
لندن (جیوڈیسک) پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ کو برطانوی پولیس نے مانچسٹر سے گرفتار کرلیا۔ جیو نیوز ذر ائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ کو ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس نے نہ ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لی اور نہ وہ اسٹیورڈ کا سامان لیکر گئے۔ فلائٹ اسٹیورڈ کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پی آئی اے حکام نے فلائٹ اسٹیورڈ کیلئے وکلا کی مدد حاصل کر لی ہے۔
