
سری نگر (جیوڈیسک) جموں کشمیر کے شہر سری نگر میں آل پارٹی حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ، ہڑتال کی کال بانی رہنما مولوی فاروق احمد کی برسی کے موقع پر دی گئی۔
سکول اور دفاتر بند ، سڑکیں ویران رہیں ، ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔ 1990 میں حریت رہنما فاروق احمد کو سری نگر میں قتل کیا گیا تھا۔
