
منڈی بہائوالدین (جیوڈیسک) منڈی بہائو الدین میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا ۔
واقعہ کوٹ احمد شاہ کے قریب پیش آیا، جہاں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی 18 سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔
لڑکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں سے ڈاکٹر نے گجرات ریفر کیا اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی ۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے جبکہ باپ کو تحویل میں لے لیا گیااور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
