Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انسان کو ایسا کبھی خونخوار نہ دیکھا

March 11, 2014March 11, 2014 0 1 min read
Professor Mazhar
Prophet Muhammad (PBUH)
Prophet Muhammad (PBUH)

سمجھا دیا گیا کہ ”دُنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں ایک متاعِ قلیل کے سوا کچھ بھی نہیں ” (القرآن)۔ فرما دیا میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”جو دنیا سے محبت کرے گا وہ اُسے دھوکا دے گی، جو اس کی اطاعت کرے گا وہ اسے گمراہ کرے گی، جو اِس کا حلقہ بگوش ہو گا وہ اُس پر ستم ڈھائے گی۔ مبارک باد کے قابل ہے وہ شخص جو اِس سے الگ رہا اور تباہ ہوا وہ جو اُس کی طرف جھک گیا لیکن حبّ ِ دنیا میں مگن ہمارے حکمران تو ربّ ِ کردگار کا یہ فیصلہ بھی بھول گئے کہ حقوق العباد میں کوتاہی پر معافی کی سرے سے کوئی گنجائش ہی نہیں، نہ اُنہیں میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان یاد رہا کہ تم میں سے ہر ایک راعی ہے جس سے روزِ قیامت اُس کے ریوڑ کا حساب لیا جائے گا۔

عین اُس وقت جب وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور جنابِ آصف زرداری باہوں میں باہیں ڈالے تھر کول پراجیکٹ کا افتتاح کرکے قوم کو نئی دنیائیں سجانے کی نوید سنا رہے تھے ، اُسی ”تھَر”میں ماؤں کی گودوں کے شیر خوار بھوک کے ہاتھوں سسک سسک کر دم توڑ رہے تھے۔ عین اُس وقت جب پیپلز پارٹی کے شہزادے بلاول زرداری کی خواہش اور ضد پر سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے عدیم المثال سندھ فیسٹیول پر پانچ ارب روپے صرف کیے جا رہے تھے، تھَر کے بیمار دواؤں کی عدم فراہمی پر تِل تِل مَر رہے تھے۔ عین اُس وقت جب تھَرپارکر کے بے کس و بے بس اور مجبور و مقہور عوام حصولِ رزق کی تلاش میں صحرا کے سرابوں میں سَر گرداں تھے ، سندھ کے گوداموں میں پڑی گندم کی 47 ہزار بوریاں گَل سَڑ رہی تھیں۔عین اُس وقت جب نواز لیگ کے ”وارثِ اعلیٰ ” گینیز بُک آف ورلڈ کے ریکارڈ میں نام لکھوانے کے شوق میں کروڑوں ، اربوں پھونک رہے تھے ، ”مِٹھی” کی ماؤں کی سونی گودیں دہائی دے رہی تھیں کہ

اِس دَورِ منّور میں سرِ ارض ہے جیسا
انسان کو ایسا کبھی خونخوار نہ دیکھا

یہ ایک دِن کا قصہ ہے نہ کسی نا گہانی آفت کا شاخسانہ ۔یہ سب کچھ تو گزشتہ چار ماہ سے حکمرانوں کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا تھا ، یہ الگ بات ہے کہ حکمرانوں کی آنکھوں پہ چڑھی ثروت و نخوت اور جاہ و حشم کی چربی نے اُنہیں ایسا ”کور چشم” بنا دیا کہ اُنہیں کچھ بھی دکھائی نہ دیا ۔یہ کور چشمی شاید بر قرار ہی رہتی اگر الیکٹرانک میڈیا میں شور نہ مچ جاتا ۔یہ الیکٹرانک میڈیا بھی بڑی خاصے کی شے ہے ۔اِس کا اپنا یہ حال ہے کہ

کی مرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ
ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

آج چیخنے ”چنگھاڑنے” والا الیکٹرانک میڈیا چار ماہ تک کہاں سویا رہا ؟۔ کیا تیز و طرار میڈیا کے کانوں تک یہ خبر نہیں پہنچی ہو گی کہ” موروں کا مسکن” اب موت کے مسکن میں ڈھل چکا ہے؟۔پتہ میڈیا کو سب تھا لیکن سوال ”ریٹنگ” کا آن پڑا کہ جس خبر کی ریٹنگ زیادہ ہو گی وہی میڈیا کے مَن کو بھائے گی۔پہلے طالبان، اینٹی طالبان کی بریکنگ نیوز جاری تھیں ، نِت نئے انکشافات ہو رہے تھے اور الیکٹرانک میڈیا کی دوکانداری خوب چمک رہی تھی۔اب ”مذاکرات کی اُمید” پر معاملہ کچھ ٹھنڈا پڑا تو ہمارے بے باک میڈیا کو تھرپارکر یاد آ گیا ۔اب جس نیوز چینل کو دیکھو وہیں تھرپارکر کا نوحہ جاری ہے ۔بس دو چار دنوں کی بات ہے ، جب میڈیا کے ہاتھ کوئی ہلچل مچا دینے والاموضوع لگ گیا تو پھر کہاں کا تھرپارکر اور کونسا تھرپارکر؟۔پھر بھی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ کہ اُس نے دیر سے سہی لیکن فراعینِ وقت کو جھنجھوڑا تو۔

Sindh Government
Sindh Government

سندھ حکومت نے اپنوں کو نوازنے کے لیے ریلیف، بحالیات اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جیسے تین تین محکمے بنا رکھے ہیں۔ایک وفاقی حکومت کا ادارہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی ہے جس کا صوبوں کے ساتھ مکمل رابطہ ہوتا ہے ۔ہر سال اِن اداروں کے لیے اربوں روپے کو بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔اِن اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلسل مانیٹرنگ کرکے حکومت کو آگاہ کرتے رہیں تاکہ کوئی المیہ جنم نہ لے سکے ۔ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے فرائض ِ منصبی میںبھی یہ شامل ہے کہ وہ کسی بھی متوقع المیے کا بَر وقت تدارک کرنے کی تدابیرکریں ۔اور ماشاء اللہ تھر میں ہمارے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے چار عوامی نمائندے بھی ہوتے ہیں جو ووٹ مانگتے وقت زمین آسمان کے قلابے ملا دیتے ہیں لیکن وقت آنے پر ایسے غائب ہوجاتے ہیں جیسے گدھے کے سَر سے سینگ ۔کسی جانب سے شور اُٹھا نہ کسی کو کان و کان خبر ہوئی۔

اگر پتہ چلا تو الیکٹرانک میڈیا سے، باقی سب سوئے رہے۔آج سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سیّد قائم علی شاہ بر ملا اپنی کوتاہیوں کا اقرار کر رہے ہیں لیکن قوم سوال کرتی ہے کہ اِس ”قتلِ عمد”، اِس دہشت گردی کا مقدمہ کِس کے خلاف درج کرایا جائے ؟۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے خلاف، انتظامیہ کے خلاف، عوامی نمائندوں کے خلاف یا پھر خود وزیرِ اعلیٰ کے خلاف ؟۔ اگر طالبان کے ہاتھوں یہی 200 بچے شہید ہو جاتے تو پورے ملک میں شورِ قیامت اُٹھتا اور ہر زبان پر ایک ہی مطالبہ ہوتا کہ اِن دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دیا جائے لیکن جس دہشت گردی کا ارتکاب سندھ حکومت کے اربابِ اختیار نے کیا ہے، اُس لہو کا حساب کس سے مانگیں؟۔ کیا سیکرٹری ہیلتھ سے جو وزیرِ اعلیٰ کا داماد ہے یا پھر ڈپٹی کمشنر سے جو مخدوم امین فہیم کا داماد ہے؟۔ سندھ حکومت تو بڑے فخر سے یہ کہتی رہی ہے کہ اُس نے پانچ سالوں میں تعلیم اور صحت پر پانچ سو ارب روپیہ صرف کیا اور ریکارڈ بھی تصدیق کرتاہے کہ اربوں روپے ادویات پر صرف ہوئے۔پھر وہ اربوں کی ادویات کہاںگئیں کہ ہسپتالوں میں تو کسی کو ایک روپے کی گولی بھی نصیب نہیں۔

سچ کہا ولیم جیمز نے کہ ”انسان سب درندوں سے زیادہ خطرناک ہے۔سوائے انسان کے شاید ہی کوئی درندہ ایسا ہو جو اپنی ہی جنس کو چیرتا پھاڑتا ہو۔ تھرپارکر میں قحط کے ہاتھوں ماؤں کی چھاتیاں سوکھ گئیں ،نمونیے، ہیضے اور وبائی امراض نے ننھی کلیوں کو مرجھا دیا، پھول بِن کھلے مرجھا گئے، ہر گھر میں نوحہ خوانی اور ہر دَر پہ ماتم لیکن ”مَرسوں مَرسوں، سندھ نہ ڈیسوں ” کا نعرہ لگانے والا بلاول زرداری اپنے پُر تعیش محل میں آرام کرتا رہا لیکن لطیفہ یہ کہ وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ فرماتے ہیں کہ بلاول زرداری تھرپارکر کی اِس نہ گفتہ بہ حالت پر بہت پریشان ہیں اور وہ دن میں چار چار مرتبہ تھر کی صورتِ حال پوچھتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ طوہاََ و کرہاََ ”مٹھی” تک تو پہنچے لیکن صحراؤں کی خاک چھاننے کی ہمت نہ پا کربارہ لذیذ ڈشز سے مزّین” لنچ” تناول فرما کر گھر کو سدھارے۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ تھر کے دور دراز علاقوں میں پہنچنا مشکل ہے۔

شاید اسی لیے شرجیل میمن صاحب نے بھی تھر کے اُن 24 سو دیہاتوں تک پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی جہاں تا حال امدادی کارروائیاں شروع ہی نہیں ہو سکیں ۔وہ بھی صرف مٹھی تک پہنچے اور لنچ تناول فرما کر لَوٹ آئے۔ سندھ کے وزیرِ خوراک نے کمال بے نیازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں تک فرما دیا کہ گندم فراہم کر دی گئی تھی، تقسیم کرنا میرا کام نہیں اور سندھ ہی کے وزیر دوست محمد کے رشتے داروں نے چودہ ہزار بوریوں پر مشتمل گندم کے گوداموں کو تالے لگا کر یہ ثابت کر دیا کہ بھلے شداد، نمرود اور فرعون واصلِ جہنم ہوئے لیکن زمینی خُدا اب بھی زندہ ہیں۔

Professor Mazhar
Professor Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
life man Nawaz Sharif Professor Mazhar rights seen Sindh Government انسان پروفیسر مظہر حقوق دیکھا زندگی نواز شریف
Aaqib Javed
Previous Post پاکستان ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں دیکھ رہا ہوں، عاقب جاوید
Next Post نمائشی فٹ بال میچ میں ینگ اتحاد نے کورنگی گرین کو ڈھیر کر دیا

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close