
ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا ہونے والے تین افراد کی لاشیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا سے ملی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی تاہم ابھی تک ملزمان کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔
