
اسلام آباد (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت سٹیٹ بینک نے پچانوے ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کر دیئے۔
مرکزی بینک نے سرمائے کی فراہمی ایک روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزخرید کر کی ۔ خریدے گئے بلز اور بانڈز پر شرح سود سات اعشاریہ پانچ ایک فیصد طے پایا ہے۔
