
کراچی (جیوڈیسک) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں، اگر کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو ایم کیوایم کو چاہیے کہ بیٹھ کر بات کرے۔
سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت ایم کیو ایم سے بات کرے گی، صوبےکی بہتری کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
