گوجرانوالہ: انجمن تاجران نیشنل آٹو مارکیٹ جی ٹی روڈ کے عہدیداران دوسری مرتبہ بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
محمد ندیم بٹ صدر ‘ شیخ محمد افتخار ناب صدر ‘ محمد عرفان اللہ جنرل سیکرٹری ‘ ناصر محمود فنانس سیکرٹری جبکہ خرم شہزاد مغل اور محمد بلال انصاری آفس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ہیں۔ نو منتخب عہدیداران نے کہا ہے کہ وہ مارکیٹ کے تاجروں کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔
