
سرگودھا (نامہ نگار) ممتاز کالم نگار و شاعر ملک محمد جمشید اعظم کے کزن ملک تیمور اقبال نے مختلف افراد کے ایک بڑے اکٹھ کے ساتھ تحریک منہاج القرآن میں شمولیت احتیار کر لی۔ اس موقع پرتحریک منہاج القرآن کے مختلف رہنما بھی موجود تھے اور ملک تیموراقبال کومصطفی سٹوڈنٹ موومنٹ بھلوال کا صدر بھی منتخب کیا گیا۔
ملک تیموراقبال کا کہن اتھ اکہ وہ انشاء اللہ 11مئی کوایک بڑے قافلے کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے دھرنے میں شامل ہوں گے اور تحریک منہاج القرآن کو سرگودھا میں ہر گھر کی جماعت بنانے کی کوشش کریں گے۔
