
ممبئی (جیوڈیسک) دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی بھی ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا سراغ نہیں لگا سکی لیکن بھارتی سائنسدان نے طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
بھارتی سائنسدان جیا پرابھو نے ملبہ ڈھونڈنے کا دعویٰ کیا ہے، سائنسدان کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں جس جگہ ملائیشین طیارے کی تلاش کی گئی ہے، اس کا ملبہ وہاں سے شمال کی جانب 1400 کلو میٹر فاصلے پر موجود ہے لیکن اس دعوے کی کسی نے تصدیق نہیں کی ہے۔
