Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

میاں نواز شریف کی پارسائی

April 8, 2016April 8, 2016 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : محمد اشفاق راجہ
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بچوں کی آف شور کمپنیوں کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج پر مشتمل ایک جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف الزامات لگانے والے وہاں ثبوت لے کر جائیں، انہوں نے ایک ایسے باونسر کو کامیابی سے کھیلنے کی کوشش کی ہے جسے سیاست کے میدان میں موجود کھلاڑیوں کی طرف سے پھینکا ہی نہیں گیا تھا۔ ہماری سیاست پوائنٹ سکورنگ کے گرد گھومتی ہے اور مخالفو ں کے پروپیگنڈے کے جواب میں حکمران خاندان نے اپنے حامیوں کو دلیل فراہم کر دی ہے کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر رہے ہیں حالانکہ اس معاشرے میں ایک ریٹائرڈ جج سے بمشکل ہی کسی غیر جانبدارانہ منصفی کی توقع کی جا سکتی ہے جہاں ہر ریٹائرڈ شخص حکومت سے عہدے اور مراعات کے ساتھ اکاموڈیٹ ہونے کا خواہاں نظر آتا ہو۔ نواز شریف اس سے بہتر پیش کش کرسکتے تھے مگر انہوں نے بھی گونگلووں سے اسی طرح مٹی جھاڑی جس طرح اپوزیشن ہاتھ آئے اس گونگلو کوجھاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپوزیشن کے ایک رہنما نے پنجاب اسمبلی میں ایک تحریک جمع کروائی ہے جس میں وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آئس لینڈ کے وزیراعظم کی مثال دی گئی ہے۔ اپوزیشن رہنماوں سے پوچھا جا سکتا ہے کہ کیا آپ چھوٹی سی ریاست آئس لینڈ کے عوام کی نصف یا چوتھائی تعداد بھی اپنے ساتھ لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو اس کا حقیقت پسندانہ جواب نفی میں ہے۔ حکمران ،عوامی دباو پر استعفے دیتے ہیں لیکن اگر عوامی دباو گنتی کے چند ہزار لوگوں پر مشتمل ہو جو لاہور سے اسلام آباد ایک تاریخی دھرنا دینے جا رہے ہوں تو پھر اسے مذاق ہی سمجھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہماری اپوزیشن بھی صرف اس فیصلے کو مانتی ہے جو اس کے حق میں آیا ہو۔ اگر آپ یہ تصور کرتے ہیں کہ کسی بھی کمزور یا طاقتور کمیشن کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کو بے گناہ تصور کر لیا جائے گا تو آپ غلطی پر ہیں ،ایسا تصورکرتے ہوئے آپ ماضی قریب میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو بھول رہے ہیں جس نے عام انتخابات کو درست قرار دیا تھا مگر اس کے باوجود گذشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات دہرانے میں کسی جھجک کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔ اپوزیشن کے پیش نظر بھی آف شور کمپنیوں کے سکینڈل کو صرف اور صرف سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے جسے وہ بہرصورت کرتی رہے گی۔

Imran Khan
Imran Khan

نواز شریف نے چالاکی کے ساتھ گیند اپوزیشن کے کورٹ میں پھینکنے کی کوشش کی جب انہوں نے یہ کہا کہ ان کے خاندان کے خلاف ثبوت الزام لگانے والے پیش کریں۔ کیا اپوزیشن اس سیدھے سادھے مقدمے کو کامیابی کے ساتھ لڑ پائے گی، مجھے تو اس کی امید نظر نہیں آتی ، ہماری اپوزیشن صرف باتیں کرتی ہے، ثبوت وغیرہ پیش کرنا اس کی ہمت اور صلاحیت سے باہر کا کام ہے۔ اپوزیشن نے بار بار الزامات عائد کئے کہ لاہور کی میٹرو پرتیس نہیں، ستر سے نوے ارب روپوں تک خرچ کئے گئے ہیں، پنجاب کی حکومت نے یہ معاملہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کو بھیج دیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حقائق تک پہنچنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی او رعمران خان کے بیانات پر انہیں خطوط لکھے اور ثبوت مانگے، ان دونوں رہنماوں نے خطوط کا جواب دینے تک کی زحمت نہیں کی۔ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ منی لانڈرنگ جیسے مشکل الزامات پر یہ رہنما ثبوت کہاں سے لائیں گے لہذا انہوں نے اپنے تئیں عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے وہی روایتی رویہ اختیار کیا، جج کے نام کا اعلان بھی نہیں ہوا اور اس پر عدم اعتماد پہلے ہی کر دیا گیا۔ایک خیال یہ ہے کہ ایک زندہ اور فعال معاشرے میں یہ تحقیقاتی کام ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کو از خود شروع کر دینا چاہئے تھا مگر دوسری طرف یہ امر بھی حقیقت ہے کہ نیب جیسا بااختیار اور باوسائل ادارہ بیس برسوں سے جاتی امرا کو جانے والی چند کلومیٹر کی ایک سڑک بننے کی انکوائری کر رہا ہے اور کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ اس ادارے کی بڑی کامیابیوں میں اب تک میرے سامنے پلی بارگننگ جیسے غیر اخلاقی فیصلے ہی آتے ہیں، یہ ادارہ کسی حکمران کے خلاف کیا تحقیقات کرے گا۔

معاملہ صرف سیاست کا ہے اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، کیا یہ دلچسپ سوال نہیں کہ آف شور کمپنیوں کے سکینڈل میں صرف شریف خاندان نہیں بلکہ دو سو کے قریب کچھ اور افراد بھی ہیں۔ اگر میڈیا اور سیاستدان واقعی کرپشن کو ختم کرنا چاہتے اور کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچانا چاہتے ہیں تو پھر انہیں دیگر صنعتکاروں، ارکان اسمبلی اور عدلیہ کے سابق اور موجودہ لوگوں کے نام بھی لینے چاہئیں مگر وہ نام کوئی نہیں لے رہا کیونکہ ان سب کا ٹارگٹ کرپشن نہیں، سیاست ہے۔یہاں نواز شریف کو ایک پلس پوائنٹ ملتا ہے کہ کرپشن کے الزامات تو تمام پارٹیوں پر لگتے تھے، پیپلزپارٹی نے تو مقدمات کا سامنا بھی کیا مگر از خود کسی نے اپنے آپ کو اس طرح کے کمزور ترین احتساب کے لئے بھی پیش نہیں کیا۔ کیا پیپلزپارٹی کی قیاد ت پر سرے محل سمیت دیگر الزامات نہیں لگے، کیا مسلم لیگ ق کے رہنماوں پربینک آف پنجاب سمیت بہت سارے اداروں میں کرپشن کرنے کے الزامات موجود نہیں ہیں، کیا تحریک انصاف کے قائدپر ان کے بنی گالہ کی عظیم الشان رہائش گاہ کی خریداری ہی نہیں بلکہ ان کی اپنی پارٹی کے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے رہنماوں کی طرف سے پارٹی فنڈز ہڑپ کرجانے کے الزامات نہیں لگے، کیا جماعت اسلامی کی قیادت سے نہیں پوچھا جا رہا کہ برس ہا برس سے پیسے لے کر وہ جو قرطبہ سٹی بنانے جا رہے تھے وہ پیسے اور وہ قرطبہ سٹی کہاں ہے۔

Model Town lahore
Model Town lahore

میں پورا یقین رکھتا ہوں کہ ہماری پوری سیاسی قیادت کو ان تمام سوالوں کے جواب دینے چاہئیں مگر ضمنی سوال یہ ہے کہ کیا ہماری عوام اپنے رہنماوں سے واقعی ان سوالوں کے جواب چاہتے ہیں تو اس کا جواب نفی میں ہے۔ ہم دھڑے باز لوگ ہیں۔ نواز شریف کے حامی اسی طرح ان الزامات کو اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں جس طرح باقی جماعتوں کے رہنماا ور کارکن اپنی اپنی قیادت پر الزامات کونہایت آسانی سے مسترد کر دیتے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ بہت سارے دیگر الزامات کی طرح آف شور کمپنیاں قائم کرنے کا الزام بھی موجود رہے گا۔ ابھی کچھ عرصے کے بعد یہ معاملہ اتنا گرم نہیں رہے گا اور جب انتخابی مہم شروع ہو گی تو ماڈل ٹاون میں ہونے والے قتلوں سمیت یہ الزام بھی انتخابی مہم کا حصہ بن جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس وقت تک حکومتی جماعت دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری جیسے عوامی مسائل حل کرنے میں کس حد تک کامیابی حاصل کرتی ہے، اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سی پیک منصوبے ، اورنج لائن ٹرین اورموٹرویز کی تعمیر کے بڑے بڑے کریڈٹ لیتے ہوئے ان الزامات کے نقصان پر قابو پا لیا جائے گا۔ یوں بھی میاں نواز شریف کی طرف سے ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمیشن کے قیام کی پیش کش ان کے ڈانواں ڈول ووٹر کو قائل کرنے کے لئے کافی ہو گی۔

آف شور کمپنیاں قائم کرنے کے الزامات نے حکمران خاندان کی سیاسی اور اخلاقی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے لیکن اس نقصان کو اپوزیشن اپنے فائدے میں تبدیل کرلے مجھے فی الحال یہ بھی ممکن نظر نہیں آتا۔ یہ وہ گونگلو ہیں جن سے حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنی اپنی طرف سے مٹی جھاڑتی رہیں گی مگر نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلے گا، کچھ لوگ یہ گونگلو لے کر ہائی کورٹ بھی جا پہنچے ہیں۔ کچھ عرصے بعد کچھ نئے گونگلو زمین پر گرے مل جائیں گے اور پھرسب انہیں جھاڑنا شروع کر دیں گے، یہ بالکل ویسے گونگلو ہیں جیسے اس سے پہلے اتفاق کے سریے اورقرضوں کی معافی کے گونگلو جھاڑے جاتے رہے ہیں۔ نواز شریف اس معاملے میں کمزور وکٹ پر ہونے کے باوجود اس باونسرکو کھیل گئے ہیں، اپوزیشن اس پر آوٹ آوٹ کا شور مچا رہی ہے مگر سوال یہ ہے کہ اپوزیشن کے کھلاڑیوں کی میدان میں اپنی کارکردگی کیا ہے۔۔۔۔۔

Muhammad Ashfaq Raja
Muhammad Ashfaq Raja

تحریر : محمد اشفاق راجہ

Share this:
Tags:
commissioner family Mian Nawaz Sharif piety scandal خاندان سکینڈل کمیشن میاں نواز شریف
Prime Minister Youth Loan
Previous Post وزیراعظم یوتھ لون اسکیم، سات ارب روپے سے زائد رقم جاری
Next Post کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
Weapons

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close