Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مسیحا چلا گیا

July 10, 2016 0 1 min read
Abdul Sattar Edhi
Abdul Sattar Edhi
Abdul Sattar Edhi

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
پاکستان کے بطلِ جلیل مولانا عبدالستار ایدھی دُنیا سے رخصت ہوئے اور قوم ایک ایسے مسیحا سے محروم ہو گئی جو ہر دِل کی دھڑکن میں بستا تھا۔ موت سے مفر ممکن نہیں لیکن ایسی موت پہ ہزاروں زندگیاں قُربان جو ہر آنکھ کو اشکبار کر گئی۔ مرکز میں ایک روزہ سوگ کا اعلان ہوا اور صوبوں میں تین روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ایدھی صاحب کی تدفین پورے قومی اعزاز کے ساتھ میٹھادَر میں اُسی لَحد میںکی جائے گی جس کاتعین وہ 25 سال پہلے ہی کرچکے تھے ۔ ایدھی صاحب کے جسدِخاکی کوآرمی کے چاک وچوبند دستے گارڈآف آنر پیش کریںگے اورتوپوںکی سلامی دی جائے گی، سندھ حکومت کی طرف سے پولیس سلامی پیش کرے گی ، نیوی اوررینجرزکے دستے جسدِخاکی کے اسکاٹ میںشامل ہوںگے ۔الیکٹرانک میڈیا کے مطابق انتظام وانصرام آرمی ، رینجرز اورکراچی پولیس نے سنبھال لیاہے ۔ ٹریفک پولیس کے 1000 جوان نیشنل سٹیڈیم تک ٹریفک کاانتظام سنبھالنے کے لیے متعین کر دیئے گئے ہیں اورسٹیڈیم میںنمازِ جنازہ کے سارے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ نیشنل سٹیڈیم میںجامعہ نعیمیہ کے مفتی جان محمد نعیمی اُن کی نمازِجنازہ پڑھائیںگے اوریوں خلقِ خُداسے والہانہ محبت کرنے والے اُس ”عاشقِ صادق” کاجنازہ اِس دھوم سے نکلے گا کہ رہتی دنیاتک یاد رہے گا۔

Abdul Sattar Edhi-Funeral Prayers
Abdul Sattar Edhi-Funeral Prayers

صدرِ مملکت ، وزیرِاعظم ، آرمی چیف ، قائدِ حزبِ اختلاف اور کپتان صاحب سمیت سیاسی ، سماجی اورمذہبی رہنماؤںنے اُنہیںبھرپور خراجِ تحسین پیش کیا لیکن جوخراجِ تحسین پوری قوم نے پیش کیا ، وہ بے مثل کہ ہردِل دُکھی اورہر آنکھ پُرنَم ۔ وزیرِاعظم نے اُنہیںنشانِ امتیاز سے نوازتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کاحقیقی سرمایہ تھے اور سپہ سالارنے اُنہیںعظیم انسان قراردیا ۔ حقیقت یہی کہ بابائے قوم کے بعد”بابائے خدمت” ہی وہ واحد انسان تھے جس سے پوری قوم والہانہ محبت کرتی تھی ، کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ۔ مولانا عبدالستار ایدھی سے والہانہ محبت کی وجہ توبس ایک کہ اُن کے اندر خدمتِ خلق کابحرِبے کنار موجزن تھااور وہ یہ بھی پسند نہیںکرتے تھے کہ کوئی اُن کی خدمات کوسراہے ۔ شاید اُنہیںحضورِاکرمۖ کا یہ فرمان ازبَرتھا کہ اگردائیں ہاتھ سے دوتو بائیںکو خبرنہ ہو۔ وہ تواِس شعرکی عملی تصویرتھے کہ

خُدا کے بندے تو ہیں ہزاروں ، بَنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں اُس کا بندہ بنوں گا جس کو ، خُدا کے بندوں سے پیار ہو گا

حضرت ابراہیم اُدھم کا واقعہ یادآیا ۔ ایک رات اُنہوںنے ایک فرشتے کودیکھا جو ایک نورانی کتاب پرکچھ تحریر کررہا تھا ۔ حضرت ابراہیم اُدھم نے فرشتے سے سوال کیاکہ وہ کیالکھ رہاہے ۔ فرشتے نے جواب دیا”اُن لوگوںکے نام لکھ رہاہوں جنہیں اللہ سے پیارہے ”۔ اُنہوںنے پوچھا ”کیا میرانام بھی اِن میںہے؟”۔ فرشتے نے جواب دیا ”نہیں”۔ حضرت ابراہیم اُدھم نے کہا ”میرانام اُن لوگوںکی فہرست میںلکھ دیںجنہیں اللہ کے بندوںسے پیارہے ”۔ فرشتے نے اُن کانام لکھااور غائب ہوگیا ۔ اگلی رات وہ فرشتہ پھرنازل ہوا ۔ اُس کے ہاتھ میںایک نورانی فہرست تھی ۔ حضرت ابراہیم نے اُس فہرست کے بارے میںاستفسار کیاتو جواب ملا”یہ اُن لوگوں کی فہرست ہے جن سے اللہ پیارکرتا ہے”۔ اُنہوںنے پوچھا ” کیااِس میں میرانام بھی ہے؟”۔ فرشتے نے مسکراکے جواب دیا”اِس میںسب سے پہلانام آپ ہی کا ہے۔

محترمہ بلقیس ایدھی نے اشکبار آنکھوںسے کہا کہ آخری وقت میںبھی مولانا عبدالستار ایدھی ”ایدھی فاؤنڈیشن” جاکر خدمتِ خلق کے لیے بے چین تھے ۔ کیا عجب مردتھا کہ دَمِ واپسیں اپنے بیٹے فیصل ایدھی کوپاس بلایااور اُس کے کان میںوصیت کی کہ اُنہیںزیبِ تَن لباس میںہی دفن کیاجائے اور تمام اعضائے جسمانی عطیہ کردیئے جائیں ۔ رحلت کے بعد ڈاکٹروںنے جسدِ خاکی کامعائنہ کیاتو پتہ چلاکہ سوائے آنکھوںکے باقی سب کچھ تووہ خدمتِ خلق کی نذرپہلے ہی کرچکے ۔ کتنے خوش نصیب ہوںگے وہ دو اشخاص جودُنیاکو مولانا عبدالستار ایدھی کی آنکھوںسے دیکھیںگے ۔ بابائے قوم یادآئے کہ اُنہیںبھی معالج اُن کی جسمانی حالت کے بارے میں بہت پہلے آگاہ کرچکے تھے لیکن اُنہوںنے اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح کوسختی سے منع کررکھا تھا کہ اُن کے نزدیک تشکیلِ پاکستان کے مشن کے سامنے اُن کی زندگی کی کوئی قدروقیمت ہی نہ تھی۔

Edhi Foundation
Edhi Foundation

مولانا عبدالستار ایدھی ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔ اُن کے والد بھارتی گجرات میں کپڑے کے تاجرتھے ۔ وہ 28 مئی 1928ء کوپیدا ہوئے ۔ 1947ء میںتشکیلِ پاکستان کے بعد اُن کاخاندان ہجرت کرکے کراچی چلاآیا تومولانا نے روزی روٹی کے لیے ”ٹھیلا” لگالیا ۔ 1951ء میںاُنہوںنے اپنی ساری جمع پونجی (5000 روپے) سے کھارادَر میںایک ڈاکٹرکی مددسے ڈسپنسری قائم کی اورخدمتِ خلق میں جُت گئے ۔ اُس وقت خدمتِ خلق کے عشق میںڈوبے مولانا عبدالستار ایدھی کایہ عالم تھاکہ وہ رات کوڈسپنسری کے باہر مریضوںاور اُن کے لواحقین کے لیے رکھے گئے بنچ پرہی سوجاتے تاکہ رات کے کسی بھی پہرکوئی مریض آئے تواُس کے لیے آسانی ہو ۔ پھرپیسہ پیسہ جمع کرکے مولانانے وہ عمارت خریدلی جس میں ڈسپنسری قائم تھی اوروہاں ”ایدھی فاؤنڈیشن” قائم کی۔

امانت کایہ عالم کہ ساری زندگی فاؤنڈیشن کے لیے حاصل کیے گئے عطیات میںسے کبھی ایک پیسہ بھی اپنی ذات پرخرچ نہیںکیا ۔ سادا کرتہ شلوارپہننے والے ایدھی صاحب نے ایک وقت میںکبھی دوجوڑے لباس سے زیادہ اپنے پاس نہیںرکھے ۔ 20 سال پہلے جوتے خریدے اورپھر وقتِ ضرورت اُنہی کی مرمت کرواکر پہنتے رہے ۔ 5000 روپے سے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے خدمتِ خلق کاسفر شروع کرنے والی ایدھی فاؤنڈیشن آج ملک کے کونے کونے میںپھیل چکی ہے ۔ مولانانے جب پہلی ایمبولینس خریدی تواُس کے ڈرائیوربھی وہ خودہی تھے ۔ آج اُن کی 600 سے زائد ایمبولینسز ملک کے کونے کونے میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

پاکستان میںخدمتِ خلق کی آڑ میںبہت سی نام نہاد NGO’s کام کررہی ہیں ۔ اِس میںکوئی شک نہیںکہ اُن میںسے کچھ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار بھی ہیںلیکن وہ ہیںکتنی؟۔ محض انگلیوںپہ گنی چند ۔۔۔۔ باقی سب کاروباری ، محض کاروباری ،قوم کی آنکھوںمیں دھول جھونک کرپیسہ اکٹھا کرنے والی۔ خدمتِ خلق تونام ہے ”ایدھی فاؤنڈیشن” کااوربے لوث عبدالستار ایدھی کا ،جس کاجسدِخاکی آج پکار پکارکے کہہ رہا ہے کہ ”ہم ساہو تو سامنے آئے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Abdul Sattar Edhi flag life messiah pakistan Prof Riffat Mazhar World پاکستان دنیا زندگیاں عبدالستار ایدھی قومی پرچم مسیحا
Badin Shaghaf
Previous Post بدین شہر کے قاضیہ واہ کی نہر پر آر ڈی 17اور 18 میں شگاف پڑنے سے سینکڑو ایکڑز ایراضی پر کھڑی فصلیں تباہ
Next Post زندگی کی حقیقتیں
Facts of life

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close