
کراچی (جیوڈیسک) برطانوی ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے اسکولوں کی تعمیر نو کے لئے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ کا کہنا ہے۔
کہ یہ رقم اقوام متحدہ کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور یہ فلسطینی علاقے میں 65 اسکولوں کی تعمیرنو میں مدد کرے گی۔ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں اسکولوں کی تعمیر نو کے لئے 50 ہزار ڈالر(تقریبا ً31ہزار پونڈ) کا عطیہ دیا ہے۔
سویڈن میں میر ینفرینڈ کے مقام پر عالمی چلڈرنز پرائز حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ملالہ نے کہا یہ رقم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی UNRWA کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور فلسطینی علاقے میں 65 اسکولوں کی تعمیرنو میں مدد پر خرچ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچے جنگی تنازعات اور جنگ کا شکار ہیں۔
یہ پیسے بچوں کو معیاری تعلیم حاصل کرنے اور ان کو ایسی زندگی جاری رکھنے میں یہ جان کر مدد دیں گے کہ وہ اس دنیا میں تنہا نہیں اورلوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔
ملالہ ایک سال میں نوبل پرائز اور عالمی چلڈرنز پرائز حاصل کرنے والی پہلی شخصیت بن گئی۔ UNRWA ویب سائٹ پر شائع ریمارکس میں ملالہ نے کہا کہ تنظیم نے غزہ میں بچوں کی خدمت کے لئے عظیم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
