
بمباکو (جیوڈیسک) افریقی ملک مالی کے شدت پسند گروپ انصار دین نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے شمالی مالی میں موجود اڈے پر خودکش اور راکٹ حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں چھ امن فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
انٹرنیٹ پر شدت پسند تنظیموں کی سرگرمی پر نظر رکھنے والے امریکی گروپ ‘سائٹ’ کے مطابق ہالینڈ کا شہری بھی مارا گیا تھا۔
