
مانسہرہ (جیوڈیسک) تیز رفتار کار الٹنے کے حادثے میں قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی ابرار کے بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حاجی ابرار کے صاحبزادے رمیز ابرار اپنے دو دوستوں کے ہمراہ کار میں گھر جا رہے تھے کہ کالج روڈ پر کار الٹ گئی۔
حادثے میں رمیز ابرار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں دوست زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

