Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نہ کھلتے یوں راز سربستہ، نہ یوں رسوائیاں ہوتیں

July 21, 2019 0 1 min read
Maryam Nawaz
Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

تحریر : اے آر طارق

مریم نواز کی جانب سے دکھائی گئی ”مبینہ ویڈیو”میں کتنی حقیقت ،کتنا افسانہ دیکھنے کی ابھی کوئی صورت سامنے نہیں آئی تھی اور یہ کہ مبینہ ویڈیو کی فرانزک کروانے کا شور ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ اِس سے پہلے کہ مبینہ ویڈیو میں کتنی حقیقت،کتنا افسانہ،اور یہ کہ یہ کتنی سچی ،کتنی جھوٹی،درست بھی کہ غلط ،کا پتا چلتا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوتا،مریم نواز اور جج ارشد ملک کے درمیان اِس لڑائی پر جج صاحب کی مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ایک دن بعداتوار والے روز ایک پریس ریلیز سامنے آگئی،جس میں انہوں نے اِس ویڈیو کی تردید کی ،اِسے جھوٹا کہا اور حقائق کو توڑمروڑکر پیش کیا گیا بُولا،وہیںاِس میں کسی بات پر اقرار بھی موجود تھا اور کہیں کسی بات پر انکار بھی تھا،اُن کی پریس ریلیز کا معاملہ ”نہ وہ کھل کر اقرار کرتے ہیں ،نہ کھل کر انکار کرتے ہیں ”والا تھا،کہ اُن کا 11 جولائی کے دن والا بیان حلفی بھی سامنے آگیا،جس میں انھوں نے اپنے دعوے کے حق میںتفصیلی حقائق بیان کیے،انہوں نے اپنی پس پردہ کہانی کے نئے کرداروں سے بھی متعارف کروایاہے،اُن کے موقف کی مختصر تفصیل کچھ اِس طرح سے ہے۔فروری 2018 ء میں جج ارشد ملک کی احتساب عدالت میں تقرری کے فورا بعد مہر جیلانی اورناصر جنجوعہ نے اُن سے رابطہ کیا،ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا کہ اُس نے مسلم لیگ نون کی حکومت کی ایک بااثرشخصیت کے ذریعے انہیںاحتساب عدالت کا جج لگوایاہے۔اُس کے کچھ عرصہ بعد اگست2018 ء میں(نواز شریف کے وکیل کی درخواست پر)فلیگ شپ ریفرنس اور ہل میٹل ریفرنس جج ارشد ملک کی عدالت میں ٹرانسفر کردئیے گئے۔

جج صاحب کے دعوے کے مطابق جب اِن مقدمات کی سماعت ابھی ہورہی تھی تونواز شریف کے قریبی ساتھیوں نے متعددباراپروچ کرکے ترغیبات اور دھمکیوں کے ذریعے انہیںاور دوسرے ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کے لیے کہا،ارشد ملک کا دعویٰ ہے کہ مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ انہیں ایک سماجی تقریب میں ملے اور انہیںوارننگ دی کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے کی صورت میںانہیںبہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اُس کے بعد جب ابھی دلائل جاری ہی تھے کہ ناصر جنجوعہ نے نواز شریف کی طرف سے انہیںمالی پیش کش کی اور اِس موقع پر ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا کہ اُس کے پاس یورو کی شکل میںدس کروڑ روپے موجودہیں،جن میںسے دو کروڑروپے کے مساوی یوروزاِس وقت بھی باہر کھڑی اُس کی گاڑی میں پڑے ہیں۔جج صاحب کے دعوے کے مطابق انہوں نے رشوت کی پیش کش کوٹھکرا دیا تونواز شریف کی بریت کے لیے ناصر بٹ نے انہیںمل کر جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں۔

جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ دسمبر2018 ء کے آخری ہفتے میں مقدمے کافیصلہ سنائے جانے کے بعدبھی ناصربٹ اور خرم یوسف انہیں ملے اور پوچھا کہ کیا ناصر جنجوعہ نے انہیں ملتان والی ویڈیو دکھائی ہے۔اُس کے کچھ عرصہ بعد میاں طارق اور اُس کا بیٹااُن کے پاس آئے اور انہیں اُن کی خفیہ اور سازباز سے ریکارڈ کی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو دکھائی۔اِس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نواز شریف کی تسلی کے لیے جج ارشد ملک کا”ایک آڈیو پیغام”ریکارڈ کرنا چاہتے تھے،جس میں وہ کہہ رہے ہوں کہ میں نے کسی ثبوت اور شہادت کے بغیرانتہائی دبائو میںنوازشریف کو سزادی ہے۔حلفیہ بیان کے مطابق اس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتے ہوئے ناصر بٹ نے انہیں اپنے ہمراہ جاتی امراء جانے کا مطالبہ کردیا،چنانچہ6 اپریل2019 ء کو جج ارشد ملک جاتی امراء گئے،،جہاں نواز شریف نے خود اُن کا استقبال کیا،جب جج ارشد ملک نے ثبوت کی بناء پراپنے فیصلے کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو نواز شریف نے اِس پر سخت ناگواری کا اظہار کیا،اِس اظہار ناراضگی کے ازالے کے لیے ناصر بٹ نے مطالبہ کیا کہ وہ اِس سزا کے خلاف اپیل کی تیاری میںاُن کی مدد کریں،یہی وہ ملاقات اور امداد تھی ،جس کا موادمریم بی بی کی پریس کانفرنس میں پیش کیا گیاتھا۔اِس حلفیہ بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جج ارشد ملک 28 مئی2019 ء کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے۔

مدینہ میں قیام کے دوران یکم جون 2019 ء کو ناصر بٹ انہیں وہاں ملے اور مجبور کرکے انہیں حسین نواز سے ملانے کے لیے لے گئے،حسین نواز بڑے جارحانہ موڈ میں تھے اور انہوں نے انہیںپچاس کروڑروپے کی پیش کش کی اورکہاکہ اِس کے بدلے میں انہیں اِس بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا کہ ”وہ بغیر کسی ثبوت اور شہادت کے دبائو میں آکر نواز شریف کو سزا سنانے پر اپنے ضمیر پر مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے”۔اپنے حلفیہ بیان میں جج ارشد ملک دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ پیش کش ٹھکرادی اورجب ناصر بٹ اور خرم یوسف نے یہی پیش کش دہرائی توبھی اُسے مسترد کردیا،6 جولائی2019 ء کو مریم کی پریس کانفرنس اِسی پیش کش کو ٹھکرائے جانے کے بعد کی گئی ہے۔جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں خود پر بیتی ہوئی تمام صورتحال کو واضح کرکے سب کو حیران و پریشان کرکے ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا،جہاں مریم نوازکی دکھائی جانے والی ویڈیو نظرانداز کرنے والی نہیں، وہیںجج صاحب کا بیان حلفی بھی بھول جانے کے قابل نہیں،اِس لیے کہ ملکی سیاسی و احتسابی صورتحال میں جہاں مریم نواز کی دکھائی جانے والی ویڈیو ایک”سماں”باندھے ہوئے ہے،وہیں جج ارشد ملک کا بیان بھی ایک ”جہاں”سموئے ہوئے ہے۔

مریم نوازکی پیش کردہ ”مبینہ ہ ویڈیو” اور جج ارشد ملک کے اِس حوالے سے دئیے گئے ”حلفیہ بیان”نے ہمارے مردہ، کھوکھلے،فرسودہ ،بے جان سسٹم کی ساری قلعی کھول کے رکھ دی ہے اور سب کچھ سب پر آشکارہ کردیا ہے کہ کس طرح ہمارے منصف بیرونی سیاسی اور ادارہ جاتی دبائو کا شکار ہوتے رہتے ہیں اور ہائی پروفائل کیسوں کی شفافیت اور اُس میں انصاف کا تناسب کس حد تک پایا جاتا؟ہمارا عدالتی نظام کتنا مستحکم اور اُس میں تعینات ججوں کی ذہنی و اخلاقی حالت کتنی اچھی؟عدلیہ میں انصاف کا پیمانہ کیااور ہماری صورتحال کیا؟اور یہ کہ ہماری عدالتیںانصاف کی فراہمی کے حوالے سے اپنے کہے پرکس حدقائم و دائم اور یہ کہ اِس کے ہی جج بعدازاں فیصلہ کس طرح کی باتیں کرتے نظر آتے؟مریم نواز کی ”مبینہ ویڈیو”اور جج ارشد ملک کی اِس حوالے سے کمزور صورتحال ہمارے مردہ اور فرسودہ سسٹم کے منہ پر ایک زور دار تماچہ ہے اور ہمارے لیے سوچنے کے ساتھ ایک لمحہ فکریہ بھی ۔ مریم نواز کی ویڈیو میںکتنی صداقت،کتنا جھوٹ، ویڈیو کتنی سچی، کتنی جھوٹی سے قطع نظر جج ارشد ملک کا حال اِس حوالے سے انتہائی کمزور اور صورتحال بہت خراب اورگھبیر ہے،مریم کی اِس پیش کردہ مبینہ ویڈیو نے ہمارے عدالتی نظام کی کمزوریوں کوسامنے لا کھڑا کیا ہے،ہمارا نظام کتنا فرسودہ ،نکما اور بے کار ہے کی تمام حقیقتوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

عدالتی نظام میں کتنی خرابیاں اور قباحتیں،کو سامنے لے آیاہے اور یہ کہ اِس حوالے سے ہمارے ججز ز کا کردار کتنا قابل ِ تحسین اور فخر کے لائق ،وہ بھی قوم کو دکھا دیا،جہاں تک جج صاحب کو دی جانے والی دھمکیوں کا معاملہ ہے تو جج صاحب کو چاہیے تھا کہ جو لوگ اُن کو دھمکیاں دے رہے تھے ،اُن کے بارے موقع پر بتاتے،ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے معزز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ صاحب اور مانیٹرنگ جج اعجاز الحسن صاحب کو اِس بارے آگاہ کرتے،اُن کوعدالتی کٹہرے میں لاتے،اُن کو کیفرکردار تک پہنچاتے، اُن کی بیخ کنی کے لیے مثبت اقدامات اُٹھاتے،عدلیہ اور اپنا وقار بحال رکھتے،انصاف کی فراہمی میں حائل ہر رکاوٹ کو عبور کرتے،اُن کودوران کیس بلیک میل اور دھمکیاں دینے والے افراد کا پوری جرات سے فوری محاسبہ کرتے،اُن کی ڈیل یا رشوت کی پیش کشوں پر اُن کے خلاف کیس بناتے، سب کچھ ثابت کرکے اُن کو قرار واقعی سزا دلاتے،قانون و انصاف کا بول بالا کرتے،ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتے،اُن کو قانون وانصاف کے دائرے اورکٹہرے میں لا کر سزا دلاتے،مگر وہ ایسا نہ کرسکے،اِس لیے کہ اِن ٹولے کے ہاتھوں مسلسل بلیک میل ہورہے تھے،اِن کے ہاتھوں میں بہت دیر سے کھیل رہے تھے،نجانے وہ کون سے ”گناہ” تھے جو جج صاحب نے جوانی میں کیے کہ اُسے منظر عام پر آنے کے ڈر سے ایسے افراد کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر ”شٹل کاک” اور ”کھلونا”بنے ہوئے تھے، اُن کے ہر حکم کو ماننے اور ہر بات کو سہنے پر مجبور تھے،اُن کے ساتھ جاتی امراء تک چلے گئے اور پھر یہ کہ اپنے ہی دئیے گئے فیصلے کے خلاف ،اِس فیصلے کے خلاف اپیل کی تیاری میں اُن کی مدد کرنے پر مجبور ہو گئے۔

نجانے وہ کون سی غیر اخلاقی حرکات و سکنات سرزد ہوئی کہ وہ اُن کے ہر کام ،مطالبے پر عمل بلا چون چراں ایک روبوٹ کی طرح کرتے نظر آئے اور معاملے کی بھنک بھی کسی پر نہ پڑنے دی،وہ تو اللہ بھلا کرے مریم نوازکا کہ ساری صورتحال کاچٹاکھٹا صرف اور صرف اپنے ”ابو”کو بچانے کے لیے کھول بیٹھی اور ساری کہانی سامنے لے آئی، ”ابو”بچتے کہ نہیںبچتے،یہ تو اعلیٰ عدلیہ پر منحصر ،مگر ”خود تو ڈوبیں ہیں ،تم کو بھی لے ڈوبے گے صنم”کی طرح جج صاحب کو لے ڈوبی، یہ الگ بات ہے کہ ”حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے ،خوشبو آنہیں سکتی ،کاغذ کے پھولوں سے”اپنا آپ بھی (اپنی احمقانہ سوچ کے پیش نظر ،جن کی اِن سے ہر دم امید رہتی )اچھا کرنے کی بجائے مزید برباد کر بیٹھی، یہ تو مریم تھی جو کہ اتنی گہری ”ٹاپ سٹوری”کو منظر عام پر لے آئی کہ سارے جہاں کو خبر ہوگئی کہ معاملہ کس حد تک پہنچا ہوا ہے،ورنہ تو پتا ہی نہ چلتا کہ کیا ہورہا، کیا چل رہاتھا،یہ تو مریم تھی جوکہ” ابو” کی محبت میں تمام تر نتائج سے بالاتر ہوکر ساری صورتحال سامنے لے آئی،ورنہ جج صاحب تو احتساب عدالت کی ”مہان”کرسی پر براجمان ہر طرح کے سیاہ و سفید کے نرم و سخت فیصلے کرتے خاموش یکسر چپ بیٹھے ہوئے تھے۔

اپنے اندر ایک بہت بڑے طوفان اور اُس کی ہولناکیاں چھپائے ہوئے،جن طوفانوںسے شایدمریم پردہ نہ اُٹھاتی توشایداِن طوفانوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کاکسی کو اندازہ ہی نہ ہوتا اور یہ کہ سب خدا کا لکھا سمجھ کر قبول کر لیا جاتا،مریم بول اُٹھی ،اِس لیے کہ سیاست میں ابھی ”پختہ” نہ تھی،جج خاموش رہا ،اِس لیے کہ” پکا ”تھا،مریم کا بولنا دال میں کچھ نہیں، بہت کچھ کالا والی بات ہے اور جج کااتنا کچھ ہوگیا ،پرتب سے مسلسل خاموش رہنا اُن کے گہنگار اور غلط ہونے کی نشانی ہے۔ اِس لیے کہ جج اتنابھولا نہیں،جتنا اب بن رہا،یا نظر آرہا،یقینا خدشہ پایا جاتا کہ اپنی تعیناتی میںبطور جج ایسے لوگوں سے مراعات و فوائد سمیٹتارہا ،اِن کے ہر جائز و ناجائز کام میں کام آتا رہا،اِن کے ہر اچھے برے کام کا ساتھی رہا ہوگا،تبھی تو اتنے میل ملاپ کا سلسلہ تھااور یہ کہ مل بیٹھنے کی یہ بیٹھک کوئی ایسے ہی نہ تھی، یہ ملاقاتوں ،مل بیٹھنے کا سلسلہ نیا نہیں ،پرانا ہے اور یہ شناسائی کے قصے بھی کوئی ایک دو دن کی کہانی نہیں،پورے عرصہ پر محیط سلسلوں کی ایک داستان ہے،جس سے پردہ اُٹھایا ہے تو مریم نے، بحالت ِمجبوری میں، بچنے کی آخری صورت کے طور پر،اور جس پر چپ سادھ رکھی تھی جج صاحب نے ،چپ کا روزہ توڑڈالا تو بحالتِ مجبوری میں، اپنے پاس رہا کچھ نہ تھا،راز کی ہنڈیا ”بیچ چوراہے” پھوٹ چکی تھی،مریم اور اُس کے خاندان کی غلطیوں کی صورت میں،جج ارشدملک کی اپنے عہدے اور حلف کی پاسداری سے تجاوز کی صورت میں،مجرم دونوں ہی ٹھہرے،بس واردات کا انداز ،طریقہ الگ اور اپنا اپنا ٹھہرا۔#

A R Tariq
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Tags:
court government Maryam Nawaz Nawaz Sharif Reference video حکومت ریفرنس عدالت مریم نواز نواز شریف ویڈیو
DI Khan Suicide Attack
Previous Post ڈی آئی خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور اسپتال میں خودکش دھماکا، 6 اہلکار شہید
Next Post عمران خان کے ڈر اور نواز شریف کے حوصلے میں فرق صرف سلیکٹڈ کا ہے، مریم اورنگزیب
Maryam Aurangzeb

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close