Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عصر حاضر میں مساجد کا مطلوبہ کردار ! تیسری قسط

July 17, 2018 0 1 min read
Masjid
Masjid
Masjid

تحریر : محمد آصف اقبال

ایک ایسا نظام جہاں بندے اپنے آپ کو مکمل طور پر خداکے حوالے کردیتے ہوں،جہاں خدا کی پسند ان کی پسند میں تبدیل ہو جاتی ہو،جہاں خشوع ہی نہیں خشیت بھی طاری ہوتی ہو اور جہاں فرد میں اجتماعیت کا شعور بیدار کیا جاتا ہو، غور فرمائیے گا کیا یہ پورا تصور ہمیں خدا کا باغی بنا سکتا ہے؟کیا ہماری پسند اور ناپسند خدا کی پسند اور ناپسند سے مختلف ہوسکتی ہے؟کیا ہمارے افکار و نظریات ،خدا کے فراہم کردہ احکامات وتعلیمات اورعقائد کی بناپر قائم ہونے والے افکار و نظر یات سے جدا ہوسکتے ہیں؟کیا ہمارے عد ل و انصاف کے پیمانے ،خدا کے فراہم کردہ پیمانوں سے گریز کر سکتے ہیں؟اور ہماری انفرادی و اجتماعی زندگی اور اس کے معاملات کیا خدا کے فراہم کردہ طریقہ اور نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ سے مختلف ہو سکتے ہیں؟غرض ایک ایک چیز پر غور کیجئے تو یہی علم ہوگا کہ مسجد کے اندر ،خدا کے سامنے، اسے حاضر و ناظر جانتے ہوئے،سجدے میں گرکر،عاجزی کے ساتھ ،عبادت کرتے ہوئے،جو کیفیت ہم پر طاری ہوتی ہے اور جو ہونی چاہیے،اس کے بعد ہم نہ انفرادی اور نہ ہی اجتماعی ،کسی بھی عمل میں خدا اور اس کے رسول کے باغی ہونا تودور کی بات،باغی ہونے کا خیال آتے ہی پورا وجود خدا کے خوف سے کانپ اٹھنا چاہیے۔اوریہی وہ مطلوبہ کردار ہے جو مسجد اور اس کی چاردیواری ہمیں فراہم کرتی ہے ۔موجودہ دور میں اگر خدا نہ خواستہ کسی مقام پر مسجد اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کررہی ہیں تو پھر اس کے معنی یہی لینے چاہیے کہ یا تو مسجد کے رکھوالے اپنی حیثیت سے واقف نہیں ہیں یا پھر فرد اور معاشرہ ہر دوسطح پرمسجد کی حیثیت کونظرانداز کیے ہوئے ہے۔یہ ہر مسجد اور اس کے رکھوالوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی حیثیت سے واقف ہوں،خدا نے مسجد کا نظام جو انہیں میسر کیا ہے،اورجس کے نتیجہ میں وہ دنیا ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی سرخ روئی حاصل کرسکتے ہیں،اس کی کوشش کریں اور دنیا کے سامنے وہ کردار پیش کریں جو مطلوب ہے۔اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو وہ کتنی ہی اہم اور محترم مسجد کے رکھوالے کیوں نہ ہوں،اللہ کی پکڑ سے بچنے والے نہیں ہیں،وہ دنیا میں بھی ذلت و رسوائی سے دوچار ہوں گے اورآخرت کا عذاب تو حد درجہ بڑھ کر ہے۔

آئیے اس بات پر بھی غور کرتے چلیں کہ جو مطلوبہ کردار کسی بھی مسجد کا ہونا چاہیے ،جس میں کمی محسوس کی جارہی ہے اور جس کے نتیجہ میں آج ہم مسجد کو صرف نماز کی ادائیگی تک محدود کیے ہوئے ہیں،اس کو دور کیسے کیا جائے؟ساتھ ہی اس پورے عمل میں ہم،بذات خود کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟سب سے پہلی چیز طہارت و پاکیزگی ہے جو مسجد سے وابستہ ہے۔ہر فرد جب بھی مسجد میں داخل ہوتا ہے اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ وہ پاک و صاف ہو۔یہ پاکی و صفائی جسم کی بھی ہونی چاہیے،لباس کی بھی ہونی چاہیے،ساتھ ہی فکر و عمل کی بھی ہونی چاہیے۔دوسری چیز نمازکی ادائیگی ہے جو ہم اللہ کے حکم کے مطابق صرف اُس ہی کے لیے اداکرتے ہیں۔فرمایا: وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِکْرِی۔ترجمہ:اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو(طہٰ:١٤)۔یعنی اللہ سے وابستگی توحید کا مظہر ہے،اور یہ جذبہ سب سے زیادہ نماز سے حاصل ہوتا ہے۔ساتھ ہی جب پانچ مرتبہ خدا کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں تو تعلق باللہ میں مضبوطی آتی ہے۔باجماعت نماز اداکرتے وقت تطہیر فکر و قلب ہوتا ہے وہیں دل شیطانی وسوسوں سے پاک ہو جاتا ہے۔عربی کا مقولہ ہے:مؤمن مسجد میں ایسے ہوتاہے جیسے مچھلی پانی میں اورمنافق مسجد میں ایسے ہوتا ہے جیسے پرندہ پنجرے میں۔یہ وہ بنیادی کیفیت ہے جسے روحانی کیفیت بھی کہتے ہیں اور یہ کیفیت اللہ کے گھر میں اللہ کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے اُس کے سامنے ہاتھ باندھ کر ،رکوع و سجود میں جانے سے ہمیں حاصل ہوتی ہے۔یہاں ایک بار پھر دہراتے چلیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :”یہ کہ مسجدیں اللہ کے لیے ہیں، لہٰذا ن میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو”(الجن:١٨)۔ حضرت حسن بصری کہتے ہیں کہ زمین پوری کی پوری عبادت گاہ ہے ا ور آیت کا منشا یہ ہے کہ خدا کی زمین پر کہیں بھی شرک نہ کیا جائے۔

مسجد کا دوسرا مطلوبہ کردار معاشرتی اصلاح اور محبت و اخوت اور ہمدردی کا ماحول پروان چڑھانا ہے۔مسجد میں معاشرہ کا ہرفرد خدا وحدہ لاشریک کے سامنے حاضر ہوتا ہے۔یہاں ایک امام کے پیچھے صف بندی ہوتی ہے۔صف بندی کے درمیان ذات پات، رنگ و نسل،علاقے اور ملک،امیر اور غریب میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔باالفاظ دیگر ایک مسلمان کو اجتماعیت کی تربیت دی جاتی ہے۔ساتھ ہی مسجد میں ہم ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں، سلام کرتے ہیں،یعنی ایک شخص دورے پر اللہ کی رحمتیں اور برکتیں اور سلامتی نازل ہونے کی دعا ئیں کرتاہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں۔ساتھ ہی مسجد میں ملاقات کے دوران وہ ایک دوسرے کی ضرورتوں سے واقفیت حاصل کرتے ہیں اوراحترام واکرام انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہیں۔

مسجد ہی وہ مقام بھی ہے جہاں انفرادی اور اجتماعی شکل میں اور خطبات جمعہ و دیگر مواقع پر ملک ،معاشرہ اور ملت کے مسائل پر غور و خوض کیا جاتا ہے۔ساتھ ہی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی سعی و جہد کا عزم مصمم کیا جاتا ہے۔مسجد میں حاضری ہمیں اپنے اخلاق و کردار کی مثبت تعمیر میں مدد فراہم کرتی ہے۔زندگی میں پابندی وقت کی اہمیت اور اس پر عمل آوری میں مددملتی ہے۔پھرجس طرح پانچ مرتبہ نماز کی ادائیگی ہمیں اس جانب متوجہ کرتی ہے کہ ہم خدا سے کیے گئے وعدے کو پوراکریںوہیں یہ نمازیں ہمیں بندوں سے کیے گئے وعدوں کو نبھانے کا شعور بھی بخشتی ہیں۔نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے،ساتھ ہی ہمیں یہ شعور بھی حاصل ہوتا ہے کہ ہم جھوٹ،غیبت،رشوت خوری،بے حیائی اور دیگر اخلاق خبیثہ سے پرہیز کریں۔

مسجد میں جب ہم حاضر ہوتے ہیں تو ہم ہر طرح کے نشہ سے پاک ہوکر داخل ہوتے ہیں،تاکہ نماز میں یکسوئی اور خشیت طاری ہو۔یہ عمل نماز کے بعد بھی ہر طرح کے نشہ سے بچنے اور اس لت میں پڑنے سے ہماری مدد کرتا ہے۔مسجد میں تعلیم و تربیت کا مکمل نظام قائم ہوتا ہے اور امت کا یہی وہ تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے جو فرد کی شخصت میں نکھار اور ارتقاء میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ابن خلدون نے لکھا ہے کہ پہلی تین صدیوں میں مسجد ہی وہ درسگاہ تھی جہاں تمام علوم و فنون پڑھائے جاتے تھے اور سب سے پہلی درس گاہ’اصحابِ صفہ’کے نام سے مسجد نبویۖ میں قائم ہوئی ۔ مسجد میں درسِ قرآن و حدیث کے ساتھ فقہ کے مسائل بیان کرنے کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔ علم و عرفان کا بہت سا حصہ مسلمان مسجد سے ہی سیکھتے ہیں ۔مسجد ہی میں مختلف قسم کے مالی فنڈ بھی قائم کیے جاتے ہیں،جن سے ملت و معاشرہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔لہذا جب ایک مسلمان مسجد سے باہر قدم رکھے(اس کے باوجود کہ پوری دنیا مسجد بنادی گئی ہے)تو وہاں بھی اس کے رویہ اورمعاملات میں وہی جذبہ اور عمل کارفرما ہونا چاہیے جو مساجد کے اندر قائم ہوتا ہے اور جس کا تذکرہ ہم نے اپنی گفتگو میں کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔(جاری)

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال

maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
masjid Mohammad Asif Iqbal Society systems World worship دنیا عبادت مساجد معاشرہ نظام
Accountability
Previous Post احتساب، انتخابات اور ڈیمز
Next Post عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج
Sheikh Rasheed

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close