Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ادویات کی قیمتوں کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں تشخیصی ٹیسٹوں پر اضافہ

August 22, 2019 0 1 min read
Basic Health Centers
Basic Health Centers
Basic Health Centers

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

گزشتہ دنوں محکمہ صحت کی منظوری کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مختلف تشخیصی ٹیسٹوں پر اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ہونے والے ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ڈینٹل آوٹ ڈور پرچی فیس مفت سے بڑھا کر 50 روپے مقرر کی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی اسکین 2500 ،ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ 75 روپے،ای سی جی 100،الٹراسائونڈ 150، سی بی سی 200 روپے، ای ایس آر 60 روپے، جگر کے ٹیسٹ 300 روپے، ایمرجنسی کے ٹیسٹ ٹروپ ٹی 600 روپے ، تھائی رائڈ ٹیسٹ 900 روپے میں کئے جائیں گے جبکہ پتھالوجی کے45سے زائد مختلف ٹیسٹوں کے بھی ریٹ بڑھا دیئے گئے ہیں ،جبکہ پنجاب گورنمنٹ ہسپتالوں میں 70 فیصد ٹیسٹوں کو اپنے اختیار میں رکھے گی زرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی فیسوں میں اضافہ فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے کیا گیاہے جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب رہے گی،سانچ کے قارئین کرام !پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جہاں غریب عوام کو مفت علاج کی فراہمی کے لیے انصاف صحت کارڈ کا اجرا کر رہی ہے وہیں پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں پر فیس عائد کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے غریبوں کو سستے اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے تاہم اب صورتحال یکسر بدلتی جارہی ہے کہا جارہا ہے کہ اب صرف غریب ومستحق افراد ہی زکوة فنڈ سے مفت ٹیسٹ کروا سکیں گے مختلف ٹیسٹوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے سے ان افراد سے پیسہ وصول کیا جائے گا جو علاج کروانے کی استطاعت تو رکھتے ہیں لیکن مفت میںسرکاری ہسپتالوںسے فائدہ اُٹھا رہے ہیں لیکن یہ یاد رہے کہ لاہور کی آبادی سوا کروڑ سے زائد ہے یہاں سات بڑے سرکاری ہسپتال مریضوں کی تعداد کے مقابلہ میں اب بھی کم ہیںسینکڑوں چھوٹے بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں میں صاحب حثیت اور مستحق غریب افراد علاج معالجہ کے لئے پنجاب بھر سے آتے ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہزاروں غریب مریض لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچتے ہیں،علاج معالجے کے لیے پیسے نہ ہونے پر بعض خیراتی ادارے مفت طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں جو کہ یقیناََ قابل تعریف عمل ہے ،سانچ کے قارئین کرام ! بخوبی جانتے ہیں کہ چند ماہ پہلے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے وطن عزیز پاکستان میں ہر طبقے کا فرد متاثر ہواہے، فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا اور عام استعمال کی بعض ادویات کی قیمتیں دو سے تین گنا سے بھی زیادہ بڑھادی گئی تھیں ،لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کیئے تھے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کی منظوری دی، دوا ساز کمپنیوں نے قیمتیں سو فیصد تک بڑھا دیں،درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ دوائیں مہنگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،جبکہ اگر دیکھا جائے تو مارکیٹ میں گلے کی دوائیں ،بچوں کے بخار کے سیرپ ،معروف اینٹی بائیوٹک ادویات ،بلڈ پریشر اور شوگر کی گولیوں سمیت ادویات میں پچاس سے سو فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ،جبکہ دوسری جانب موقف یہ سامنے آیا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے پر ہوا کیونکہ بیشتر غیر ملکی ادویات کی ادائیگی ڈالروں میں کی جاتی ہے، جو مقامی کمپنیاں ہیں انہیں بیرون ملک سے ادویات کے فارمولے خریدنا پڑتے ہیں، اگرچہ اب بھی ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس یا کم تو نہیں ہوا ہاں البتہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافے کو ہسپتالوں کا نظام چلانے کے لئے اور اخراجات پورے کرنے کے لیے ناگزیر قرار دیا جارہا ہے۔

پنجاب میں دوائیوں کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں علاج ، ٹیسٹ اور آپریشن کی فیسوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ کرنے کے فیصلہ سے مڈل کلاس اور غریب افراد کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرانا یقیناََ مشکل ہو جائیگا،ایک اخباری خبر کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کو ٹیسوں میں اضافے کے لئے جورپورٹ منظوری کے لئے بھجوائی گئی تھی اس میں کہا گیا تھا ہیلتھ کئیر سہولیات کی جو فیس 1985 سے پہلے مقرر کی گئی تھی اس میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ بے شمار نئی ٹیکنالوجی ہسپتالوں میں استعمال ہو رہی ہے جن کی فیسوں کا تعین نہیں کیا گیا رپورٹ میں کہا گیا ہے ٹیکنالوجی کی تبدیلی سے ٹیسٹ کی کاسٹ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کے تحت حکومت نے متعدد ہسپتالوں کو خود مختاری دیدی ہے اور وہ اپنے ریٹ ریوائز کر سکتے ہیں تاہم حکومت کی اجازت ضروری ہوتی ہے محکمہ صحت کے مطابق کمیٹی شہباز شریف دور میں بنائی گئی تھی جس کی رپورٹ اب آئی ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں اوپن بائی پاس سرجری کا ریٹ پہلے 1 لاکھ 5 ہزار روپے تھا جس کو 2 لاکھ 50 ہزار کر دیا جائے گا ،جبکہ اسی طرح یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وی ایس ڈی ، اے ایس ڈی اور کوریکشن سرجری، دل کے بند والو کی سرجی کی فیس بھی 2 لاکھ 50 ہزار کی جائے ،کلو ز ہارٹ سرجری ، کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ،کمرے کے چارجز ہارٹ سرجری کے 1200 سے بڑھا کر 3500،سی سی یو کے چارجز 800 سے بڑھا کر 2 ہزار،’ وارڈ چارجز 800 سے بڑھا کر 2 ہزار کئے جارہے ہیں کیا ایسا کرنے سے غریب اور مستحق مریض بُری طرح متاثر نہ ہونگے ؟ یقیناََ ایک بہت بڑی تعداد مریضوں کی لاھور کے ہسپتالوں کا رُخ کرتی ہے جوکہ مالی طور پر زیادہ مستحکم بھی نہیں ہوتے اُنکا فوری علاج کیسے ممکن ہو گا؟ جب وہ یہ فیس ادا نہ کر سکیں گے جواب مقرر کی گئی ہے اس بارے حکومتی نمائندے کا موقف یہ سامنے آیا ہے کہ غریب اور مستحق مریضوں کا علاج مفت جاری رہے گا۔

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ فوری علاج کے لئے یہ کون طے کرے گا کہ کون کتنا مستحق ہے جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ وہ ادویات جو کہ ہسپتالوں میں موجود نہیں ہوتیں اُنکے لئے ہسپتال انتظامیہ لوکل پرچیز کا طریقہ اختیار کرتی ہے جس کا طریقہ کار انتہائی آسان بیان تو کیا جاتاہے لیکن لوکل پرچیز سے ادویات حاصل کرنے والے کی عزت نفس اور وقت کتنا ضائع ہوتا ہے اس کااندازہ شاید کسی اور کو نہ ہوتا ہو گا لہذا حکومت وقت کو ادویات اور ٹیسٹوں کی فیس بڑھانے سے پہلے ہیلتھ کارڈ کے وعدے کو پورا کرنا چاہیے تھا پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا مکمل ہوجانے کے بعد مریضوں اور عام افراد کو اِن فیسوں کے اضافے کا اتنا اثر نہ ہوتا جتنا کہ اب ہوا ہے۔

MUHAMMAD MAZHAR RASHEED
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Tags:
government hospitals health department medicines prices rising tests ادویات اضافہ سرکاری ہسپتالوں قیمتوں محکمہ صحت
Rana Mubashir Iqbal
Previous Post تمام مشکلات کے باوجود پوری قوم مسئلہ کشمیر کے جرت مندانہ حل کے لیے حکومت کے ساتھ ہے۔ رانا مبشر اقبال
Next Post پتھر کا دور ہمیں عزیز کیوں؟
Economy

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close