
بیجنگ (جیوڈیسک) ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ممکنہ طور پر چینی سمندری حدود میں ہی گر کر تباہ ہوا۔ جاری کی گئی تین تصاویر میں جنوبی چین کے سمندر میں کچھ تیرتی ہوئی چیزیں دکھائی دی ہیں۔
ملائشیا ایئر لائن کا طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس میں دو سو انتالیس مسافر سوار تھے۔ اس سے قبل بھی ملبہ تلاش کرنے کے دعوے کیئے گئے تھے جو غلط ثابت ہو چکے ہیں۔
