Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا

November 19, 2015 0 1 min read
Ishtiaq Ahmed
Detective Novels
Detective Novels

تحریر: ابنِ نیاز
مجھے اپنی عمر تو یاد نہیں شاید آٹھ سغالبال یا دس سال لیکن اسی کی دہائی کے ابتدائی سال تھے۔ جب میں نے ایک جاسوسی ناول زرد لفافہ پڑھا۔ اس سے پہلے میں سسپنس ڈائجسٹ کا ذائقہ چکھ چکا تھا۔ خیر زرد لفافہ ناول اگر چہ یہی کوئی سو صفحات کا تھا لیکن اس کے بعد جو چسکا جاسوسی ناولوں کا لگا تو ایسا لگا کہ آج چالیس کی حد پار ہو گئی ہے لیکن شاید ہی کوئی ناول ایسا ہو جس کو سلور فش یا کتابی کیڑے کی طرح نہ چاٹا ہو۔ انسپکٹر جمشید، انسپکٹر کامران مرز یا شوکی سیریز سے پھر چولی دامن کا ساتھ ہو گیا۔ خود تو خرید نہیں سکتا تھا کہ والد مرحوم نصابی کتابوں کے علاوہ اور کسی کتاب کی طرف نگاہ ڈالنے کی اجازت تک نہیں دیتے تھے چہ جائیکہ جاسوسی ناول۔اس کا حل یہ نکالا کہ اس وقت کے جو یار دوست ناولوں کے شوقین تھے اور ان کا جیب خرچ اتنا تھا کہ بازار سے ناول خرید سکتے تھے، انہیں اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ مارکیٹ میں جمشید، کامران مرزا یا شوکی سیریز کا ہر آنے والا ناول خردیں۔ مزے کی بات ہے کہ انھوں نے بھی یہ ناول پڑھ کر ہی حامی بھری تھی۔

غیر نصابی کتابوں کو بھی شوق چرایا۔ لیکن ناولوں نے کچھ ایسا من میں بسیرا کر لیا تھا کہ شاید غالب کا یہ مصرعہ کہ چھٹتی نہیں ہے یہ کافر منہ کو لگی ہوئی، مجھ پر سو فیصد لاگو ہو تا تھا۔اس حد تک ناولوں کا شوق چڑھ گیا تھا کہ سکول میں ٹیچر سبق پڑھا رہے ہوتے تھے اور میں کتاب کے اندر ناول رکھ کر پڑھا کرتا تھا۔ کئی بار ٹیچر نے ناول قبضہ کر کے نقصان بھی دیا، کئی بار مرغا بھی بنا، ہاتھوں پر بید سے مار بھی کھائی، لیکن کیا مجال کہ منہ کا ذائقہ بدلا ہو۔ نوبت یہاں تک آپہنچی تھی کہ دسویں کے امتحانات شروع ہونے میں دس بارہ دن رہتے تھے۔ سارے کلاس فیلوز، سارے ساتھی اپنی نصابی کتابوں کو چاٹ رہے تھے، رٹے پہ رٹا لگا رہے تھے اور کچھ بوٹیاں بنانے میں مصروف تھے۔

Reading Detective Novels
Reading Detective Novels

جب کہ مابدولت ان دنوں میں بھی دن میں کم از کم دو سے تین ناول نہ پڑھ لیں ریاضی کے سوالات سمجھ ہی نہیں آتے تھے۔ جغرافیہ کی یہ صورت حال تھی کہ چین پاکستان کے مغرب میں نظر آتا تھا اور پاکستان کے جنوب میں واقع بحرِ ہند میں افغانستان دکھائی دیتا تھا۔پہلے پرچے سے کوئی چار دن پہلے والد صاحب کو شک سا پڑھا کہ اتنا پڑھاکو تو نہیں ہے کہ ہر وقت کمرے میں گھسا رہتا ہے۔انھوں نے کمرے کی تلاشی لینی شروع کی تو بستر کی پیٹی کے پیچھے سے کوئی تیس کے قریب جمشید، کامران مرزا اور شوکی نکلے۔اس وقت آپ کے اس لکھاری کو اللہ نے بچایا ورنہ آج میں یہ تحریر نہ لکھ رہا ہوتا۔

سچ کہوں تو وہ ناول ناول نہیں تھے بلکہ ایک اکیڈمی تھے۔ انھوں نے مجھے ذاتی طور پر بہت کچھ سکھایا۔ زندگی میں جینا سکھایا۔ پریشانی میں ، تکلیف میں انکا مقابلہ کرنا سکھایا۔کسی بھی مشکل میں ہاتھ پہ ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھنا بلکہ اس کا حل کیسے ڈھونڈھنا ہے، یہ سکھایا۔اردو کے حوالے سے جس لیول کا بھی امتحان دیا، کبھی فیل نہیں ہوا۔ کیونکہ مجھے یقین ہوتا تھا کہ میں نے اردو میں جو بھی مضمون لکھا ہے، کسی شعر کی تشریح لکھی ہے تو خوب لکھی ۔ محاورات و ضرب الامثال کا استعمال بھی موقع محل کے مطابق خوب سے خوب تر کیا ہے۔ پھر روزمرہ کی بات چیت میں جو کسی حد تک حاضر جوابی سیکھی یا کسی کی بات کو گھما پھرا کر اسے چکر پر چکر دیے، یہ بھی فاروق اور آفتاب یا مکھن نے سکھایا۔

Ishtiaq Ahmed
Ishtiaq Ahmed

اپنے وطن سے محبت کا جذبہ بڑھتا گیا اور تناورد رخت بنا۔ سب سے بڑھ کر اللہ سے، اسکے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشق کا سبق پڑھا اور پھر چھٹی نہ ملی کہ مکتب عشق میں داخلہ مل چکا تھا۔یہ سب اگر کمال تھا ، یہ سب حسن جمال تھا توواقعی اشتیاق احمد لازوال تھا۔ یہ سب کچھ صرف میں نے ہی نہیں حاصل کیا بلکہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے لاکھوں افراد اس مرحلہ سے گزرے ہوں گے۔ جھوٹ نہیں بولنا، بڑوں کی عزت کرنی ہے، بے شک اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے، لیکن دل جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے ، تو اشتیاق احمد دل سے لکھتے تھے اور قاری دل سے پڑھتے تھے۔ تو دل والے جب دل والوں سے ملتے ہیں تو متأثر ہوئے بنا نہیں رہتے۔اور اشتیاق احمد نے لاکھوں افراد کو متأثر کیا۔

محترم اشتیاق احمدصرف ایک جاسوسی ناول نگار ہی نہیں تھے بلکہ انھوں نے عبداللہ فارانی کے نام سے بھی بہت سی اسلامی کتابیں لکھیں۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قدم بہ قدم، سیرت صحابہ قدم بہ قدم، سیرت صحابیات قدم بہ قدم اور ڈھیروں اسلامی کتابیں ان کے قلم سے قلم بند ہوئیں۔ تحریک ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داعی تھے۔ گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قادیانوں کے خلاف جب جب، جہاں جہاں ان کو موقع ملا انھوں نے قلمی، زبانی جہاد کیا۔مجھے یقین ہے کہ اللہ پاک کو اگر کچھ بھی پسند نہ آئے، جو انھوں نے آقائے نامدار احمد مجتبٰی ، محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بلند کی، ان کی حرمت کا دفاع کیا، یہ اللہ کے دربار میں ضرور قابلِ قبول ہو گا۔ اسلامی کتابیں لکھنے کا انداز بھی اتنا منفرد اور سہل تھا کہ اگر پانچویں کلاس کا بچہ بھی پڑھے تو بہت آسانی سے سمجھ لے گا۔ناول تو تھے ہی بچوں کے لیے۔

لیکن یہی بچے ان کے ناول پڑھتے پڑھتے پوری ایک نسل پروان چڑھ گئے۔ انھوں نے ١٩٧٣ء میں لکھنا شروع کیا تھا اور آج بیالیس سال ہو گئے ہیں، تو ایک نسل جوان تو کیا ادھیڑ عمری میں پہنچ گئی۔ میں نے عمران سیریز پڑھیں، ہر مصنف کی پڑھیں لیکن سب میں منفرد ابنِ صفی مرحوم ہی تھے کہ انکا ہر ناول ایک دوسرے سے جدا ہوتا تھا۔مظہر کلیم صاحب نے ابنِ صفی کے بعد عمران سیریز کو آگے بڑھایا چار سو کے لگ بھگ ناول لکھے لیکن کبھی کبھی کسی ناول میں احساس ہوتا تھا کہ یہ تو پہلے ہی کسی ناول میں ہو چکا ہے۔کبھی کبھی بوریت ہو جاتی تھی۔پھر ظہیر احمد آئے جن کا ہرتیسرا ناول یہ احساس دلاتا ہے کہ پورا ناول ہی پہلے پڑھا ہوا ہے، تو سارا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔

Wadi e Marjan Ishtiaq Ahmed
Wadi e Marjan Ishtiaq Ahmed

اس کے بالعکس محترم اشتیاق احمد کا ہر ناول ایک دوسرے سے ہمیشہ مختلف ہوتا تھا۔ کبھی بھی کسی ناول میں یہ احساس نہیں ہوا کہ پہلے پڑھا ہوا ہے۔ انسپکٹر جمشید، انسپکٹر کامران مرزا یا شوکی سیریز کے علیحدہ علیحدہ ناول ہوں یا انکے مشترکہ خاص نمبر، ہر ایک کی ایک جداگانہ حیثیت ہوتی تھی۔ واقعی میں اللہ نے اشتیاق احمد صاحب کو خداداد صلاحیت بخشی تھی۔ کافی لمبے عرصے تک وہ ہر ماہ چار ناول لکھتے رہے۔ انکی زندگی میں کافی نشیب و فراز آئے۔ کبھی پبلشرز کی طرف سے تو کبھی تقسیم کار کی جانب سے۔ لیکن جب وہ خود دوسروں کو یہ سبق دیتے تھے کہ ہمت نہیں ہارنی بلکہ ہر مشکل کا مقابلہ کرنا ہے تو خود کیسے پیچھے رہتے۔جب وہ چار ناول ہر ماہ لکھتے تھے تو گویا ایک سال کے اڑتالیس ناول۔ مجھے نہیں یقین کہ دنیا کے کسی بھی مصنف نے یا ناول نگار نے اس طرح کے منفرد ناول اتنی تعداد میں لکھے ہوں۔

ان کے ناولوں کی تعداد مشہور تو آٹھ سو ہے۔جو صرف جاسوس ہیں۔لیکن میرے خیال میں یہ تعداد ہزار کے لگ بھگ ہے۔ اگر حکومت پاکستان تھوڑی سی ہمت کر لے تو ایک تو محترم اشتیاق احمد کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو سکتا ہے اور شاید بہت لمبے عرصے تک رہے۔ دوسرا بعد از وفات انہیں ادب کا نوبل انعام بھی مل سکتا ہے کہ انھوں نے اردو ادب کی اتنی خدمت کی۔بے شک جاسوسی ناولوں کو ادب میں نہیں گردانا جاتا لیکن بحیثیت مصنف تو ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکتا ہے۔جنھوں نے آج تک کوئی بھی کارہائے نمایاں نہیں انجام دیے ان کو تو پرائیڈ آف پرفامنس ایوارڈ مل سکتا تو جنھوں نے ایک پوری نسل کی زندگی سنوار دی ، انہیں کیوں نہیں نوازا جا سکتا۔یہ ہماری طرف سے ان کے لیے کم سے کم خدمت ہو گی۔

Knowledge
Knowledge

کہیں پڑھا تھا کہ جس میدان کا شہسوار ہو وہ اسی میدان کا ہیرو ہوتا ہے اور اسی میدان میں ہی لوگوں کے دل جیت سکتا ہے۔ وہ کھلاڑی کسی دوسرے میں میدان میں ہر گز اپنے جوہر نہیں دکھا سکتا۔ لیکن محترم اشتیاق احمد نے ہر قسم کے ناول لکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ علم کا ایک سمندر ہیں۔ ان کے ناولوں میں جدید سائنس کا استعمال، تاریخ کی باتیں، جنگل کی یا سمندر کے حوالے سے انھوں نے اپنا علم بچوں کے ذریعے عوام تک پہنچایا۔ناولو ں کا کونسا شعبہ تھا جو زیرِ قلم نہیں آیا۔

ہاں نہیں آیا تو واہیات نہیں لکھا۔مرد عورت کو خلوت میں کبھی نہیں لکھا۔بچوں کی صحیح معنوں میں تربیت میں اپنا کما حقہ کردار ادا کیا۔ واقعی انسان اپنے کردار اور کارناموں سے فاتح بنتا ہے نہ کہ میدان اور میدان کے دلداروں سے…اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو کشادہ فرما کر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، ان کو بلا حساب جنت میں داخل فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے، آمین، ثمہ آمین۔
فاتح جو ہر میدان کے تھے وہ تو گزر گئے
دن زندگی کے چار وہ کر کے بسر گئے

Ibn Niaz
Ibn Niaz

تحریر: ابنِ نیاز

Share this:
Tags:
city inspector jamshed man انسپکٹر جاسوسی جمشید شخص شہر غالب ناول
Karachi
Previous Post گزشتہ دور میں شہر کے وسائل کو بے رحمی سے لوٹا گیا ، فاروق نعمت اللہ
Next Post کراچی کی خبر یں 19/11/2015
Election Jalsa

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close