Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

میڈیا اور اس کی آزادی

June 16, 2014 0 1 min read
Mohammad Ashraf Asif Jalali
Hazrat Muhammad PBUH
Hazrat Muhammad PBUH

کسی بھی انسانی معاشرہ میں خبر کی کلیدی حیثیت ہے جہاں صرف دو انسان بھی رہتے ہوں وہاں ان کے باہمی رابطہ اور ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ خبر ہی کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ پھر ایک گھر سے لے کر گلوبل ویلی تک اربوں انسان اگرچہ ان کا تعلق کسی میڈیا ہاؤس سے نہ ہو ہر لمحہ، ہر قدم پر خبر لینے اور خبر دینے میں مصروف ہیں۔ خبر خواہ خوشی کی ہو یا غم کی اس میں صداقت اور سچائی کو پیش نظر رکھا جانا اس کا کمال ہے۔ خبر پر فی الفور تھوڑے یا زیادہ اثرات ضرور مرتب ہوتے ہیں۔ خبر جس کے ساتھ ہر رنگ، ہر نسل، ہر دین، ہر مذہب کے لوگ منسلک ہیں، اسلام میں اس کے آداب شرائط، تقاضوںاور نتائج کے بارے میں مستقل تعلیمات موجود ہیں۔ اتنے کسی بھی معاشرے اور مذہب میں خبر کے ضوابط بیان نہیں کئے گئے جتنے اسلام میں ہیں۔

اسلامی تعلیمات میں خبر کا لفظ اس لئے بھی بڑا محترم ہے کہ اصطلاحی طور پر فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی خبر کا اطلاق ہوتا ہے اور حدیث اور خبر مترادف الفاظ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ویسے بھی صحیفہ اور صحا فت(Journalism ) کے لفظی قرب سے صحافت اور خبر رسانی کے تقدس کو پہچانا جا سکتا ہے ۔ تاریخ ِاسلام اور تشریحِ احکام میں خبر کو بنیادی حیثیت حاصل رہی ہے ہم جس وقت ماضی کے علماء کا تعارف پڑھتے ہیں تو ان میں بعض کے تعارف میں محدث، مفسر، فقیہہ، صرفی، نحوی کے ساتھ اخباری کا تذکرہ آتا ہے۔ خبر جب کسی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے تو مراحلِ خبر میں چند چیزوں کو پیشِ نظر رکھنا نہایت لازم ہے اول خبر دینے والے کا معیار،دوم خبر کے حصول کے ذرائع کی حیثیت، سوم جس شخص یا قوم یا واقعہ کے بارے میں خبر دی جا رہی ہے۔

اس کی اہمیت ،چہارم جس فرد یا طبقہ یا قوم کو خبر کا اِبلاغ کیا جا رہا ہے ان کے جذبات و احساسات کالحاظ ، پنجم خبر کے ذرائع اِبلاغ کا دائرہ کار، ششم خبر کے نشر کرنے کامناسب وقت ،ہفتم خبر دینے کا موزوں انداز۔ ان تمام امور کی تفتیش و تحقیق سے خبر کے صحت مند اثرات مرتب ہوئے۔ اور کسی ایک امرمیں کوتاہی سے لمحوں میں صدیوں کا نقصان ہو سکتا ہے مثال کے طور پر اگر باقی تمام امور میں چھان بین کر لی جائے صرف خبر کے شائع اور نشر کرنے کے وقت کاانتخاب صحیح نہ کیا جائے تو انسانی آبادی میںاس کے بڑے مہلک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کر لو کہ کہیں کسی قوم کو بے خبری کی بنیاد پر تکلیف نہ دے بیٹھو پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہ جاؤ۔

سورة الحجرات آیت نمبر 6 یہ صحیح نہیں ہے کہ ہر خبر سنسی خیزSensational) انداز میں مرچ مصالحہ لگا کر نشر کی جائے اور یہ بھی صحیح نہیں ہے کہ بہت بڑا پیغام یا اعلان باڈی لینگویج(Body Language ) اور ہیئت کذائی کی تیاری کے بغیر دے دی جائے۔ عہد جاہلیت کا حوالہ دیتے ہوئے حدیث شریف میںنہایت اہم اورخطرناک خبر سنانے والے کے لیے ”نذیرِ عُرْیان ،،کے الفاظ کا ذکر کیا گیا ہے۔نذیر عریان جب کسی قوم کو خبر دینے جاتا تھا تو خبر کوزیادہ مؤثر بنانے کے لیے خبر دینے سے پہلے اپنے کپڑے اتار دیتا تھا ۔تو لوگ اسے اس حالت میں دیکھ کر سمجھ جاتے تھے کہ کوئی نہایت ایمر جینسی کس معاملہ ہے ۔اب اگرچہ کپڑے اتارنا تو جائز نہیں ہے لیکن اہم خبر کے لیے کچھ نہ کچھ اہتمام کرنا ضروری ہے۔

عصر حاضر میں خبر کی ولادت، پرورش اور پرواز پرمشتمل جہاں کو میڈیا سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس وقت خود مختار جاندار اور غیرجانبدار میڈیا کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔ آج ذرائع ابلاغ میںترقی کی بنیاد پر خبررسانی کیلئے کئی میڈیا ہاؤس بن گئے ہیں اور چینلوں کی بھرمار ہے پرنٹ میڈیا کیساتھ الیکٹرانک میڈیا بھی آگیا ہے پھر اس کیلئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (pemra) بھی قائم کی گئی ہے کسی ایک مقام کی خبر کسی ایک شخص کے سامنے لفظوں کے روپ میں پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ بات مکمل طور پر واقع کے مطابق ہو، بیان کرنے میں کوئی کمی یا اضافہ نہ ہو۔

یہ ضروری ہے کہ خبردہندہ امانت دار اور جرأت مند ہو، اسے خبر پر مرتب ہونے والے مثبت اور منفی اثرات کا ادراک ہو اور خبرمناسب وقت پر پہنچائی جائے اور اگر قلم اور زبان کے ساتھ کیمرہ بھی مل چکا ہو اور لفظوں کی منظر کشی کے ساتھ ویڈیوز بھی ہوں اور خبر پوری قوم اور پوری دنیا کیلئے شائع، نشر اور آن ایئر کی جا رہی ہو تو خود جان لیں کہ اخباراور ٹی وی کے ایڈیٹر،نیوز ایڈیٹر، پروڈیوسر اور نیوز ڈائریکٹر براڈ کاسٹر کیلئے کتنی احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ عمل تنے ہوئے رسّے پر سے گزر نے کا ہی نہیں بلکہ کبھی تو تلوار کی تیز دھار پر چلنے کا ہے کہا جاتا ہے کہ نیزوں کے زخم مندمل(Heal )ہو جاتے ہیں مگر زبان کے زخم صحیح نہیں ہوتے کیمرے کا منہ تو کبھی آگ اگلنے میں توپ کے دھانے سے زیادہ کام کر جاتا ہے اور ٹی وی سکرین کی چمک کبھی آسمانی بجلیوں سے زیادہ تباہی کا باعث بن جاتی ہیں بلا وجہ نہیںکہا جاتاکہ فلاں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کچھ خبریں تو اپنی حیثیت میں ہوتی ہی ایسی ہیں لیکن اگر مذکورہ قواعد و ضوابط کا لحاظ نہ رکھا جائے تو اخباری رپورٹر اور ٹی وی کا نیوز کاسٹر اور اینکر کا کردار ایسے ہی ہوگا جیسے بچے کے ہاتھ میں ماچس ہو اور وہ دیا سلائی سے آگ لگانے کے عمل میں مصروف ہو اس وقت پاکستان میں 80سے زیادہ ٹی وی چینل اور 160سے زیادہ ریڈیو اسٹیشن، بے شمار اخبارات و جرائد اور میڈیا کا جہاں آباد کیئے ہوئے ہیں۔اور کم و بیش تین لاکھ لوگ شعبہ صحافت سے منسلک ورکنگ جرنلسٹ(Working Journalist ) ہیں۔سوال یہ ہے کہ ان میں سے کتنے ہیں کہ جنہیں اس بات کا ادراک اور احساس ہو کہ وہ کتنے بڑے منصب پر فائز ہیں اور کیا کیا ذمہ داریاں ان پر عائد ہورہی ہیں۔

کتنے ہیں وہ جو اپنے ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر ملی نظریات کے محافظ ہیںیقینا آج کی صحافت کل کی تاریخ کا مسودہ ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون قرار پایا ہے صحافت محض پیشہ نہیں ایک علم اور سائنس ہے ، صحافت امانت اور دیانت کا دوسرا نام ہے، صحافت ایک آئینہ (Mirror )ہے جو معاشرے کا عکاس بھی ہوتا ہے اور معاشرے کی خوبیوں اور خامیوں کو واضح بھی کرتا ہے لیکن اگر آئینہ بے جان ہونے کے باوجود بھی غیر جانبدار رہے اور صحافی ذی روح اور اشرف المخلوقات ہونے کے باوجود بھی زرد صحافت کا دھندا کرے تو پھر وہ خود ہی اپنے آپ کو اپنے مقام سے گرانے والا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ تاریخ میں بے باک صحافت نے ظلم کی کئی راتوں کوایوان سحر میں تبدیل کرنے اور طوفانوںکا منہ موڑنے میں جاندار کردار ادا کیا۔ کتنے وہ جرأت شعار لوگ ہیں جنہیں قید و بند کی صعوبتیں اپنے مشن سے پیچھے نہیںہٹا سکیں یہ انہی اربابِ صحافت کا کردارِ برحق ہے۔

لکھتے رہے جنوں کی حکایات خونچکاں
ہر چند اس میں ہاتھ ہمارے قلم ہوئے

لیکن وہ کردار بھی کم نہیں جہاں خود غرضی اور مفاد پرستی نے صحافت کو داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صحافتی کرپشن اور میڈیانی اجارہ داریوں نے کتنے اندھیروں کو سویروں کے مقابلے میں سپورٹ کیا؟کتنے گلشن اجاڑنے کیلئے خزاؤں کا ساتھ دیا ؟ کتنے کنوؤں کو مینار بنا کر پیش کیا ۔اورکتنے ہیرو تھے جنہیں زیرو اور کتنے زیرو تھے جنہیں ہیرو بنا کے پیش کیا پاکستان کے میڈیا کو یہ بات کبھی بھی نہیں بھولنی چاہیے وہ ایک اسلامی مملکت کا نظر میڈیا ہے جس کی بنیاد دو قومی نظریے پر ہے۔

Pakistani Media
Pakistani Media

امن کی آشا کے عشق میں ہندو نوازی اکھنڈ بھارت کی تڑپ اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سوائے تباہی کے کچھ نہیں۔ میڈیا کی آزادی ایک انٹرنیشنل نعرہ ہے ۔اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیرِ اہتمام تین مئی کو ورلڈ
پریس فریڈم ڈے (World Press Freedom Day )یعنی یومِ آزادی صحافت منایا جاتا ہے ا سمیں کوئی شک نہیں کہ میڈیا کی آزادی ہی عوامی ضمیر کی ترجمان بن سکتی ہے ۔کیونکہ پریس کی آزادی کا مطلب عوام کے حق کا تحفظ ہے جو اسے آئین کے تحت Right to know (جاننے کا حق )دینا ہے۔ میڈیا کی آزادی کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے لیکن میڈیا کی آزادی کی کوئی حد بھی متعین ہونی چاہیے ہمارے میڈیا کو آزادی کے لحاظ سے مغربی میڈیا کی تقلید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ہمارا اور مغربی دنیا کا آزادی کی تعریف میں بھی اختلاف ہے ۔ان کی آزادی کی تعریف کے زمرے میں مادر، پدر آزادی بھی شامل ہے وہ فریڈم آف ایکسپریشن (Freedom Of Expression)کے نام پر انبیاء کرام علیہم السلام کی توہین کو معاذ اللہ اپنا آئین سمجھتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ہرگز ایسا نہیں ہے ہمارے یہاں میڈیا کی آزادی کا مطلب یہ ہے جب مظلوم کی داد رسی کیلئے میڈیا آواز بلند کرے تو ظالم کا پنجہ میڈیا کا گلا نہ دبا سکے۔ میڈیا جہاں بھی اور جب بھی ملی اور قومی مفادات کے غاصبوں اور سوداگروں کو بے نقاب کر رہا ہو تو کوئی سرکاری یا غیر سرکاری طاقت اس آواز کونہ دبا سکے لیکن میڈیا کی آزادی کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ میڈیا اپنی طاقت کے گھمنڈ میں یا اپنی جہالت کے اندھیرے میں حدود اللہ کو پامال کرنا شروع کر دے، روحانی اور اخلاقی اقدار کو روندنا شروع کر دے، اورمقدسات کی توہین و تضحیک کرے ایسی آزادی کا مطلب بندر کے ہاتھ میں اُسترہ دینے کے سوا کچھ اور نہیں ہو گا ہمارے ملک کے ٹی وی چینلوں پر کچھ ایسے اینکرز اور دانشور بھی بیٹھے ہیںجو سکرین پر آنے سے پہلے امریکی حوض سے غرارے کر کے برطانوی میک اپ کے بعد بھارتی شیشے میں چہرہ دیکھتے ہیں پھر کسی پسِ پردہ طاقت سے دادِ تحسین وصول کرنے کیلئے خود ہی ملمّع کاری نہیں کرتے بلکہ مصروفِ گفتگو شخص کی بات کاٹ کے اپنا نقطہ نظر اس کے منہ میں ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں ۔میڈیا کوریج کے قارون تحفظ ناموس رسالت ۖاور غازیوں ،نمازیوںکے اجتماعات کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور حیا سوزاور اخلاق باختہ پروگرامز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں آج انٹرٹینمنٹ کے نام پر شرم و حیا کا جنازہ نکالاجا رہاہے عزت وعفت کے دامن تار تار کئے جا رہے ہیں میرے گھر یا دفتر میں ٹی وی نہیں ہے لیکن لوگوں کی شکایات سن کر یا بعض کرنٹ ایشوز پر اپنی رائے دینے کے لئے ٹی وی دیکھ کر صورتحال جاننے کا اتفاق ہوتا ہے تو لگتا ہے ٹی وی مینجمنٹ کو ریٹنگ کے جنون نے انسان اور مسلمان ہونابھلا دیاہے ویسے تو آج ہر طرف میڈیا وار اور یلغار کے چرچے ھیں۔لیکن پچھلے دنوں جیو نیوز پر نام نہاد جوڑے کی شادی کی تقریب میں جو توہینِ اہلِ بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم کاسنگین جرم کیا گیا اس نے قوم کو مادر، پدر آزاد میڈیا کے بارے میں سوچنے پر مجبو ر کر دیا ہے اور یہ صرف ایک بار ایک چینل پر نہیں ہوا بلکہ اس حمام میں اکثر چینلج ہی تھوڑے یا زیادہ وقت کیلئے ضرور ننگے ہیں کہاں حضرت علی شیرِ خدا رضی اللہ عنہ اور سیدة النساء حضرت سیدہ فاطمة الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی مطہر اور معظم شخصیات اور ان کی عظمتِ ولایت اور رفعتِ ہدایت کے زیرِ سایہ ہما پایہ شادی کی نورانی تقریب اور کہاں یہ عریانی فحاشی اور ذلت و رسوائی کی سیاہی میں اٹی بیٹھک جس پر سوائے قہرِخداوندی اور غضبِ الٰہی کے اور کچھ سوچا نہیں جاسکتا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ شریعت میں جاندار کی تصویر بنانے کو کیوں حرام قرار دیا گیا ہے۔آج پاکستان کے چینلز پر انڈین اور مغربی چینلز کی نقالی یہود و ہنود کی دلّالی، لبرل اور نام نہاد روشن خیالی، لچر اور فحش گانوں کے مقابلے، عریانی اور فحاشی کے اشتہارات اور مکالمے، نظریہ پاکستان دشمن اور دین بیزار مذاکرے قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کے مباحثے دیکھ کر یہ کہنا بے جانہیں ہے کہ پاکستان کا میڈیا اپنے اکثر پروگرامز کے لحاظ سے ایک بدبودار گندا نالہ بن چکا ہے جس کو اتنا صاف کرنے کی ضرورت ہے کہ پانی شفاف ہوجائے پھر اس میں فرنگی جھیلوں کی نہیں حوضِ حجاز کی مچھلیاں چھوڑی جائیں۔

حکومت الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے ‘پیمراکو نئے خطوط پر مذہبی انداز میں منظم کرے اور اس پر عمل درآمد کراکے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں جو عریانی فحاشی پھیلانے میں دوڑ لگی ہوئی ہے اس پر کنٹرول کرے ورنہ میڈیا کی ایسی آزادی قوم کو بربادی کے گڑھے تک پہنچا دے گی ۔میری وارثانِ منبرو محراب سے گزارش ہے طاقتورسے طاقتور میڈیا منبرو محراب کا مقابلہ نہیں کر سکتا لہذا صدائے منبر و محراب سے میڈیا کو سدھارنے کا کردار ادا کیا جائے۔

Mohammad Ashraf Asif Jalali
Mohammad Ashraf Asif Jalali

تحریر: ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان

Share this:
Tags:
Freedom Islam Media Scholars Society teaching آزادی اسلام تعلیمات علماء معاشرہ میڈیا
David Cameron
Previous Post مسلمان شہری زیادہ سے زیادہ برطانوی بنیں، ڈیوڈ کیمرون کی مسلمانوں کو نصیحت
Next Post کراچی کےحساس مقامات پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ
Pak Army

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close