
کراچی (جیوڈیسک) مچھ کراچی سے افغانستان جانیوالے آئل ٹینکر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسی دوران مسافر کوچ سے سات نامعلوم افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ مچھ میں کراچی سے افغانستان جانیوالے آئل ٹینکر پر ٹھاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
واقعہ کے بعد پولیس اور ملزموں کے درمیاں فائرنگ کا تباد لہ ہوا جس میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے باعث ٹریفک جام ہونے کے بعد کوئٹہ سے راجن پور جانیوالی مسافر کوچ سے سات مسافروں کو اتار کر اغوا کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
