Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حضرت ابو بکر

October 31, 2016October 31, 2016 0 1 min read
Hazrat Abu Bakr Siddique
Pharaoh
Pharaoh

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
روز اول سے اِس دھرتی پر ایک سے بڑھ کر ایک انسان اپنی پو ری شان و شوکت جا ہ و جلال طاقت و ہیبت، شاہی کرو فرم ، طویل اقتدار، بڑے لشکر کا مالک سورج کی طرح طلوع ہوا لیکن وقت کی ایک کروٹ ، گردش لیل و نہار کے چند سال، وقت کی چند جنبشیں اور غبار ما ضی کہ آج ان کا نام تک نہیں ہے فرعون کو قدرت نے چار سو سال کی عمر بھی دی اور مکمل بادشاہت بھی فرعون کو بہت غرور تھا کہ میں مِصر کے اشجار و انہار کا اکلوتا وارث ہوں لیکن خدا ئے جبار و قہار نے اس کا سارا اعتبار ووقار دریا برد کر دیا قارون کو دولت کے انبار بھی عطا کئے اور رعونیت بھی اُس کو بہت مان اور ناز تھا کہ اُس کے خزانے کی چابیاں بہت سارے لوگ مل کر اٹھا تے ہیں مگر اُس رحیم کریم آقا کے ایک فیصلے نے اُس کا بھٹہ بٹھا دیا سکندر کے قدموں میں جوانی میں ہی آدھی دنیا ڈال دی قیصر کو روم جیسی عظیم سلطنت بخش دی کسرٰی کو تاج ایران عطا کر دیا چنگیز خان، ہلاکوخان نے اپنے گھوڑوں کے پائوں تلے ملکوں کے ملک کاغذ کے پرزوں کی طرح ہوا میں بکھیر کر رکھ دئیے امیر تیمور جیسے ظالم انسان نے زمین کو ادھیڑ کر رکھ دیا شہروں کے شہر صفحہ ہستی سے مٹا دئیے دنیا بھر کی دولت لوٹ کرلے گیا۔

اکبر اعظم کی انچاس سالہ حکومت رضا شاہ پہلوی کی ہزار سال پر محیط حکومت وقت کے غبار نے لپیٹ کر رکھ دی ہر دور میں ایک سے بڑھ کر ایک انسان اس دنیا کے سٹیج پر نمودار ہوا اپنا کام کیا اور مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر ماضی کے غار میں دفن ہو تا گیا لیکن گردشِ زمانہ اور ہر نئے دن کے ساتھ کچھ لوگ دنیا میںایسے بھی آئے کہ اُن کی شہرت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی چلی گئی تا ریخ وقت اور ماضی کا غبار اُن کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکا بلکہ ہر لمحے اُن کی چمک میں اضافہ ہی ہو تا جا رہا ہے ۔ میں روضہ رسول ۖ کے سامنے کھڑا تھا میری آنکھوں سے التجا ئیں مو تیوں کی طرح چھلک رہیں تھیں میرے دل و دما غ اور باطن کے نہاں خانوں میں بہت ساری دعائیں ریشمی پرندوں کی طرح پھڑ پھڑا رہی تھیں یہ نرم و نازک خو بصورت ریشمی تتلیوں کی طرح سنہری جالیوں سے ٹکڑا ٹکڑا کر عقیدت کے بو سے لے لے کر یوں پلٹ رہی تھیں کے ایمان و یقین کے ہزاروں چشمے پھوٹ رہے تھے میں اِس نشے میں شرابور بھیگی آنکھوں سے سنہری جالیوں کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر سبز رنگ کے تین گول کتبوں پر پڑی سید الانبیاء ۖ ابی بکر صدیق اور عمر بن خطاب اور پھر میرے با طن میں ایک خیال ہزاروں چاند ستاروں اور سورجوں کی روشنی بکھیرتا چلا گیا کہ یورپ اور امریکہ کتنا بد قسمت ہے کہ اُن کی ہزاروں سالہ تاریخ میں ایک بھی ابو بکر، عمر پیدا نہ ہوا ہزاروں سالوں سے نسل حضرت انسان جانور نما انسانوں کو پیدا کئے چلا جا رہا ہے۔

Hazrat Abu Bakr Siddique
Hazrat Abu Bakr Siddique

لیکن ایک بھی حضرت ابو بکر نہیں ایک بھی حضرت عمر نہیں نسلِ انسانی کے سب سے بڑے انسان سرتاج الانبیاء سرور کائنات ۖ کی صحبت میں گزرے ہو ئے شب و روز نے انہیں تاریخ کے ما تھے کا جھو مر بنا دیا حضرت ابو بکر صدیق جن کے بارے میں نبی کریم ۖ نے فرمایا میں نے جس شخص کے سامنے اسلام پیش کیا اُس میں ایک قسم کی جھجک اور تردد اور فکر ضرور پا ئی مگر ابو بکر کہ جس وقت میں نے ان کے سامنے اسلام پیش کیا تو انہوں نے بے جھجک قبو ل کیا ۔ زمانہ جاہلیت میں آپ کا نام عبدالکعبہ تھا بعد میں نبی کائنات ۖ نے عبداللہ گو ہر کیا صدیق و عتیق کا لقب پا یا ۔ ابو بکر کنیت سے شہرت پا ئی آپ ایا م جا ہلیت میں بھی قریش کے روساء میں سے تھے مورخین کے مطا بق صحابہ کرام میں دس ایسے آدمی تھے جو ایام جا ہلیت اورابدا سلام دونوں میں رئیس و سربراہ ما نے جا تے تھے آپ نے زما نہ جاہلیت میں بھی کبھی شراب نہ پی تھی مشکل سے مشکل حالت اور جنگ میں ہمیشہ آقا کریم ۖ کے ساتھ سائے کی طرح رہے جب ہجرت مدینہ کا وقت آیا تو سرور دوجہاں ۖ حضرت ابو بکر کے گھر آئے اور فرمایا ابو بکر ہجرت کی اجا زت آگئی ہے تو یا ر غار نے بے ساختہ کہا اور میری رفاقت یا رسول اللہ ۖ نو ر رحمت ۖ نے تبسم فرمایا رفاقت کی بھی اجا زت ہے۔

یہ سن کر حضرت ابو بکر فرطِ مست سے رونے لگے ہما ری ماں حضرت عائشہ کا قو ل ہے اُس دن میںنے جانا کہ آدمی جوش اور خو شی میں بھی روتا ہے حضرت ابوبکر نے اُسی وقت دو اونٹ پیش کئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ۖ یہ اونٹ اِسی کام کے لیے تیا ر کئے ہو ئے ہیں آپ ۖ کو جو پسند ہے وہ پسند فرما لیجئے آپ کی نبی کریم ۖ سے محبت رب کعبہ بھی واقف تھے اِسی لیے قرآن مجید میں حضرت ابو بکر کو دوسرا حوالہ دے کر امر کر دیا سورة تو بہ میں ارشاد ِ با ری تعالی ہے۔

Allah
Allah

اللہ نے اُس کی مدد کی اور اس وقت کی جب کافروں نے اُسے اس حال میں گھر سے نکا لا تھا کہ وہ دو میں دوسرا تھا اور دونوں غار میں چھپے ہوئے تھے اُسی وقت رسول کریم ۖ نے اپنے ساتھی سے کہا تھا غم نہ کھا اللہ ہما رے ساتھ ہے اور آپ کی شان اور مقام ملا حظہ فرمائیں سرور کا ئنات ۖ نے فرمایا کہ کسی کا مجھ پر کو ئی احسان نہیں اُس کا بدلہ ہم نے دنیا میں ہی دے دیا سوائے ابو بکر کے اُس کا بدلہ قیا مت کے دن اللہ تعالی عطا فرما ئے گا آپ ۖ ہی کا ارشادہے ایک دن حضرت ابوبکر کو دیکھ کر فرماتے ہیں کسی نے آگ سے آزاد شخص کو دیکھنا ہو تو حضرت ابو بکر کو دیکھ لے آپ کے با رے میں ہی آقا پاک ۖ فرماتے ہیں ایک دن رحمت دو جہاں ۖ اِس طرح مسجد نبوی میں داخل ہو ئے کہ آپ ۖ کے دائیں طرف حضرت ابو بکر صدیق اور با ئیں جانب حضرت عمر تھے شہنشاہِ دو عالم ۖ نے مسجد میں مو جود صحابہ سے فرمایا قیا مت کے دن بھی ہم اِسی طرح اٹھائے جا ئیں گے نبی کریم ۖ فرماتے ہیں ہر نبی کے دو وزیر آسمان کے فرشتوں اور دو زمین والوں میں سے ہو تے ہیں فرشتوں میں میرے وزیر جبرائیل اور میکا ئیل ہیں اور اہل زمین سے میرے دو وزیر ابوبکر اور عمر ہیں۔

یہی حضرت ابو بکر تھے جب موت کا وقت قریب آیا تو حضرت عائشہ سے پو چھا سرور دو عالم ۖ کو کتنے کپڑوں کا کفن دیا گیا کہا گیا 3کپڑوں کا تو فرمایا میرے کفن میں بھی تین کپڑے ہی استعمال ہو نگے دو چادریں جومیرے جسم پر ہیں جبکہ تیسری نئی چادر لی جا ئے حضرت عائشہ نے کہا ہم اتنے تنگ دست بھی نہیں کہ تین کپڑے نہ خرید سکیں تو فرمایا جان پدر نئے کپڑوں کی ضرورت زندہ لوگوں کو ہو تی ہے مُردوں کو نہیں۔ انتقال کے دن فرمایا رسول کریم ۖ کی وفات کس دن ہو ئی لوگوں نے کہا دو شنبہ تو کہا مجھے امید ہے میری موت بھی آج ہی ہو گی موت کے وقت حضرت عائشہ نے یہ شعر پڑھا ” نوا ئی صورت کی تازگی ہے ابر سیراب ہو یتیموں کی پنا ہ بیوائوں کی محافظ” یہ سن کر آنکھیں کھول دیں اور کہا یہ شان عظمت اورمقام تو صرف اور صرف سرتاج الانبیاء نور مجسم محبوب خدا ۖ کا ہی تھا ابو بکر اِس کا مستحق بلکل بھی نہیں ۔ سنہری جالیوں کے پاس ابو بکر کس طرح اپنے آقا کریم ۖ کے ساتھ قیا مت تک محو خواب ہیں۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
Authority man Pharaoh power trees اقتدار انسان فرعون قدرت
Talhar Peer Mehfooz Ilahi
Previous Post تلہار کی خبریں 31/10/2016
Next Post حوثی باغیوں کا مذموم حملہ
Houthi Rebels

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close