
اٹلی(جیوڈیسک) میچ فکسنگ کی وبا اٹلی تک جا پہنچی اٹالین فٹبال کلب لیزیو پر بھاری جرمانہ جبکہ کپتان Stefano Mauri پر فکسنگ کرنے پر چھ ماہ کی پابندی عائد ہو گئی۔ اٹالین سیریا اے فٹبال لیگ میں (Lazio) کلب کے کپتان کے جرم کی سزا اسے بھی مل گئی۔
اٹالین فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اٹالین کپ میں ہونیوالی فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ آ گئی جس میں آٹھ کھلاڑیوں میں شامل لیزیو کے کپتان ( Stefano Mauri) پر چھ ماہ کے لیے پابندی تو عائد ہوئی۔
لیکن ساتھ ہی اس کے کلب پر بھی میچ فکس کرنے کے جرم میں چالیس ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سٹیفانو نے سوشل ویب سائٹ پر تحریر کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
