راولپنڈی : پاکستان سُنی تحریک نے وارڈ 10 سے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدوار مہتاب علی قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان سُنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہراقبال چشتی نے سہام میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کے موقع پرمہتاب علی قریشی کی بھر پور تائید کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہتاب علی قریشی علاقے کے مسائل حل کر انے میں اہم کردار ادا کریں گے اور وہ عوام اور متعلقہ اداروں کے درمیاں پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل ارباب اختیار تک پہنچائیں گے۔ علاقے میں قبر ستان کا ایک بڑامسئلہ ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گندگی کے ڈھیر جا بجا پڑے ہیںلیکن کوئی بھی ان مسائل کو حل کرانے کی طرف دھیان نہیں دیتا مگرمہتاب علی قریشی علاقے کے مسائل سے آشنا ہیں لہذا آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مہتاب علی قریشی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گئے۔
اس موقع پرمہتاب قریشی نے کہا کہ حلقے کی عوام کے پر زور اصرار پرالیکشن لڑنے کااعلان کیاہے، اللہ تعالیٰ کی تائید سے الیکشن میں کا میاب ہو گیا تو حلقے کی عوام کے مسائل کو حل کر نا اولین تر جیح میں شامل ہو گا۔ ہم نے پہلے بھی علاقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ اس موقع پرانہوں نے وارڈ نمبر 10 کی عوام سے اپیل کی وہ سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں تاکہ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے کوئی موزوں شخص منتخب ہو۔اس موقع پرعلامہ شوکت حسین نقشبندی، علامہ ظہیر عباس قادری، ڈاکٹر محمد طیب رضا، عبداللطیف قادری، سید حمید حسین ہزاروی، قاری محمد بشارت ، سجاد حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
