
مدینہ منورہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ وادی نزلہ الزور کے قریب پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
