Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ابوالجمیل الحاج مولانا حافظ نذیر احمد جلالی عاشقِ رسول ۖ !

July 2, 2020 0 1 min read
Hafiz Nazeer Ahmed Jalali
Hafiz Nazeer Ahmed Jalali
Hafiz Nazeer Ahmed Jalali

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

کامیاب وہ لوگ ہیں جو اپنے علم، اخلاق ، کردار اور انسانیت کیلئے خدمات دیکر اس فانی جہان سے آخرت کی طرف چلے جاتے ہیں۔ ایسے عظیم لوگ مشکلات اور مسائل کو زندگی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیتے بلکہ یکسوئی کے ساتھ منزل کی طرف رواں دواں رہتے ہیں۔یہ لوگ ایک مقصد کے تحت زندگی کے شب و روز گذارتے ہیں اور وقت کا کوئی بھی لمحہ ضائع کئے بغیر اُس مقصد کی تکمیل کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ یہ کسی کی تنقید یا تحقیر کو قطعاً خاطر میں نہیں لاتے اور مخلوق ِ خدا کی ہمہ جہت خدمت ہمیشہ جاری رکھتے ہیں۔ ایسے چنیدہ لوگ اس حقیقت کو بھی جانتے ہیں کہ منزل جتنی بڑی ہوتی ہے توجہ، انہماک اور محنت بھی اتنی ہی زیادہ ضروری ہوتی ہے۔ یوں یہ بڑی منزلوں کے مسافر کبھی بھی چھوٹے جھگڑوں میں پڑ کر وقت اور زندگی ضائع نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ اپنے مقصد کی تکمیل میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ ان میں ایک شخصیت میرے استاد ومربی مولانا حافظ نذیر احمد جلالی رحمة اللہ علیہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدمتِ دین اور اصلاحِ احوال کیلئے وقف کئے رکھی اور کسی مشکل اور مخالفت کو اپنے اس عظیم مقصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ حافظ شمس الرحمٰن آسی کہتے ہے کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے زندگی کے پانچ سال زانوئے تلمذ طے کرتے ہوئے ان کے ساتھ گذارے اور محسوس کیا کہ ان کی زندگی کا لمحہ لمحہ خدمت دین کیلئے وقف رہا۔ آپ اکثر اپنی اس خواہش و تمنا کا اظہار کرتے رہتے کہ میں اپنی پوری زندگی اعلائے کلمة اللہ اور قرآنِ پاک کی خدمت میں صرف کرنا چاہتا ہوں۔ ان کی زبان پر اکثر یہ شعر ہوا کرتا تھا:
٭یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے ، ہر اِک پرچم سے اونچا ، پرچمِ اسلام ہو جائے۔!

استاذی المکرم کی پیدائش5نومبر1955ء کو گاؤں نصیر پور کلاں میں ہوئی جو ضلع سرگودھا ، تحصیل کوٹ مومن میں واقع ہے۔ آپ کے والد گرامی حاجی نور محمد چونکہ خود حافظِ قرآن تھے اور ایک دینی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے تینوں بیٹوں کو حافظِ قرآن بنانے کیلئے محنت اور حوصلہ افزائی کی۔ یوں آپ نے اپنے آبائی گاؤں میں، والدِ گرامی کی معیت میں ہی قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ میرے کلاس فیلو اور حافظ شمس الرحمٰن آسی جو کہ شاگرد خاص ہے بتاتے ہے کہ مولاناحافظ نذیر احمد جلالی رحمة اللہ علیہ صاحب کو بچپن سے ہی دینی تعلیم کے ساتھ رغبت تھی جسے محسوس کرتے ہوئے ان کے والدین نے انہیں درسِ نظامی کی تعلیم کیلئے بھکھی شریف داخل کروا دیا۔ جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف میں آپ نے حضرت حافظ الحدیث مولانا جلال الدین کی سرپرستی میں دینی علوم کے حصول کا آغاز کیا۔پھر دورۂ حدیث کی تکمیل تک بھکھی شریف جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ میں ہی رہے۔جامعہ ہٰذا میں 10سال کا طویل عرصہ انتہائی محنت، لگن اور اخلاصِ نیت کے ساتھ درسِ نظامی کا عالم کورس مکمل کیا اور اچھے نمبروں کے ساتھ تمام امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے باقاعدہ عالمِ دین بننے کی سعادت حاصل کی۔ خدمتِ دین کا جذبہ شروع دن سے ہی آپ کے دل میں موجزن تھا ۔ یہی وجہ تھی کہ دورانِ تعلیم ہی ایک مسجد میں حفظ کلاس میں تدریس کا آغاز کر دیا اور اپنی درسِ نظامی کی تعلیم مکمل ہونے تک ، تین طلباء کو حفظ مکمل کروا چکے تھے۔

ایک عرصہ تک جامع مسجد حنفیہ رضویہ پوران شریف میں خدمات انجام دینے کے بعد دعوتِ دین کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت و اہمیت کے پیشِ نظر، اہلِ علاقہ کی باہمی مشاورت سے5رمضان المبارک بروز جمعة المبارک1398ھ بمطابق 11اگست1978ء کو دینی درس گاہ دارالعلوم منظر اسلام کا آغاز کیا۔ درس گاہ پوران شریف کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے شیخ المحدثین، جنید زماں، ولیٔ کامل حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی، قادری خصوصی طور پر تشریف لائے۔ بعد ازاں23اگست 1982ء کو سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق شہید جب پوران شریف میں تشریف لائے تو انہوں نے مولانا صاحب کی اقتداء میں نماز ادا کی، ان سے ملاقات کی اور اس دینی درس گاہ کیلئے 35ہزار روپے عطیہ پیش کیا۔سابق صدر، دارالعلوم کے ذریعے کی جانے والی مولانا صاحب کی خدمات کو دیکھ اور جان کر انتہائی خوش ہوئے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اِس دارالعلوم منظر اسلام سے آج تک سینکڑوں طلباء و طالبات نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے اور ہزاروں لوگوں نے ناظرہ قرآن مجید پڑھا ہے…یہ مولانا صاحب کے خدمتِ دین کا پرخلوص جذبہ ہی تھا کہ اتنی بڑی درس گاہ بھی تنگ دامنی کی شکایت کرنے لگی تو بیٹیوں کیلئے الگ درس گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور پھر جنوری 1991ء میں مدرستة البنات کا قیام عمل میں لایا گیا۔ دخترانِ اسلام کیلئے قائم کردہ اس درس گاہ میں حفظِ قرآن، مکمل عالمہ کورس…بی اے تک بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی سکول کا بھی انتظام کیا گیا تا کہ ہماری بیٹیاں عملی زندگی میں کامیاب و کامران ہو سکیں۔ مدرسة البنات سے بھی اہل ِعلاقہ کیلئے دینی کلاسز کے ساتھ ساتھ ماہانہ اور سالانہ اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تاکہ علم و آگہی کے چراغ کو ہر گھر میں روشن کیا جا سکے۔ بیٹیوں کیلئے قائم کردہ اِس درس گاہ سے بھی سینکڑوں طالبات نے حفظِ قرآن اور عالمہ بننے کی سعادت حاصل کی اور یہ سلسلہ اپنی تمام تر کامیابیوں کے ساتھ جاری وساری ہے۔

شروع دن سے ہی دارالعلوم منظر اسلام اور مدرستہ البنات، دونوں میں علم کی چاہت و طلب رکھنے والا ہر شخص داخلہ لے سکتا ہے لیکن یہاں غریب اور یتیم بچوں کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے اور ان کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ یتیم اورمستحق طلباء و طالبات کے تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ خوراک و پوشاک کے اخراجات بھی مولانا صاحب نے اہلِ علاقہ کے تعاون سے درس گاہ کے ذمہ لے رکھے تھے۔وجہ یہ تھی کہ وہ یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنا اعزاز سمجھتے تھے اور ان کی ضروریات کی کفالت کر کے روحانی تسکین کا سامان کرتے تھے۔ درس گاہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی تربیت کا بھی ایک خوبصورت انتظام مولانا صاحب نے رائج کیا جس میں عبادات اور معاملات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ یہ ان کی محنت شاقہ کا ہی ثمر ہے کہ اہلِ علاقہ کی اکثر مساجد میں اسی درس گاہ کے فارغ التحصیل طلباء امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر دینی محافل کے انتظام و انصرام میں بھی آپ کے تلامذہ کا ہمیشہ مرکزی کردار ہوتا ہے۔

اسی طرح مولانا صاحبکے کئی شاگرد اندرون اور بیرونِ ملک مختلف مساجد اور اسلامک سنٹرز میں درس و تدریس کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں جو بلاشبہ مرحوم و مغفور کیلئے صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مولانا حافظ نذیر احمد جلالی رحمة اللہ علیہ کی زندگی پر لکھنا میرے لئے ناممکن تھا اگر حافظ شمس الرحمٰن آسی اور حافظ جمیل احمد قادری کی رہنمائی میرے ساتھ شامل نہ ہوتی۔ دعا ہے اللہ پاک مولانا حافظ نذیر احمد جلالی رحمة اللہ علیہ کی ” دین اسلام ” کی خدمات کو قبول و منظور فرماتے ہوئے ہم گناہگاروں پر نبی کریم ۖ کے صدقے اپنا فضل فرمائے آمین بات ہو رہی تھی مولانا حافظ نذیر احمد جلالی رحمة اللہ علیہ آپ محبتِ الٰہی اور عشقِ رسول کو اپنی زندگی کا حاصل جانتے اور مانتے تھے۔اگر ایک طرف محفلِ ذکر اور اوراد و وظائف کے ذریعے اپنے رب سے تعلق کو مضبوط کرتے تو دوسری طرف محافلِ میلاد اور ہدیہ ٔ درود و سلام پیش کرنا، آپ کی زندگی کا طرۂ امتیاز رہا…آپ کی ہر تحریر و تقریر سے اللہ اور اس کے رسولۖ کی محبت ہی جھلکتی تھی اور وہ اسی کو زندگی کا حاصل جانتے تھے۔
آپ کو دو مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی اور کئی بار عمرہ شریف کی غرض سے زیارتَ حرمین شریفین کیلئے تشریف لے گئے… صوم و صلٰوة اور قرآن کریم سے محبت کا یہ عالم تھا کہ 53مرتبہ لگاتار، نمازِتراویح میں قرآن مجید سنانے کی عظیم سعادت آپ کے حصے میں آئی اورساتھ ہی ہر سال رمضان المبارک میں ایک قرآن مجید تہجد کے نوافل میں بھی پڑھا کرتے تھے۔ نمازِ پنجگانہ اور دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ وظائفِ نقشبندیہ کی پابندی فرماتے…بالخصوص درود ِخضری کا نمازِ تہجد کے بعد اہتمام ہمیشہ فرماتے رہے۔ ایمان داری، محبتِ دین، کام سے لگن اور استقامت کا عالم یہ تھا کہ جامع مسجد غوثیہ پوران میں مسلسل 45سال امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دئیے اور اس تمام عرصہ میں اسلام کا اخوت و محبت کا پیغام عام کرتے اور ہر طرح کی نفرت کا قلع قمع کرتے رہے۔

بلاشبہ مولانا صاحبنے اپنی پوری زندگی دینِ متین کی خدمت کے عظیم مقصد کے تحت گذاری اور خالق کو راضی کرنے، مخلوق کی خدمت کرنے کے سلسلہ میں اپنے حصے کا کام کر نے کے بعد اس دارِ فانی سے دارِ باقی کی طرف کوچ فرمایا۔ اس حیاتِ مستعار میں انہوں نے وہ گراں قدر خدمات سر انجام دیں جن کو مدتوں یاد رکھا جائے گا…علم و عمل اور اعلیٰ اخلاق و کردار سے مزین یہ عظیم ہستی 5جولائی 2019ء کو نمازِ تہجد کی ادائیگی کے بعد درود خضری پڑھتے ہوئے 63سال 8ماہ کی عمر میںاپنے لاکھوں چاہنے والوں کو روتا چھوڑ کر داعیٔ اجل کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئی۔٭تا حشر تیری دید کو ترسیں گی نگاہیں ۔اس دل کو وہم تک نہ تھا تیری جدائی گا ۔! حافظ نذیر احمد جلالی رحمة اللہ علیہ کیختمِ قل کے موقع پر جانشینِ حضرت حافظ الحدیث مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے مولانا حافظ نذیر احمد جلالی کے بڑے بیٹے حافظ جمیل احمد قادری کے سر پر دستارِ فضیلت رکھی اور انہیں دارالعلوم منظر اسلام کے تمام انتظام و انصرام کو بحسن و خوبی چلانے کا حکم ارشاد فرمایا۔ دعا ہے کہ مولانا صاحب کے شروع کئے گئے خدمتِ دین کے عظیم مشن کے فروغ کیلئے ان کے صاحبزادگان اور اہل علاقہ کو اخلاصِ نیت کے ساتھ کاوشیں کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے…آمین یا رب العالمین…!!

Dr Tasawar Hussain Mirza
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Tags:
humanity life Maulana Hafiz Nazir Ahmad problems students Success انسانیت زندگی طلباء کامیاب مسائل مولانا حافظ نذیر احمد
Aqiqah
Previous Post عقیقہ کے مسائل
Next Post لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کر دیا
OPDs Closed

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close