں ملالہ نے تعلیم سے متعلق بہت سارے ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ 10 اکتوبر 2014 کو ملالہ کو بچوں اور کم عمر افراد کی آزادی اور تمام بچوں کو تعلیم کے حق کے بارے جدوجہد کرنے پر 2014 کا نوبل امن انعام دیا گیا۔ انیس سالہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو پیر 10 اپریل2017کو کو اقوام متحدہ کی جانب سے امن کا پیامبرمقرر کیا گیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی بھی سب سے کم عمر فرد ہیں۔ اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھاکہ’’دہشتگردوں نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے‘‘۔ 12 اپریل 2017 کو ملالہ کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دے دی گئی، ملالہ یوسف زئی کا کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز میں زبردست استقبال کیاگیا،وزیراعظم جسٹس ٹروڈو سمیت تمام ارکان نےکھڑے ہوکرتالیاں بجائیں، ملالہ یوسف زئی کیلئے کینیڈا میں پونے دو منٹ تک تالیاں گونجتی رہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کو جہالت کے اندھیروں میں تعلیم کی روشنی قرار دیا۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں ملالہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میرے مذہب کےنمائندے نہیں،اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشتگردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ امریکا کو بھی کینیڈا کی پیروی کرنی چاہیے۔ تعلیم کے بغیرانسان بے شعور ہوتا ہے اور اُسں کا عمل بےمقصد ہوتا ہے اوروہ جانے انجانے میں غلطیاں کرتا ہے۔ پاکستان میں نظام تعلیم نہ صرف نقائص سے دوچار ہے بلکہ عدم توجہی کا بھی شکار ہے۔ لیکن اس مایوس صورتحال کے باوجود ایک 19 سالہ نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی بچی ملالہ یوسف زئی تعلیم کے لیے گذشتہ ساڑھے چار سال سے جہدو جہد کررہی ہے اور کافی حد کامیاب بھی ہے۔ امید ہے کہ اس کی جہدوجہد کے نتیجے میں پاکستان میں بھی تعلیم کا نظام بہتر ہوگا۔

ملالہ نے اب تک جو کچھ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ ملالہ نے شاید اپنے جرات مندانہ عمل سے وہ کچھ کر دکھایا جو بہت سے لوگوں کے لیے ایک بڑی علامتی کامیابی ہے ،لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ علامتی کامیابیوں کے سہارے ہم کب تک اپنے آپ کو تسلیاں دیتے رہیں گے یا پھرکوئی حقیقی تبدیلی یعنی ’’اپنے آپ سے تبدیلی‘‘ کا آغاز کریں گے۔ اور آخرمیں سوال یہ ہے کہ جو روشنی ملالہ کے زریعے ملک کے عوام کو دکھائی دی ہے اس کے لیے ہمارے حکمرانوں نے تعلیم اور خاصکر بچیوں کی تعلیم کے لیے کیا کچھ کیا؟ آج پاکستان میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ ملالہ کے مشن کواپنایں اور تعلیم ہر ایک کے لیے کے مشن پر کام کریں۔ ملالہ یوسف زئی جو اب جہالت کے اندھیرے میں تعلیم کی روشنی بن چکی ہیں ان کے اس تاریخی جملے پر میں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں کہ’’ایک طالب علم، ایک استاد، ایک کتاب اور ایک قلم دنیا تبدیل کرسکتے ہیں‘‘۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
light nation Society Syed Anwer Mahmood اندھیرے تعلیم روشنی قوم معاشرہ ملالہ
Mishal Khan Murder
Previous Post میرا پیغمبر عظیم تر ہے
Next Post افغانستان میں دنیا کے سب سے بڑے بم سے حملہ
Moab Bomb Attack

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close