
بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے نیوزی کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز 1۔2 سے جیت لی۔ میچ کو بارش کے بعد 8 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 67 رنز سکور کیے۔ کم سکور کے باوجود بھارتی باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی اور میچ 6 رنز سے جیت لیا۔
اس طرح کوہلی کی قیادت میں بھارت پہلی مرتبہ کیویز کیخلاف کسی ٹی 20 سیریز میں کامیاب ہوا۔
