
کیف (جیوڈیسک) مشرقی یوکرائن میں گر کر تباہ ہونے والے ملائیشیا ایئر لائن کے طیارے کی جائے حادثہ سے برآمد ہونے والی نعشیں شناخت کے لئے ہالینڈ بھجوا دی گئیں۔
اس موقع پر ہالینڈ میں یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتی کنٹرول میں شہر خارکیف سے ایک خصوصی ٹرین کی مدد سے 200 نعشوں کو ہالینڈ کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
