
میساچیوسٹس (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو اہے، امریکا کی شمال مشرقی ریاست میساچیوسٹس میں شدید برف باری اور طوفانی ہوائوں کے باعث کئی حادثات ہوئے ہیں اورپروازیں تاخیر کا شکار ہےجبکہ نظام مواصلات بھی بری طرح متاثر ہو اہے۔
برف باری کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ، قومی موسمیاتی سروس کے مطابق وسطی میساچیوسٹس میں 8انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کے حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، طوفانی برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں جبکہ متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
