Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیا ہم شہدائے تحریک پاکستان سے غداری کے مرتکب نہیں ؟؟؟

August 11, 2016 0 1 min read
Pakistan Movement
Pakistan Movement
Pakistan Movement

تحریر: رشید احمد نعیم۔ پتوکی
ماہ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی١٤ اگست، یوم آزادی ، قومی تہوار ، تاریخی دن کو پوری حب الوطنی سے منانے کا جذبہ جنم لینے لگتا ہے۔ ہر سال کی طر ح اس بار بھی راقم الحروف بچوں سے مل کر اپنی رہائش گاہ کو جھنڈ یوں اور قومی پرچموں سے سجانے میں مصروف تھا تا کہ اپنے آباو اجداد کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے ۔قومی ہیروز اورقومی رہنمائوں کو سلام پیش کر کے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا جا سکے ۔وطن عزیز سے محبت و عقید ت کا اظہا رکر کے ہم یہ ثابت کر دیں کہ ہم محب ِوطن ہیں۔پاکستان سے محبت کرنا فرض ہے اور ہم اپنے فرض کی ادائیگی احسن طریقے سے انجام دینے میں مشغول تھے کہ ہماری آنکھوں کے سامنے کچھ دھندلے سے چہرے آن کھڑے ہوئے اور پوچھنے لگے کہ ا ے وطن کے پرستاروتم کیا سمجھتے ہو کہ ان جھنڈیوں کو لگانے اور پرچموں کو لہرانے سے تم نے اپنا فر ض پو را کر لیا ہے؟؟؟ ۔ جس مقصد کے لیے یہ دن حاصل کیا تھا، اس کے تقاضے پو رے کر لیے ہیں ؟؟؟۔ذرا پیچھے مڑ کر کتاب ماضی کی ورق گردانی کریں ۔ آپ کو کتنے ہولناک واقعات نظر آئیں گے کہ اس دن کو حاصل کرنے کے لیے کتنی ما ئوں کی ہری بھری گود یں اجڑیں۔کتنے ہی وہ بوڑھے والدین تھے جن کے سامنے ان کے کڑ یل جوان بیٹے تلواروں کی زد میں آ کرجام شہادت نوش کر گئے۔

یہ دن کسی نے پلیٹ میں رکھ کرنہیں دیا تھا ۔قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے جس پر پاکستان کی عمارت قائم ہوئی۔ کیا تم ان بہنوں کو شمار کر سکتے ہو جن کے سر سے آ نچل اتار لیے گئے۔کیا ان معصوم بچوں کی گنتی کر پا ئو گے جن کی آ ہ و بقاء کی صدا ئوں میں ان کے سرسے شفقت کے سا ئے چھین کر یتیمی کی تپتی دھو پ میں کھڑا کر دیا گیا۔کسی کا سہا گ اجڑا۔ تو کسی کی جنت چھن گئی ہر طرف قتل و غارت کا بازار گر م تھا۔خون کی ہو لی کھیلی جا رہی تھی انتقام کی آ گ میں اس دن کو حاصل کر نے والوں کو بے دردی سے بھسم کیا جا رہا تھا ۔اس ظلم وبربریت کے با وجود ہر طرف ایک ہی نعرہ تھا۔ ۔۔ لے کے رہیں گے پاکستان ۔۔۔بن کے رہے گا پاکستان۔۔ ۔ ان کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان تو بن گیا مگر اے پاکستا نیو ! آ پ نے کیا کیا؟ان کی قر با نیوں کومنوں مٹی تلے دفن کر دیا ۔ایک ،خدا ،ایک رسول، ایک قرآن، اور ایک قبلہ کے نام پر بننے والے پاکستان میںآ پ نے جگہ جگہ ڈ یڑھ انچ کی مسجد تعمیر کر کے قو م کو فر و عی و فر قہ وارانہ گروہ بندیوں میں تقسیم کر کے بھائی کو بھائی سے لڑانے والاوہ سلسلہ شرو ع کیا جو آ ج تک تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا ۔ مساجد ہوں یاامام بارگاہ ، مقدس مقامات ہوں یا مزارات دینی اجتمات ہوں یا مذہبی رسومات فرقہ واریت کی آ ڑمیں آناً فاناً سینکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا دیا جاتا ہے ۔کتنی عجیب بات ہے کہ گو لیوں سے چھلنی ہونے والا یا بم دھماکے کی نذر ہو نے والا بھی مسلمان اور ظلم و بربریت کی داستان کو رقم کر نے والا بھی کلمہ گو ۔۔۔۔کسے شہید کہا جا ئے ؟ اور کس پر دا ئرہ ایما ن سے خارج ہو نے کا فتو یٰ صادر کیا جا ئے؟

اب تو ہسپتال بھی محفوظ نہیں رہے۔یوم آزادی سے چند روزقبل کو ئٹہ کے سول ہسپتال جو خون کی ہولی کھیلی گئی ہے اور جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھروں میں جو صف ِ ماتم بچھ گئی ہے اس کو کیا نام دو گے ؟؟؟ ۔اسلا می فلا حی معا شی مملکت کے قیام کی خا طر اپنا تن من دھن قربان کر نے والوں کی روح سے غدا ری کر تے ہو ئے آ پ نے ایسا سو دی نظا م قائم کیا کہ امیر دو لت کی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ۔جب کہ غر یب دو وقت کی رو ٹی کو تر س رہا ہے ۔امیر کی دو لت میں دن رات اضا فہ ہو رہا ہے اور غریب پیٹ کی آ گ بجھانے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے کے لیے مجبور ہے بے روزگاری عروج پر ہے۔ جبکہ مہنگائی کاجن آئے روز انسانی جانوں کو نگل رہا ہے۔ عدل وانصاف کی بنیاد پرقا ئم ہو نے وا لے اس وطن عز یز میں جو سب سے زیادہ چیز نا پید ہے وہ ہے انصاف ۔جو ڈھو نڈ نے سے ملتا ہے نہ ایوان اقتدار کی زنجیر کو ہلا نے سے ملتا ہے۔ زندگی بھر کی جمع پو نجی لٹا کر ملتا ہے نہ ایوان عد ل کا طواف کر نے سے ملتا ہے ۔اور نہ ہی ار باب بست و کشاد کے سا منے گڑگڑ انے سے ملتا ہے ۔انصاف ملتاہے تو کیسے ؟؟؟انصا ف کے حصول کے مجو زہ طر یقہ کار سے کو ن وا قف نہیں ہے۔

Quaids e Azam
Quaids e Azam

انصاف کے حصول کے لیے زندگیاں ختم ہو جاتی ہیں مگر انصاف نہیں ملتا۔کبھی حوا کی بیٹی انصاف نہ ملنے پر پھندے سے جھول جاتی ہے اور کبھی اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر اپنا خاتمہ کر لیتی ہے ۔انصاف نہیں ملتا تو پھر لوگوں کو قانون ہاتھوں میں لینا پڑتاہے اور پھر وہ جب ایسا کرتے ہیں تو آپ ان کو مجرم کہتے ہو۔ اندھا قانو ن کسی کے لیے قہرثابت ہو تا ہے تو کسی کے ہاتھ میں آتے ہی مو م بن جاتا ہے ۔ تین سورو پے کی چو ری کر نے والا پابند سلاسل اور کر وڑوں ار بو ں کی بد عنوا نیوں کے ریکا رڈ قا ئم کر نے والا اقتدار کے جھولے جھولنے میں مصروف۔ کیا اس لیے حاصل کیا تھا پاکستان؟؟؟جتنا کوئی بڑا مجرم ہے وہ اتنی ہی بڑی کرسی پر برجمان ہے۔ کیا اسے کہتے ہیں عدل و انصاف؟؟؟ قا ئداعظم محمد علی جنا ح کے قو ل کام، کام، اور کام، کی یو ں دھجیا ں بکھیری جا رہی ہیں کہ دفاتر میں جب تک قا ئد کی تصو یر وا لے نیلے پیلے سبز سر خ نو ٹو ں کی سلا می نہ دی جا ئے ۔ تو کو ئی اپنے ہا تھ کو حر کت میں لا نے کو تیا ر نہیں ۔ ہر طر ف رشوت کا با زا ر گر م ہے۔ رزق حلا ل عین عبادت ہے ایک بے ضرر اور غیر مو ثر قول بن کر رہ گیا ہے چادر اور چار دیواری کا تحفظ وہ جذ بہ تھا ۔جس نے مسلما نو ں کو کٹ مرنے پر تیار کیا اورانھوں نے اپنے خون کی ندیاں بہا کر آپ کو ایک آ زاد خطے کا تحفہ دیا مگر آ ج اپنے ہی آ زا دملک میں حوا کی بیٹی غیر محفوظ ہے ۔روز لٹتی ہے روز مرتی ہے۔

روز آ ہو بکاہ کرتی ہے ۔بین کرتی ہے ۔ تحفظ کے لیے سسکیاں بھرتی ہے ۔ مگر کو ئی محمد بن قا سم جنم نہیں لیتا اور حوا کی بیٹی کی بے بس آ نکھوں سے بہنے وا لے آ نسو زمین میں جذ ب ہو جا تے ہیں ۔ہر طرف بے حیا ئی کے کلچر نے پنجے گاڑ رکھے ہیں ۔ فلا حی مملکت کا خواب دیکھ کر اپنی آ نے وا لی نسلوں کو محفو ظ مستقبل دینے کے لیے بہنوں نے بھا ئیو ںکی ، وا لدین نے او لاد کی اور او لاد نے وا لدین کی قر با نی دی ۔ مگر یہاں تو ہر طرف مہنگائی اور بے رو ز گا ری نظر آ رہی ہے زندگی کی سا نسوں کی ڈور کو جاری رکھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن دیکھا ئی دیتا ہے ۔ سیا ست، خد مت اور انقلا ب کے نام پر چند مخصوص گروہ اور خا ندان عوام کو سبز با غ دیکھا کر ملکی خزانے کو یوں لوٹ رہے ہیں کہ شیطا ن بھی یہ سو چنے پر مجبور ہو جا تا ہے کہ یہ تو میرے بھی باپ نکلے ہیں ۔ بے شک ایک دن ان چو روں، ڈاکووّں، راہزنوں، لٹیروں ،بے حسوں، ضمیر فروشوں ،ظالموں اور معا شی استحکا م کے قا تلوں نے اسی زمین میں خا لی ہا تھ دفن ہو نا ہے ۔ان کے جسموں پر اسی طرح منوں مٹی ڈالی جا نی ہے جس طر ح غریب کی تد فین ہو تی ہے مگر یہ لالچی ذ ہینت کے حامل اور حوس و دو لت کے نشے میں مد ہوش دن رات ملکی وسا ئل پر ڈاکا زنی میں مصروف ہیں ۔ اے پاکستا ن کے با سیو! اگر آ پ کے ہا ں جرأت و بہادری کی داستا نیں رقم کرنے والی غیور فو ج نہ ہو تو یہ ظا لم آ پ کو ایک دن میں اغیار کے ہا تھوں فروخت کر دیں۔

اقتدار کی میو ز یکل چیئر میں شریک یہ ضمیر فروشی کے سو داگر اللہ سے تو نہیں ڈرتے مگر پاک فو ج سے ضرور خوف زدہ ہیں ورنہ ان کی آ نکھوں پر دو لت جمع کر نے کی ہو س کی وہ پٹی بندھی ہے ۔کہ انہیں دو لت کے علا وہ کچھ اور دیکھا ئی دیتا ہی نہیں ہے ۔ سو ال یہ ہے ان کو اقتدار کی کر سی پر بیٹھا نے وا لے کو ن ہیں ؟؟؟ ان کو ایوا ن اقتدار تک پہنچنے کے لیے اپنا کندھا کو ن فرا ہم کرتا ہے ؟؟؟۔۔۔ آپ ۔۔۔ جی ہاں! آپ ! تو پھر ان حا لات کے ذمہ دار آپ بھی ہیں۔ آئیے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیجیے کہ کیا آپ اپنے اسلاف کے نظریات و خیا لا ت اور ارشادات و فرمودات سے رو گر دانی نہیں کر رہے ہو؟؟؟ کیا آپ اپنے آباوّ اجداد کی عظیم قربا نیوں کو پس پشت نہیں ڈال رہے ہو؟؟؟کیا آپ شہداء کی ارواح سے نا انصافی کا ارتکاب نہیں کر رہے ہو؟؟؟ جن عظیم مقا صد کے حصول کے لیے پاکستان کے قیام کے لیے لاکھوں جانیں قربا ن کی گئیں۔

Martyrdom
Martyrdom

کیا ان کے جذبہ شہادت کو فرموش نہیں کیا جارہا ہے ؟؟؟آ پکی طرف سے جھنڈ یا ںلگا نے، قو می پر چم لہرا نے، جشن آ زا دی کی تقریبات کا انعقاد کر انے ، نیوز چینلز اور اخبارات کے لیے بیانات جاری کرانے ، اخبارات میں خصوصی ایڈ یشن کا اہتمام کرانے، اور نیوز جینلز پر خصوصی پرو گرام چلا نے سے کیا تحریک پاکستان کے شہداء کی ارواح کو سکون مل پا ئے گا ؟؟؟ میرے پاس تو ان سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔ کیا آپ جواب دے سکتے ہیں ؟؟؟ کسی شاعر نے کیا خوب نقشہ کھینچا ہے

جشن آزادی سنا جب میں نے
دل رو دیا زا ر و زار آنسو خون کے
آئی کہیں سے پکار یہ
ارے کون سی آزادی
ارے کون سا جشن
کرب سے ہوا جگر میرا
چھلنی چھلنی بار بار
دیکھا جب میں نے
اپنے جوانوں کو
چیخ اٹھا شدت غم سے
ماتھوں پر باندھے پٹیاں ہری
گالوں پر چاند اور ستارہ رنگے
زباں پہ الاپتے نغمے۔۔
جا رہے ہیں جابجا
آواز آئی کہیں سے
کیا یہ ہیں اقبال کے شاہین۔
کیا یہ ہے قائد کا پاکستان..
لاشوں کے ڈھیروں کو اٹھتے
معصوم چیخوں کو سنتے
مائوں کی گودیں اجڑتے
بہنوں کے سہاگ سلگتے
بیٹیوں کی حرمتیں لٹتے
دیکھتے تو ہو تم شاہینو
مگر کچھ کرتے کیوں نہیں
کیا یہ ہے اقبال کا خواب
کیا یہ ہے قائد کا پاکستان
تم تو کہو گے ہے ہی بے حس ہوں میں
تمھاری خوشیوں میں شریک نہیں میں
جشن مناتی نہیں تمھارے سنگ بنت عابد
تم سے فقط یہی چاہتی ہوں میں
میرے اجڑے گلشن کی مہک لوٹا لاو
میری ارض پاک کی چہک لوٹا لاو
سنو اے شاہینو
مجھ کو وحشت آتی ہے
مجھ کو خوف محسوس ہوتا ہے
میری ارض پاک کا رنگ تو پاک تھا
یہ سرخ رنگ اس میں ملایا کس نے
میری تم سے اک ہی التجا ہے اے شاہینو
اس پاک سر زمین کو
ناپاک کرنے والو ں کو
اس پاک سرزمین کو
سرخ کفن پہنانے والو ں کو
ڈھونڈ لائو۔۔۔
میری ارض پاک کو
پاک کر دو پاک کر دو
کیونکہ ہر لمحہ ہر لحظہ
یہ ارض پاک اک ہی سوال کرتی ہے
جس کا جواب تم کو دینا ہو گا
کیا میں آزاد ہوں
کیا میں آزاد ہوں

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر: رشید احمد نعیم۔ پتوکی

Share this:
Tags:
convicted martyrs Pakistan Movement treason تحریک پاکستان ثبوت شہدائے غداری مرتکب
Independence Day Pakistan
Previous Post جشن آزادی پیس اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح آج ہو گا
Next Post قصور کی خبریں 11/8/2016
kasur

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close