
سری نگر (جیوڈیسک) میرٹھ کی سوامی وویکانند یونیورسٹی نے مزید 6 کشمیری طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی نے حال ہی میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیری طلباکو یونیورسٹی سے بیدخل کر دیا تھا جس پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں پر مجبورا نکالے گئے طلباکو بحال کردیا گیا تھا۔ اب یونیورسٹی نے مزید 6 کشمیری طلباکو نکال دیا ہے جو پاک بھارت میچ کے وقت کیمپس میں موجود بھی نہیں تھے۔
ان طلبا کے اخراج کے بعد یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔ ان طلباکی اکثریت میرٹھ یونیورسٹی واپس نہیں جانا چاہتی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہاں صورتحال ان کیلیے سازگار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بعض گروپوں میں ان کیخلاف نفرت پائی جاتی ہے اور وہاں انھیں جان کا خطرہ ہے۔
