ٹوبہ ٹیک سنگھ : ماسٹر نے مادر علمی کو سیاسی اکھاڑہ بنادیا ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث سکول ٹیچر تنویر آکاش کو فی الفور محکمہ سے نکالاجائے تفصیل کے مطابق سکول ٹیچر تنویر آکاش ولد عبدالرشید جو کہ گورنمنٹ پرائمری سکول مہر آباد میں تعینات تھا جس نے استاد جیسے معزز پیشہ کی آڑمیں اپنے محلہ مہر آباد میں خواتین پر ناجائز الزامات عائد کرکے ان کے گھروں کو تباہ برباد کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے جس کے خلاف تھانہ رجانہ میں محمد ندیم کے گھر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج ہے مہر آباد سکول سے ہیڈماسٹر محمد لطیف کے ساتھ نازیبا سلوک اور مقدس پیشہ کو پامال کرنے کی پاداش میں جبری تبادلہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1پیرمحل کیا گیا۔
جہاں پر اساتذہ کے ساتھ ماسٹر کی روزمرہ لڑائی نے سکول کا ماحول خراب کررکھاہے بداخلاق نااہل ماسٹر کو فوری طورپر سکول بدرکیاجائے ان خیالات کا اظہار عبدالرزاق بھٹی، صدر شباب ملی عابدحسین بانڈے نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوںنے کہا گورنمنٹ ہائی پرائمری سکول نمبر1پیرمحل ایک ایسا تعلیمی ادارہ تھا جس سے اہلیان علاقہ پیرمحل سمیت گردونواح کے سینکڑوں دیہاتوں کے طلبہ نے اپنی علمی پیاس بجھائی لیکن تنویر آکاش کے آنے سے سکول کا تعلیمی ماحول مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
اساتذہ کے درمیان گروپنگ اور سیاسی مداخلت نے تعلیمی معیار کو بہت نقصان پہنچایا تنویر آکاش ماسٹر موصو ف سکول میں بچوں اور اساتذہ کے درمیان جرائم کو ہوا دے رہاہے مقامی افراد کی باربار شکایتوں کے باوجود اس کو مہر آباد سکول سے تبدیل کرکے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 میں تعینات کردیا گیا۔
عبدالرزاق بھٹی، صدر شباب ملی عابدحسین بانڈے نے تنویر آکاش ماسٹر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب۔ کمشنر فیصل آباد، وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحریری درخواستیں بھجوائی کہ ڈپٹی ہیڈماسٹر کو فوری طورپر محکمہ بدرکیاسے جائے تاکہ مقدس پیشہ کے نام پر بدنما داغ ختم ہوسکے۔
