میرپور : جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سابق مرکزی صدر سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد محترم چوہدری نور حسین کے انتقال کو کشمیری سیاست کیلئے ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہا مرحوم اچھے اوصاف کے مالک تھے۔
انکی سیاسی جدوجہد کو ہر گز بھلایا نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے کے پی پی کے ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اجلاس سے ڈاکٹر طاہر مسعود، عابد پر ویز بھٹی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ تعزیتی اجلاس میں جے کے پی پی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
