
میامی(جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، ویمنز فائنل فرانس اور جرمنی کی کھلاڑیوں کے درمیان آج ہو گا۔ ٹینس سیزن کے تیسرے سپر میگا ایونٹ کے ویمنز ایونٹ کے فائنل میں فرانس کی مارین برٹولی اور جرمنی کی سابینی مدمقابل ہونگیں۔
سیمی فائنلز میں فرانس کی برٹولی نے بیلجئن حریف جبکہ جرمن کھلاڑی سابینی نے پولینڈ کی ردوانسکا کو اپ سیٹ شکست دی ۔مینز سنگلز سیمی فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نیارجنٹائنی حریف ڈیل پوٹرو،برطانوی سٹار اینڈی مرے نے جیرزی کو دو گھنٹے باون منٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔
