Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خطبات ولی: نوجوانوں کے لیے ایک نورانی تحفہ

June 24, 2017June 24, 2017 0 1 min read
Khutbat-e-Wali by Noorus Salam Nadvi
Hazrat Maulana Wali Rahmani
Hazrat Maulana Wali Rahmani

تحریر : کامران غنی صبا
‘خطبات ولی’ امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی کے خطبات کا مجموعہ ہے جسے نوجوان ادیب و صحافی نور السلام ندوی نے ترتیب دیا ہے۔ مرتب نے اس کتاب میں حضرت ولی رحمانی کے کُل 14 خطابات جمع کیے ہیں جو مختلف مواقع سے مختلف مقامات پر دئیے گئے ہیں۔ مرتب نے سیکڑوں خطابات میں سے صرف 14 خطابات کا انتخاب کیا ہے جس سے ان خطابات کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ حضرت ولی رحمانی کی تقریروں کی خاص بات اُن کی سنجیدگی، بے باکی، دوراندیشی اور مدلل انداز بیان ہے۔ حالات کتنے بھی ناخوشگوار اور بظاہر بد سے بدتر کیوں نہ ہوں وہ نہ تو جذباتیت کا شکار ہوتے ہیں اور نہ ہی مایوسی کا۔ وہ ماضی کے حادثات و واقعات سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کا لائحۂ عمل تیار کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔ فقہی مسائل کے ساتھ ساتھ مُلک کے آئین کی باریکیوں اور سیاسی اُتار چڑھائو پر بھی ان کی گہری نظر ہے۔ابھی حال ہی میں ‘طلاق ثلاثہ’ کی آڑ میں شریعت میں مداخلت کی کوشش کی گئی تو حضرت ولی رحمانی نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے حکومت وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہ صرف شریعت کا دفاع کیا بلکہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں تحفظ بیداری مہم کا ماحول بنانے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔

‘خطبات ولی’ کے تمام تر خطبات موجودہ ملکی تناظر میں بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ شروع کے تین خطبات مدارس اسلامیہ کے تعلق سے ہیں۔ پہلے خطبہ کا عنوان ہے’اسلام مدارس سے زندہ ہے۔’ یہ خطبہ دارالعلوم دیوبند’میں دیا گیا ہے۔ اس خطبہ میں حضرت ولی رحمانی نے مدارس کے طلبہ کو احساس کمتری سے باہر نکلنے کی تلقین بہت ہی پر اثر انداز میں کی ہے۔ ان کے اس خطبہ کا یہ اقتباس دیکھئے:

”لوگ کہتے ہیں کہ مدرسہ میں فزکس بھی ہو، کیمسٹری بھی ہو، اور دنیا کا سارا علم ہو۔ میرے عزیزو! اس طرح کی باتیں اس لیے کہی جاتی ہیں کہ آپ کے پاس کچھ نہ ہو۔ یاد رکھئے، یہ دور specialization کا ہے، تخصص کا ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ ایک شخص اگر تاریخ کا ماہر ہے تو اسے جغرافیہ کی خبر نہیں ہوتی، اگر پولیٹکل سائنس کا ماہر ہے تو میتھ میٹکس کی خبر نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔تھوڑا آگے بڑھئے، ڈاکٹر کی بھی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔ کوئی ڈاکٹر میڈیسن کا ہے، وہ صرف دوائوں سے واقفیت رکھتا ہے، اگر معاملہ سرجری کا آ جائے تو کہیں گے صاحب! سرجن کے پاس چلے جائیے، میں تو فیزیشین ہوں۔۔۔۔۔”

اسی خطبہ میں آگے چل کر وہ مدارس کے طلبہ کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کی تلقین کرتے ہیں:
‘
‘یاد رکھئے اور اس بات کو دل میں جگہ دیجئے، کہ ہم میں احساس کی کمی پائی جاتی ہے، جو بہت خطرناک ہے، یاد رکھئے، جو کم علمی لیاقت کی وجہ سے ہؤا کرتی ہے، وہ ہلکی ہوتی ہے اور جو کمی احساس کی وجہ سے ہؤا کرتی ہے، وہ بڑی ہی نہیں بہت بڑی ہوتی ہے۔ اس لیے اگر ہم نے ذہنی طور پر شکست کھالی کہ ہم نے یہ نہیں پڑھا وہ نہیں پڑھا ، اس لیے ہم بیکار ہیں، اور ہم نے فلاں چیز نہیں سیکھی اس لیے ہم ناکارہ ہیں،تو ہم میدان میں جم نہیں سکیں گے چاہے ہماری علمی لیاقت کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو۔”

مدارسِ اسلامیہ پر لگائے جانے والے الزامات میں سب سے بڑا الزام یہ ہے کہ وہاں دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کئی بار ملک کے بڑے وزرا کی طرف سے بھی یہ سوال اٹھایا جاتا رہا ہے کہ مدارس دہشت گردی کا اڈہ ہیں، لہٰذا انہیں بند کر دینا چاہیے۔ حضرت ولی رحمانی اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں:

‘اگر مدرسے کا ماحول اور مزاج دہشت گردی کا ہوتا، رائفل، پستول اور بندوق والا ہوتا، تو پچاس ساٹھ سال کے عرصہ میں کم از کم پچاس کیس بھی تو ٣٠٧ اور ٣٠٢ کے مدرسے والوں پر چلے ہوتے، آپ مجھے پچاس سال کی پچاس نہیں پچیس ہی مثال دکھا دیجئے۔ ۔۔۔۔۔ اس کے برعکس کوئی یونیورسٹی اس ملک میں ایسی نہیں ہے جہاں قتل نہ ہوتا ہو اور کوئی ایسی یونیورسٹی نہیں ہے جہاں ٣٠٢ اور ٣٠٧ کے کیسیز نہ چلتے ہوں۔”

مولانا ولی رحمانی مدارس کے ذمہ داران کو مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مدارس کا دروازہ برادران وطن خاص طور سے میڈیا والوں کے لیے کھول دیا جائے۔ ساتھ ہی جو اخبارات یا ٹی وی چینل مدارس کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے۔ مولانا ولی رحمانی کہتے ہیں:

”یاد رکھئے! جمہویت میں اٹھے ہاتھوں کی قدر ہوتی ہے، گرے ہاتھوں کی کوئی قدر نہیں، آپ ایک جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں، اپنا وزن اپنی تعداد میں محسوس کرائیے۔”

حضرت ولی رحمانی مسلمانان ہند کو متنبہ کرتے ہوئے ہیں کہتے ہیں کہ اگر مدراس کے خلاف ہونے والی منظم سازشوں کے خلاف ملک کے مسلمان متحد ہو کر نہیں اٹھ کھڑے ہوئے تو وہ دن دور نہیں کہ ہمارا تشخص بھی ختم ہو جائے گا۔

”بیعت کی حقیقت” کے عنوان سے حضرت مولانا ولی رحمانی نے 1999 میں خانقاہ رحمانی، مونگیر میں ایک پرمغز خطاب پیش کیا تھا۔ یہ خطبہ بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ حضرت نے بہت ہی مدلل انداز میں بیعت کی حقیقت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے سورة الممتحنہ آیت نمبر ١٢ کی روشنی میں بیعت کو قرآن سے ثابت کرتے ہوئے اسے عین سنت رسولۖ قرار دیا ہے۔اسی خطبہ میں وہ فرماتے ہیں:

”یاد رکھئے! سارے علمائے کرام اپنی عملی زندگی کی شروعات یہیں سے کرتے ہیں، بیعت وہ بنیادی چیز ہے، جس کے بعد ہی آدمی میں دل سے اللہ تعالیٰ کا نام لینے کا شعور پیدا ہوتا ہے، اور اگر عالم دین ہے تو اُس کے لیے اِس کی ضرورت اور زیادہ ہوتی ہے، اس لیے کہ اگر علم کی ملاقات ذکر سے نہیں ہوگی تو سرکشی آئے گی، گمراہی پھیلی گی، اور اگر علم کی ملاقات ذکر سے ہوگی تو جھکائو آئے گا، اخلاص پیدا ہوگا، للّٰہیت آئے گی۔”

اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں مولانا کا خطاب بہت ہی پر اثر اور جامع ہے۔ اصلاح معاشرہ کی سمت میں پاکی اور صفائی کو وہ پہلی اور لازمی شرط قرار دیتے ہیں۔ ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ کسی جگہ مسجد سے متصل چوڑی سڑک کو بند کر کے کرسیاں لگا دی گئیں تھیں اور جلسہ ہو رہا تھا۔ مسجد کو چھوڑ کر سڑک پر جلسہ کا کیا جواز ہے؟ اس سوال کے جواب میں کچھ نوجوانوں نے جواب دیا کہ ‘حضرت ہم لوگ ناپاک رہتے ہیں، اس لیے مسجد میں نہیں جا سکتے، جلسہ سڑک پر کرنے کی وجہ یہی ہے۔’ مولانا کہ یہ الفاظ ہر اس شخص کے ضمیر کو جھنجوڑ سکتے ہیں جس کے اندار ایمان کی ایک ذرا سی جنگاری بھی باقی ہو:

”ذرا سوچئے اور غور کیجئے! ہنسنے کی بات نہیں ہے، رونے کا مقام ہے، جس نبی نے تعلیم دی کہ پاک رہو، صاف رہو، جس نے صفائی کی بھی تعلیم دی اور پاکی کی بھی۔۔۔ اسی نبی کے ماننے والے، ان کا شیدائی اور فدائی کتنا جھوٹا اورمکار ہے، کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں رہتا کہ مسجد میں داخل ہو سکے، اگر اس مرحلہ میں موت آئے گی، تو کیا ہوگا؟ ناپاکی کی حالت میں اللہ سے جا ملے تو کیا جواب دیں گے، قیامت کے دن جب پوچھا جائے گا ، نبی ۖ کے امتی تھے، ناپاک آئے تھے، تو اس وقت ہم کیا منھ دکھلائیں گے۔”

اسی خطاب میں اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں اگلا قدم نماز کی اصلاح کو قرار دیتے ہوئے حضرت مولانا ولی رحمانی کہتے ہیں کہ نماز برائیوں سے روکتی ہے ۔ اس حدیث کی روشنی میں نماز پڑھنے کے باوجود اگر ہم برائی سے نہیں بچ پا رہے ہیں تو اس کا سیدھا مطلب یہی ہے کہ ہماری نماز رسولۖ کی بتائے ہوئے طریقے کے مطابق نہیں ہو رہی ہے۔ حضرت مولانا ولی رحمانی کا تعلق خانقاہ سے ہے لیکن ان کی وسعت فکر و نظر کا اندازہ کیجیے کہ نماز کی اصلاح کے لیے وہ ‘تبلیغی جماعت’ کے ساتھ وقت لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں:

”امام صاحب اور علماء سے پوچھ کر اپنی نماز کی اصلاح کر لینی چاہئے، تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانا چاہئے، اور اپنے نماز کی کمی کو بھی دور کرنا چاہئے۔۔۔”

شادی بیاہ میں غیر شرعی رسم ورسومات اورعام زندگی میں حرام خوری کو وہ اصلاح معاشرہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں حضرت مولانا ولی رحمانی نے اپنا جو تجربہ بیان کیا ہے وہ صد فیصد حقیقت پر مبنی ہے۔ مولانا کہتے ہیں:

”۔۔۔میرے یہاں خانقاہ رحمانی مونگیر میں ہر ماہ درود شریف کی مجلس ہوتی ہے، میں اس موقعہ پر مونگیر تقریباً ایک ہفتہ رہتا ہوں، اور اس ایک ہفتہ میں چار پانچ ہزار آدمی آتے ہیں، مل کر جاتے ہیں، کلمہ ، درود ، استغفار اور مسنون دعائیں سیکھتے ہیں، ذکر میں اپنا وقت لگاتے ہیں اور بہت سے لوگ تعویذ بھی لیتے ہیں۔ عام طور پر لوگ اپنا درد بیان کرتے ہیں۔۔۔۔ حضرت چھ اولاد ہوئی، ایک بھی نہیں بچی، تعویذ دے دیجئے، ساتواں بچہ بچ جائے۔ اولاد ہو رہی ہے تو ناک کٹی ہے، سر بڑا ہے، لنگڑا ہے، آنکھ سے معذور ہے۔ تجربہ اور علم کی روشنی میں کہتا ہوں، کہ جن شادیوں میں لڑکی والوں کو پریشان کر کے روپیہ حاصل کیا جاتا ہے، ان گھروں میں ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں، اور لنگڑے لولہے ہوتے ہیں،کانے بہرے ہوتے ہیں، کمزور اخلاق اور کمزور کردار کے ہوتے ہیں، ہم نے چند سکوںکے لیے آنے والی نسلوں کو تباہ و برباد کرنے کا سامان کر رکھا ہے۔ سوچئے، ہم کیا کر رہے ہیں۔”

خطبات ولی میں شامل سبھی خطبات ہمیں دعوتِ غور و فکر دیتے ہیں۔ زبان اتنی عام فہم اور انداز اتنا دل نشیں ہے کہ اسکول کے طالب علم سے لے کر علماء اور اسکالرز تک ان خطبات کو پڑھ کر اپنی زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے یہ کتاب کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ نور السلام ندوی اد ب کے طالب علم ہیں لیکن اس کتاب سے ان کے قومی و ملی جذبے کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اِس کتاب کو اسکول ، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ کو ایک بار ضرور پڑھنا چاہیے۔ ١٦٦ صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت صرف ١٥٠ روپئے ہے۔ سرورق اور طباعت بہت ہی نفیس اور دیدہ زیب ہے۔خطبات ولی کے مرتب نور السلام ندوی سے ان کے موبائل نمبر 9504275151 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Khutbat-e-Wali by Noorus Salam Nadvi
Khutbat-e-Wali by Noorus Salam Nadvi

مبصر : کامران غنی صبا
(مدیر اعزازی اردو نیٹ جاپان،معاون مدیر سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز و سہ ماہی تحقیق، ایسو سی ایٹ ایڈیٹر ماہنامہ کائنات)
رابطہ:9835450662
kamran2ghani@gmail.com

Share this:
Tags:
issues law Speeches youth خطابات شریعت مسائل نوجوانوں
India vs Pakistan
Previous Post انڈیا کے ساتھ ایک میچ ابھی باقی ہے
Next Post ہاشمی کا بیان نواز شریف کی حمایت
Makhdoom Javed Hashmi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close