Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مولانا محمد علی جوہر رحمة اﷲ علیہ

January 2, 2021 0 1 min read
Maulana Muhammad Ali Johar
Maulana Muhammad Ali Johar
Maulana Muhammad Ali Johar

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

گزشتہ صدی کے آغاز میں برطانیہ دنیا کا سب سے بڑا طاغوتی سامراج بن کر ابھرا تھا۔ جس ریاست میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا اس میں شام ظلم بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔مشرق سے مغرب تک تاج برطانیہ کی مار دھاڑ اور لوٹ کھسوٹ ،سیکو لرازم اورلبرل ازم کاکوڑابن کر انسانیت کی پشت پر برستا چلا جا رہاتھا اور اس جنگلی درندے کامن بھاتا کھا جا قوموں کی آزادی تھا جو ”لڑاؤاورحکومت کرو”کی چکی میں پیس پیس کرکھانے کے باوجود اس سرمایادارانہ سودخورکے پیٹ کاایندھن بھرے جانے سے قاصرتھا۔جرمنی نے جب اس عالمی استبداد کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تو سلطنت عثمانیہ نے کھل کر جرمنی کاساتھ دیا۔مسلمانان ہندوستان میں پریشانی کی لہردوڑ گئی کہ متوقع کامیابی کے بعد برطانوی انسانیت دشمن ومتعصبانہ ذہنیت سلطنت عثمانیہ سمیت تبرکات ومقدسات امت مسلمہ کے ساتھ بھی کوئی اچھا سلوک نہیں کرے گی۔ہندوستان کے عمائدین اسلامیہ کے ایک وفدنے اس ضمن میں اس وقت کے برطانوی وزیراعظم” لائڈجارج”سے ملاقات کی اور اس سے احترام شعائرامت مسلمہ کا وعدہ لیا۔برطانوی وزیراعظم نے عہد کیاکہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی توہین نہیں ہوگی،سلطنت عثمانیہ برقراررہے گی اور بلادمقدسہ بھی خلیفہ مسلمین کے زیر انتظام رہیں گے۔مشہور مثل ہے کہ فرعون آج بھی زندہ ہے۔تاج برطانیہ کی فتح کے شادیانوں میں یہ وعدے تحلیل ہوگئے اور فرعون ایک بار اپنے وعدہ خلافی کی صورت میں زندہ ہوگیا۔ہندوستان کے مسلمانوں نے ”تحریک خلافت”کے نام سے ایک بہت بڑی مہم برپاکی تاکہ مکاروعیارگورے کواس کے عہدوپیمان یاددلائے جائیں۔اسی تحریک خلافت سے پھر تحریک آزادی ہند نے جنم لیااور انگریزاپنابستربوریاباندھ کر یہاں سے رخصت ہونے پر مجبورہوگیا۔اس ”تحریک خلافت”کے روح رواں اور باسیان برصغیرپاک و ہندکے محسن اعلی ”جناب مولانامحمدعلی جوہررحمة اللہ علیہ ”تھے۔

مولانامحمدعلی جوہردورغلامی میں جنم لینے کے باوجودہندوستانیوںکے عظیم راہنماتھے۔صوبہ اترپردیش کی مشہور ریاست”رام پور”میں پیداہوئے،تاریخ پیدائش 10دسمبر1878ء ہے۔دوسال کی بہت چھوٹی عمر میں شفقت پدری سے محروم ہو گئے۔صرف والدہ کی زیرسرپرستی پرورش پائی۔ابتدائی تعلیم پہلے اپنی جنم بھونی رام پورمیں حاصل کی اورسب سے پہلے قرآن مجید پڑھناسیکھااوراس کے بعد ایک سرخ داڑھی والے استاد محترم سے فارسی کی شدبدھ حاصل کی اورکچھ عرصہ رام پور کے سرکاری مدرسے میں بھی زیرتعلیم رہے ۔آپ کے دوبڑے بھائی شوکت علی اور ذوالفقارعلی رام پورسے چالیس کلومیٹردور برلی شہر کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں پڑھتے تھے۔۔تب آپ کوبھی ان کے ساتھ شہربریلی میں دارالاقامہ کے اندر منتقل کردیاگیااور یوں آپ کے اسفارعلمیہ کاآغازہوا۔آپ کی علمی ذہانت بریلی میں ظاہرہوناشروع ہوگئی تھی اور نصابی و ہم نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں میں ہم جولیوں سے کہیں آگے کی کارکردگی پیش کرتے تھے۔لیکن بریلی میں آپ کاقیام زیادہ عرصہ نہ رہاکیونکہ آپ کے بڑے دونوں بھائی علی گڑھ چلے گئے تھے توآپ کو بھی ان کے ساتھ وہیں منتقل ہوناپڑاتاکہ تینوں بھائی اکٹھے تعلیم حاصل کرپائیں۔پس آپ نے علی گڑھ کے مشہورتعلیمی ادارے میں داخلہ لے لیااورآٹھ سال کے اس تعلیمی عرصے میں حسب سابق نمایاں کامیابیاں حاصل کیںاورخاص طورپر1896کے امتحانی نتائج میں بی اے کی سطح پرصوبے بھرمیں اول قرارپائے۔آپ کے اساتذہ نے اسی دوران پیشین گوئی کردی تھی کہ محمدعلی بہت بڑاادیب بنے گاجو بعد میں سچ ثابت ہوئی۔ابھی طلب علم باقی تھی تو اپنی تشنگی کوسیرابی میں بدلنے کے لیے ولایت کے مشہور زمانہ آکسفورڈ لنکن کالج سدھارگئے۔اس کالج میں دوران قیام یہ ذہین اورشاعری کے جذبات رکھنے والا بے حدحساس نوجوان نفسیاتی طورپر بہت زیادہ برہم رہا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہندوستان میں ایک غلام قوم کے فرد تھے اور اب انگلستان میں انہوں نے ایک آزاد قوم کے شعائربے نیازی کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا۔اپنی قوم کے لیے آزادی کی تڑپ نے انہیں بے انتہابے چین کر دیا یہاں تک کہ بہترین تعلیمی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والاصف اول کا طالب علم یہاں پرتعلیمی امتحانات میں ناکامی کا منہ دیکھنے پربھی مجبورہوگیا۔وہ ہروقت اپنی قوم کی ذہنی و تعلیمی و سماجی غلامی پرکڑھتے رہتے تھے اوران کاقائدانہ ذہن مستقبل کے منصوبے بناتارہتاتھا۔

مسلسل ناکامیوں اور جذباتی عدم مطابقت کے باعث آپ کو ہندوستان میں واپس بلالیاگیا۔ماں سے بہترکون اپنے بچے کوجان سکتاہے چنانچہ ماں نے بار دیگرذہن سازی کی اورڈوبتے ہوئے اس نونہال کو گہرائی سے کھینچ کر طوفانوں سے مقابلہ کرنا سکھایا۔اسی دوران ”امجدی بیگم”ان کی شریک حیات قرارپاگئیں۔طبیعت متوازن ہوئی توآپ کو دوباہ انگلستان بھیج دیاگیا۔اب کی بار ماں کی تربیت نے وہ جوہر دکھائے کہ محمد علی کو محمدعلی جوہر بنادیا۔آپ آکسفورڈسوسائیٹی کے رکن منتخب ہوگئے اور یہ منصب پہلی دفعہ کاتب تقدیرنے کسی ہندوستانی کی قسمت میں لکھاتھا۔تکمیل تعلیم کے بعدہندوستان میں آئی سی ایس جوکہ مقابلے کاامتحان تھااس میں کامیابی کے بعد رام پور کے اندرسرکاری ملازمت پر فائز ہوئے۔

انگریزکی نوکری طبیعت میں خلجان کاباعث بنی تو میدان صحافت کاانتخاب کیاحالانکہ اس زمانے میں سرکاری نوکری بہت بڑی کامیابی سمجھی جاتی تھی لیکن ذہنی آزادفرد کوغیرقوم کی چاکری کیونکر راس آتی۔صحافت کے لیے مقصدکے لیے کلکتہ شہرکاانتخاب عمل میں آیااور”کامریڈ”نامی اخبار نکالا،یہ اخبار اپنے دورکا صف اول کااخبارتھااوراردواورانگریزی پر مولانا کی زبردست گرفت کے باعث ملک میں اور ملک سے باہر بھی بڑی کثرت سے پڑھاجاتاتھا۔ہندوستان میں برطانوی عملہ اور برطانیہ کے رہنے والے بھی بہت شدت سے اس اخبارکے منتظررہتے تھے اور بہترین زبان دانی اور انشاء پردازی سے محظوظ ہوتے تھے۔صحافت کو آپ کے ادبی پس منظرنے چارچاندلگادیے تھے۔آپ نے دس سال کی عمر میں شعرکہنے شروع کر دیے تھے۔آپ کی خوش قسمتی تھی علی گڑھ قیام کے دوران آپ کو سجادحیدریلدرم اورحسرت موہانی کی صحبتیں میسررہیں اوران کی اصلاح سے آپ کا شعری ذوق ارتقاء کی منازل تیزی سے طے کرتارہا۔صحافت میں”کامریڈ” کے کامیاب تجربے کے بعد ایک اور اخبار”ہمدرد”بھی جاری کیااورقومی و بین الاقوامی سطح پر بڑے دبنگ وجراتمندلکھاری بن کر ابھرے۔

تحریک خلافت کی قیادت مولانامحمدعلی جوہر کاوہ کارنامہ ہے جو صدیوں تک یادرکھاجائے گا۔اسی تحریک کی وجہ سے ترکی کے عوام ہندوستانی مسلمانوں سے بے حد محبت اور بے انتہا احترام کرتے ہیں۔دورغلامی کی باقیات کے بعد بہت جلد جب اسلامی دنیامیں خلافت اسلامیہ کے ادارے کی تاسیس نوہو گی تو اس کی بنیادوں میں تحریک خلافت اوراس کی قیادت کی کاوشیں اظہرمن الشمس ہوں گی۔مولانامحمدعلی جوہر اس تحریک کی قیادت میں تنہانہیں تھے،ان کے سگے بھائی مولاناشوکت علی بھی یمین و یسار ان کے ہم رکاب تھے،ان دونوں کو ”علی برادران”کے نام سے بھی یادکیاجاتاہے۔اور دونوں بھائیوں کی اتنی بڑی تاریخ ساز قربانیوں کی پشت پر ان کی والدہ محترمہ کی دینی فکراور مذہبی تربیت کارفرماتھی۔ان محترمہ نے امت کو دو ایسے سپوت فراہم کیے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت تائیدایزدی سے تاریخ کابڑھتاہوادھاراپلٹ دیا۔ مامتاکی گود بچے کی اولین درس گاہ ہوتی ہے،ماں کی لوریاں بچے کے ذہن میں پتھرپر لکیرکی طرح ثبت ہوجاتی ہیں،بچے کا دماغ خالی سلیٹ کی طرح ماں کے سامنے کھلاہوتاہے، چاہے تو میرجعفراورمیرصادق بنادے اور چاہے تومولاناجوہرعلی اورمولانا شوکت علی بنادے۔مولانا محمدعلی جوہرنے تحریک خلافت کے دوران بہت برے حالات دیکھے۔آپ برطانوی وزیراعظم سے ملے اور حکومت برطانیہ کامعاہدہ یاددلایالیکن برطانوی قیادت مکرگئی ،اس کے بعد آپ نے یورپ کے دیگرممالک کابھی دورہ کیالیکن ہرجگہ ناکامی منہ چڑاتی رہی کیونکہ ”الکفرملة واحدة”۔اپنے وطن میں ہندوؤں نے اپنے مطلب کی خاطراتحادکیالیکن جب کبھی بھی قربانی کاموقع آتاتوبرہمن بڑی صفائی سے کنارہ کرلیتااور پولیس کے ڈنڈے اور انگریزکی عدالتوں سے دارورسن کی عقوبات مسلمان قیادت کو بھکتنی پڑتیں۔اسی لیے مولانا محمدعلی جوہر تحریک خلافت کے دوران بہت عرصہ پس دیوار زنداں رہے۔

مولانا ذیابیطس کے مریض تھے اور مسلسل مصروفیت کے باعث مرض بڑھتاچلاجارہاتھا۔1920ء میں کراچی جیل کے اندرآپ کی داہنی ٹانگ میں سوزش پیداہوچکی تھی،عدم آرام اور مسلسل سفروقیدوبندکی وجہ سے کوتاہی علاج کے باعث اس مرض میں اضافہ ہی ہوتاچلاگیا۔1926ء میںمکہ مکرمہ کے اندر جب موتمرعالم اسلامی کا دوسرا اجتماع جاری تھاتو آپ کے جسم کابایاں آدھاحصہ ڈیڑھ گھنٹے تک مفلوج رہا۔1928ء میں آپ بغرض علاج ولایت بھی گئے لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دواکی۔1930ء کی گول میزکانفرنس لندن میں آپ نے بہت جذباتی خطاب کیااورکہاکہ میرے وطن کو آزاد کرو،میں اب غلام قوم میں واپس نہیں جاؤں گا۔چندہی دنوں کے بعد 4جنوری کوآپ داعی اجل کو لبیک کہ گئے۔آپ کو فلسطین جیسی ارض مقدس میں امانتاََ دفنادیاگیا۔ روح جوہر کویہ خوش خبری ہو کہ اس کی ارض پاک سے غلامی کے مہیب و منحوس کرداروں کے سائے لمبے ہوچکے ہیں اوربس کچھ ہی دیر میں خاور خلافت علی منہاج نبوت طلوع ہواکہ ہوا اوراے روح مقدس تواپنے جسد خاکی کو لے کر اپنے وطن اصلی کی طرف لوٹ آئے گی اور مولانا کی وصیت کے مطابق وہ صحیح معنوں میں آزاداسلامی ریاست میں بہت جلدآسودہ خاک ہوں گے،ان شااللہ تعالی۔

Share this:
Tags:
Maulana Mohammad Ali Jauhar state United Kingdom World برطانیہ دنیا ریاست مولانا محمد علی جوہر
Police
Previous Post نظام بدلا نہ پولیس
Next Post نیا سال، نئی امیدیں
New Year

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close