
موریلیا (جیوڈیسک) میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران مسلح شخص نے شائقین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق میچوایکن کی مغربی ریاست میں لوکل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران نامعلوم شخص نے شائقین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
