
اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس ماہرین نے ملائشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے سربراہان مملکت کے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا کہ وہ میانمار اور بنگلہ دیش کے سمندر میں پھنسے تارکین وطن کو عارضی پناہ دیں گے۔
مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زندگیوں کو بچانا ہماری ترجیح ہے۔
