Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادیوں کا مختصر احوال

December 14, 2017 0 1 min read
Prophet Muhammad PBUH
Prophet Muhammad PBUH
Prophet Muhammad PBUH

تحریر : محمد صدیق پرہار
شادی آسان کرو تحریک کا سفر جاری ہے۔اس تحریک کو چلانے کا مقصد عوام الناس کو یہ شعور اور آگاہی دلانا ہے اور انہیں اس بات پرقائل کرنے کی کوشش کرناہے کہ وہ شادیوں میں فضول رسومات اور غیرضروری اخراجات سے اجتناب کریں۔ فریقین ایک دوسرے سے اس طرح کے بے جامطالات بھی نہ کریں جس سے کسی بھی فریق کو معمولی سی بھی پریشانی ہو۔کوئی ایسا مطالبہ نہ کیا جائے جس کے بغیرشادی کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدانہ ہوتی ہو۔ شادیاں رسم ورواج کے مطابق نہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق کریں۔ شادیوں کے سلسلے میں بہت سے معاملات اور رسومات ایسی آگئی ہیں جن معاملات اور رسومات کا اسلامی تعلیمات اور اسلامی شادیوں سے دوردورتک کا بھی کوئی واسطہ نہیں۔شادیوںمیں کیاضروری ہے اور کیاغیرضروری ہے۔ نفوس قدسیہ کی شادیاں کیسے ہوئیں ۔ شادی آسان کرو تحریک کی طرف سے مضامین لکھ کر، فیس بک پیج ،واٹس ایپ اوردیگرذرائع سے عوام الناس کو آگاہی اورشعوردلانے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ اس تحریر میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادیاں کیسے ہوئیں۔

کتاب ازواج الانبیاء کے صفحہ نمبراکیس پرلکھاہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہلی شادی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاسے ہوئی۔مکہ کے سرداران اور بڑے بڑے رئیس حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاسے شادی سے خواہش مندتھے۔مگرانہوںنے سب کوانکارکردیا۔لیکن حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں انہیں جوخوبیاںنظرآئیں ان کی وجہ سے ان کارخ اس طرف ہوگیا۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہانے اپنی ایک سہیلی نفیسہ کواپنے دل کی بات بتادی۔وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے لیے رشتہ کے بارے میںبات کی اورعرض کی۔ اے محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کوشادی سے کیاچیزمانع ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایامیرے پاس شادی کے لیے کچھ نہیں ۔نفیسہ نے عرض کی ۔اگرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوکفایت ہوجائے اورخوبصورتی، مال،شرافت اورکفائت کی طرف دعوت ملے توکیاحامی نہیں بھروگے ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاوہ کون ہے ۔نفیسہ نے عرض کی خدیجہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایایہ میرے ساتھ کیسے ہوسکتاہے ۔انہوںنے عرض کی یہ میرے ذمہ ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاٹھیک ہے میں تیارہوں۔نفیسہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے پاس اپنی مہم میںکامیابی کی خبرلے کرلوٹیں اوربتایا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شادی کے لیے تیارہیں ۔توحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہانے اپنے چچاعمروبن اسدکوپیغام بھیجاکہ وہ شادی کرادیں تووہ آگئے۔اورحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آل عبدالمطلب کولے کرآئے جن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچاحضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اورحضرت ابوطالب بھی تھے۔ان کااستقبال حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے چچااورچچازادبھائی ورقہ بن نوفل نے کیااورحضرت ابوطالب نے خطبہ پڑھا۔حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ طاہرہ سے شادی کرلی اورحق مہرمیں بیس جواں اونٹ دیئے جنہیں ذبح کرکے لوگوںکوکھلادیاگیا۔کتاب سیرت مصطفی کے صفحہ ٦٣ پرلکھا ہے کہ حضرت ابوطالب نے نکاح کاخطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ میرابھتیجا محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ شخص ہے جس کے ساتھ میری قرابت اورقربت ومحبت کوتم لوگ اچھی طرح جانتے ہو۔وہ خدیجہ بنت خویلدسے نکاح کرتاہے اورمیرے مال میں سے بیس اونٹ مہرمقررکرتاہے اوراس کامستقبل بہت ہی تابناک ،عظیم الشان اورجلیل القدرہے۔جب ابوطالب یہ ولولہ انگیزخطبہ ختم کرچکے توحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے چچازادبھائی ورقہ بن نوفل نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ بے شک ہم لوگوںنے نہایت ہی رغبت کے ساتھ آپ لوگوں کے ساتھ ملنے اوررشتہ میں شامل ہونے کوپسندکیا۔لہذاایسے قریش! تم گواہ رہوکہ خدیجہ بنت خویلدکومیںنے محمدبن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجیت میں دیاچارسومثقال مہرکے بدلے۔کتاب ازواج الانبیاء کے صفحہ ٤٧ پرہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے منقول ہے کہ جب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکاانتقال ہوگیا توحضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہانے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائیں اورعرض کیا یارسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیاآپ نکاح کرناچاہتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکس سے ؟ انہوںنے عرض کیایارسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ چاہیں توکسی باکرہ سے شادی کرلیں اورچاہیں توکسی بیوہ سے نکاح کرلیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاباکرہ کون لڑکی ہے اوربیوہ کون ہے۔انہوںنے عرض کیاباکرہ لڑکی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب خلیل حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی بیٹی عائشہ ہے اوراگرہ بیوہ سے شادی کرناچاہیں تووہ سودہ بنت زمعہ ہے جوآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرایمان بھی لائی ہے اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروکار بھی ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاان سے میراتذکرہ کرو۔حضرت خولہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں میںنے جاکرحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی والدہ ام رومان رضی اللہ عنہاسے اس کاتذکرہ کیاتوانہوںنے اس پیغام کوقبول کرلیا اورنکاح کے لیے رضامندہوگئیں۔وہ فرماتی ہیں اس کے بعدمیں حضرت سودہ رضی اللہ عنہاکے پاس گئی۔ حضرت سودہ رضی اللہ عنہاکے بوڑھے اورضعیف والد نے حضرت خولہ رضی اللہ عنہاکودیکھ کرپوچھا تم کون ہو۔جب انہوںنے اپناتعارف کراتے ہوئے کہاکہ میں حکیم کی بیٹی خولہ ہوں ۔توانہوںنے بڑی اپنایئت کے ساتھ استقبال کرتے ہوئے آنے کاسبب پوچھاتوحضرت خولہ نے عرض کیا۔حضرت محمدبن عبداللہ بن عبدالمطلب (حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سودہ سے نکاح کاارادہ رکھتے ہیں ۔حضرت سودہ کے والدنے کہاوہ توبڑے اچھے آدمی ہیں ۔تم نے اپنی سہیلی (سودہ) سے پوچھا وہ کیاکہتی ہے میںنے عرض کیااسے یہ رشتہ پسندہے انہوںنے کہا جاکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہوکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آیئے۔حضرت خولہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ پھر حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے انہوںنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت سودہ رضی اللہ عنہاکانکاح کردیا۔کتاب خاندان رسول کے صفحہ ٢٦٧ پرلکھا ہواہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہاکے کہنے پرام الموء منین حضرت سیّدہ سودہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کاپیغام بھیجاجسے قبول کرلیاگیا۔اوریوںحضرت سیّدہ سودہ رضی اللہ عنہا چارسودرہم مہرکے ساتھ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آگئیں۔

کتاب ازواج الانبیاء کے صفحہ ٥٦ پر درج ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کوام الموء منین کالقب انہیں ا س وقت حاصل ہوا جب وحی الٰہی کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکی وفات کے بعدان سے نکاح کیا۔حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام الموء منین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تومجھے خواب میں تین رات تک دکھلائی گئی۔میرے پاس ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں تجھے لایااوریہ کہتا کہ یہ آپ کی زوجہ ہے اور میں تیرے چہرے سے پردہ ہٹاتاتوہ تم عائشہ تھیں ۔جب مناسب وقت آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اورحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عقد کرلیااورچارسو درہم مقررفرمایا ۔اورحضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کواس رشتہ سے خوش نصیبی حاصل ہوئی اورانہیں بہترین چیزحاصل ہوگئی۔ہجرت کے دوسرے سال رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی بدرمیںمددفرمائی ،مدینہ کی گلیوں اورمضافات میں اس عظیم نصرت کی خوشی دوڑ گئی اورشوال کے مہینے میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاوالدہ کے گھرسے اپنے بیت زوجیت میںمنتقل ہوئیں جونبوت کاگھراوروحی اترنے کاگھرتھا۔کتاب خاندان رسول کے صفحہ ٢٧٥ پرہے کہ جب حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی صحت قدرے بہترہوئی توحضرت سیّدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امانت کولے جائیں ۔حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میںمہرادانہیںکرسکتا۔حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوقرض دیا جس سے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہاکاحق مہراداکیااوریوں آپ رضی اللہ عنہارخصت ہوکرحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھرآگئیں۔کتاب ازواج الانبیاء کے صفحہ ٩١ پرہے کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ اپنی بیٹی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہاکے بیوہ ہونے کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ان کی زوجہ حضرت رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پرتعزیت کرنے گئے اوراپنی بیٹی سے نکاح کی پیش کش کردی ،حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اس بات پرغورکروں گا۔کچھ دن کے بعدجواب دیا کہ وہ ان دنوں شادی کاارادہ نہیں رکھتے ، حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سے بھی پیش کش کی ادھرسے بھی کوئی جواب نہ ملا تورسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے حال کاشکوہ کیا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حفصہ رضی اللہ عنہاسے وہ شخص شادی کرے گا جوحضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بہترہے اور اس عورت سے حضرت عثمان شادی کرے گاجوحفصہ رضی اللہ عنہ سے بہترہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین ھجری میں غزوہ احدسے پہلے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہاسے نکاح کیااورچارسودرہم مقررفرمایا۔کتاب ازواج الانبیاء کے صفحہ ایک سودس پرہے کہ حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کے شوہرحضرت عبداللہ بن حجش غزوہ احدمیں وہ شہیدہوگئے توتین ہجری میںآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے نکاح کرلیا لیکن دویاتین ماہ تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں رہنے کے بعدانتقال کرگئیں۔کتاب خاندان رسول کے صفحہ تین سودس پرہے کہ حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہاکاحق مہر ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی مقررفرمایا۔اسی کتاب خاندان رسول کے صفحہ تین سوایک پرہے کہ ام الموئمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا شوال چارہجری کوحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نکاح کے بعدحرم نبوی میں داخل ہوئیں۔

حضرتط ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حق مہرکے متعلق فرمایامیںنے جوکچھ فلاں بیوی کودیاوہ تمہیں بھی دوںگاام الموئمنین حضرت ام سلمہ کے بیٹے نے حضرت ثابت رضی اللہ عنہ کواس حق مہرکے بارے میںبتایا کہ دومٹکے تھے جن سے وہ اپنی ضروریات پوری کرتی تھیں ۔ایک چکی اورایک چمڑے کاتکیہ تھا جس میں کھجورکی چھال بھری ہوئی تھی۔ام الموء منین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہاسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح کی رودادکتاب ازواج الانبیاء کے صفحہ ١٥٦ پریوں لکھی ہے کہ خطبہ دینے کے بعدنجاشی نے کہا کہ میںنے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادومطالبہ کوقبول کیااورمیں اس کامہرچارسودینارمقررکرتاہوں پھراس نے وہ چارسودیناراسی وقت مجلس میں لوگوں کے سامنے رکھ دیے ۔اس کے بعدحضرت خالدبن سعیدرضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایامیںنے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کوقبول کیا اورمیںام حبیبہ کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کراتاہو ں ۔اس کے بعدبادشاہ نے دینارحضرت خالدرضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیے۔

کتاب خاندان رسول کے صفحہ ٣٢٥ پر ہے کہ ام الموئمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت جویریہ بنت الحارث کے نکاح کی خبرآناً فاناً سارے شہرمیں پھیل گئی ،پھرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیاکہ بنی مصطلق کے جتنے بھی قیدی ہیں انہیں آزادکردیاجائے۔جوبنی مصطلق کے ساتھ جنگ میں قیدی بنالیے گئے تھے۔ لشکراسلام کوفتح ہوئی تھی۔ازواج الانبیاء کے صفحہ ١٦٥پرہے کہ ابن ہشام فرماتے ہیں کہ انہیں حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت قیس بن ثابت سے خرید کرآزادکیااورپھرچارسودرہم مہرمقررکیااورنکاح فرمایا۔کتاب خاندان رسول کے صفحہ ٣٣٣ پرہے کہ روایات میں آتاہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام الموئمنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہاکے قبول اسلام کے بعدآپ رضی اللہ عنہاسے نکاح کیااورآزادی کوآپ رضی اللہ عنہ کاحق مہرقراردیا۔آپ رضی اللہ عنہاخیبرکی فتوحات میں قیدی بنائی گئیں تھیں۔کتاب سیرت مصطفی کے صفحہ ٤٣٣پرہے کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاکاپہلے نام برہ تھا لیکن حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کانام بدل کرمیمونہ (برکت دہندہ ) رکھ دیا۔جب حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سن ساتھ ہجری میں عمرة القضاء کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تویہ بیوہ ہوچکی تھیں۔

حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے ان کے بارے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بات کی اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا۔کتاب خاندان رسول کے صفحہ ٣١٩پرلکھا ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کسی زوجہ کاایساولیمہ نہیں کیاجیساام الموئمنین حضرت سیّدہ زینب بنت حجش کاکیااوران کاولیمہ ایک بکری سے کیااوراس کاگوشت لوگوںکوکھلایا۔کتاب ازواج الانبیاء کے صفحہ ١٧٦پرہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ کو(نکاح کے بعد) تیارکرکے رات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیج دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دوسرے دن)فرمایاکہ تم میں سے جس کے پاس بھی کھانے پینے کوکچھ ہے وہ دسترخوان پرلاکررکھ دے ۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کوئی پنیرلے کرآیا ،کوئی کھجوریں لایا،کوئی گھی وغیرہ لایا ۔ایک حلوہ ساتیارکیاگیا ۔یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاولیمہ تھا۔کتاب اسلامی شادی کے صفحہ ٢٣٧پرہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہااپنے ولیمہ کی بابت فرماتی ہیں کہ نہ اونٹ ذبح ہوانہ بکری ،سعدبن عبادہ کے گھرسے دودھ کاایک پیالہ آیا تھا بس وہی ولیمہ تھا۔

یہ تحریرنہایت ہی اختصارسے لکھی گئی ہے۔ شادی بیاہ میں چونکہ نکاح، حق مہراورولیمہ ضروری ہوتے ہیں اس لیے سرکارمدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادیوں کے احوال میں سے وہ احوال لکھے گئے ہیں جن میں ان میں سے کسی بھی چیزکاذکرموجودہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے زیادہ حق مہرحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکادیاجوبیس اونٹ ہیں۔ جب کہ ایک زوجہ کی قیدسے رہائی ہی حق مہرقرارپائی۔جب کہ دیگرازواج مطہرات کاحق مہرچارسودرہم لکھاگیا ہے۔ ایک مقامی جیولرشاپ سے چارسودرہم کوچاندی میں تبدیل کرنے کوکہا توانہوںنے بتایا کہ چھتیس تولہ چارماشہ چاندی بنتی ہے۔جیولرزسے چاندی کی قیمت پوچھ کرسرکاردوجہاںصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے حق مہرکااندازہ لگایاجاسکتاہے۔ یہ وہ حق مہرہے جونبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اداکیا۔امت کے لیے کم سے کم شرعی حق مہردوتولہ سات ماشہ تین رتی چاندی ہے۔ شادی کے وقت چاندی کی رائج قیمت بھی دی جاسکتی ہے۔ زیادہ حق مہردینے کی کوئی حد مقرر نہیںجتناچاہیں دے سکتے ہیں۔ جب کہ سروردوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے زیادہ ولیمہ ایک بکری سے کیا۔مقامی عالم دین نے ایک دن شادی آسان کروتحریک پربات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عرب میں سب سے چھوٹاجانوربکری ہے۔جب کہ ہمارے ہاں بکری سے گائے بھینس کاگوشت سستا پڑتا ہے۔ اس کامطلب یہ ہے کہ کم سے کم جتناولیمہ ہوسکے کرلیاجائے ۔ جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ولیمہ دودھ کے پیالہ سے بھی کیا۔

Muhammad Siddique Prihar
Muhammad Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار

Share this:
Tags:
Islamic teachings marriage muslims public rituals اسلامی تعلیمات رسومات شادیوں عوام مسلمانوں نکاح
United Nations World Day
Previous Post اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں
Next Post فاٹا کے عوام کی اب سن بھی لیجیے
FATA

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close