
کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضانے کہا ہے کہ معاملے کو سندھ حکومت نہیں وفاق متنازع بنارہا ہے، ڈراؤ نہیں، ویڈیوبھی دکھادو، وفاق کے پاس ثبوت ہیں تو ہمیں بھی فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ رینجرز کو پہلے سے زیادہ اختیارات دیے جائیں، اسمبلی ممبران کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں تو اس پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔
