
راولپنڈی(جیوڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کا الیکشن جمہوریت کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔راولپنڈی میں الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کے انتخابات میں اپنا تابوت اپنے کندھے پر رکھ کر خطرے کے باوجود باہر نکلا ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملی بھگت سے حکومت اور اپوزیشن کی۔منشیات فروشوں اور پراپرٹی ڈیلروں نے راولپنڈی کا بیڑہ غرق کر دیا، شہر میں جوئے کے 120 اڈے قا ئم کرے کے راولپنڈی کو سہراب گوٹھ بنا دیا ہے۔
